دھامن گاٶں میں یادوں کے دریچے کا اجرا و کل ہند مشاعرہ
بھساول:29/مئی(صلاح الدین ادیب کی رپورٹ )
اتوار چھبیس مٸ کی شام دھامن گاٶں ریلوے کی نگر پریشد اردو ہاٸ اسکول کے وسیع و عریض گراٶنڈ پر ایک رنگا رنگ علمی و ادبی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔بزمِ تحفظِ اردو ادب نامی وھاٹس ایپ ادبی گروپ کیلٸے اس کے اراکین کی کہی گٸ طرحی غزلوں کے ڈھاٸ سو صفحات پر مشتعمل شعری مجموعے یادوں کے دریچے کی رسم اجرا کے موقع پر منعقد کی گٸ اس تقریب کی صدارت ڈاکٹر ندیم الرحمان ندیم ناگپوری نے انجام دی۔
ابتداء میں مذکورہ بزم کے روح رواں جناب عارف زماں، میزبان ایڈمن محترمہ ناز پرواٸ اور جناب سید سلیم الدین نے مہمانوں کی گلپوشی کی نیز پروفیسر زینت اللہ جاوید(سابق صدر شعبٸہ اردو پنجابی یونیور سٹی مالیرکوٹلہ) نے بزم کی جانب سے مختلف اراکین کی خدمت میں سپاس نامے پیش کۓ۔بعد ازاں معروف شاعر جناب منظور ندیم سابق سیشن جج کے ہاتھوں یادوں کے دریچے کی رسم اجراء انجام دی گٸ۔
اس موقع پر بزم کے ایک اہم رکن جناب تنویر تسکینی نے اپنے والد مرحوم حضرت خلش تسکینی سے منسوب خلش تسکینی ایوارڈ ادبی خدمات کے اعتراف میں جناب منظور ندیم، قاضی ریاض انور اور جناب عارف زماں کو تفویض کۓ۔اس کے بعد پروفیسر زینت اللہ جاوید، جناب منظور ندیم،قاضی ریاض انور اور ڈاکٹر گنیش گاٸیکواڑ نے یادوں کے دریچے کے تعلق سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔بعد ازاں ڈاکٹر گنیش گاٸیکواڑ نے رسمِ شمع افروزی انجام دی نیز معروف ناظمِ مشاعرہ و شاعر جناب مقصود اشرف کی نظامت میں ایک پرکیف کل ہند مشاعرے کا آغاز ہوا۔اس مشاعرے میں مذکورہ بالا اصحابِ سخن کے علاوہ دور دراز سے آٸے ہوۓ جن شعرا و شاعرات نے اپنے کلامِ بلاغت نواز سےسامعین کو محظوظ فرمایا ان میں ڈاکٹر قمر سرور،مستقیم ارشد، تجمل زاہد،سلیم یاور،ڈاکٹر نفیسہ حیا،ثقلین خواجہ،شکیل انجم،ابراہیم شوق،عمران ثانی، سبحان زیدی،ظفر شاد،جسیم الدین جسیم، غفارآتش،احمد علی رفعت،واحدآتش،میثاق علی،شاف احمد،تنویر نایاب،کلیم کیف نیز فیروز صادق قابلِ ذکر ہیں۔رات گۓ بزم کے فعال رکن ظفر شاد نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس طرح یہ یادگار اجراٸ تقریب و محفلِ شعر و سخن اختتام پذیر ہوٸ۔
Comments
Post a Comment