اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ مہاراشٹر کی اور ایک بڑی کامیابی۔
شولاپور نامہ نگار (اشفاق زید) اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی جانب سے مہاراشٹر حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ تمام خانگی مدارس کو ضلع پریشد اردو مہانگر پالیکا اور نگر پالیکا کی طرز پر تعلیمی وسائل کی پیٹی ریاست کے تمام خانگی پرائمری اسکول کو دی جائے۔ اس کو حکومت نے پوری کرتے ہوئے تمام خانگی پرائمری اسکول کو تعلیمی وسائل کی پیٹیاں پہنچائی گئی ہیں۔
جس وقت ضلع پریشد، مہانگر پالیکا اور نگر پالیکا کے اسکولوں کو تعلیمی وسائل کی پیٹیاں تقسیم کی گئی اس وقت اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے ریاستی صدر جناب محبوب تامبولی سر نے سولاپور کے ناظر تعلیم جناب اطہر پرویز دفعدار صاحب سے اس سلسلے میں بات کی کہ سرکاری اسکولوں کو ہی یہ تعلیمی وسائل کی پیٹیاں کیوں دی جا رہی ہیں خانگی مدارس کے اسکولوں کو کیوں نہیں تو دفعدار صاحب نے NCERT اردو کے کوآرڈینیٹر جناب توصیف پرویز سے اس تعلق سے بات کرائی انھوں نے کہا کہ جن اسکول کو یہ وسائل چاہیے وہ اپنے لیٹر پیڈ پر اس کا مطالبہ کریں تو اس وقت ریاستی صدر محبوب تامبولی سر نے تقریبا سولاپور کے ۱۵ سے ۲۰ اسکولوں کے لیٹر حکومت کو پہنچانے گئے اور یہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ ریاست کے تمام خانگی مدارس کو دیئے جائے۔ اس مطالبہ کو حکومت نے چھے ماہ کے اندر پورا کرنے کی بات کی اور اب ریاست کے تمام خانگی مدارس کو تعلیمی وسائل کی پیٹیاں پہنچ چکی ہیں۔
اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے ریاستی صدر محبوب تامبولی سر اور سیکریٹری ساجد نثار احمد نے حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
Comments
Post a Comment