دوبئی میں پہلی بار بھساول کے شاعر کی شرکت
بھساول(صلاح الدین ادیب ) حسب روایت دوبئی میں منعقد ہونے والے جشن ہندوستان عالمی مشاعرے میں اس مرتبہ بھساول کے نامور شاعر حامد بھساولی کو مدعو کیا گیا ھے۔جو بھساول سے اس عالمی مشاعرہ میں شریک ہونے والے پہلے شاعر ہونگے
8جون 2024 رات 8 بجے شیخ راشید آڈیٹوریم دوبئی میں ہونے والے اس مشاعرے میں دنیا بھر سے نامور شعراء شرکت فرمائیں گے۔
ملحوظ رہے کہ حامد بھساولی سرکاری اسکول معلم کے عہدے پر فائز تھے دوران ملازمت موصوف کو کئی مثالی مدرس کے اعزازات سے نوازا گیا۔لیکن شاعری میں بڑھتی مقبولیت کے پیش نظر موصوف ملازمت سے رضاکارانہ سبکدوش ہوگئے۔
حامد بھساولی کے اشعار ملک بھر میں عام و خاص میں کافی مقبول ہورہے ہیں جن میں ان کا یہ شعر
درد میرا تو نہیں سمجھا تو پھر سمجھے گا کون
میرے حق میں تو نہیں بولا تو پھر بولے گا کون
کافی مشہور ہورہا ھے۔
حامد بھساولی کی دوبئی مشاعرے میں شرکت پر بھساول کے ادبی اور علمی حلقہ میں مسرت کا اظہار کیا جارہا ھے
Comments
Post a Comment