"آر ٹی ای داخلہ فارمز کی تاریخ میں ہو توسیع"بی وائ ایف کا مطالبہ۔
جلگاؤں:(عقیل خان بیاولی) برائٹ یوتھ فاؤنڈیشن جلگاؤں کی جانب سے 31 مئی 2024 کو جلگاؤں ڈسٹرکٹ کلکٹر کے ذریعے مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے سے درخواست کی گئی کہ آر ٹی ای 2024 کے داخلہ فارم کی تاریخ میں توسیع کی جائے کیونکہ امسال مہاراشٹر حکومت کے ذریعہ آر ٹی ای کے قواعد و ضوابط میں کچھ تبدیلیاں کی گئی تھیں، جس پر ممبئی ہائی کورٹ نے 6 مئی کو روک لگا دی تھی۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ مہاراشٹر حکومت کی ترمیم پر روک لگانے والے ممبئ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد 6 مئی 2024 سے معاشی طور پر کمزور لوگوں کے بچوں کے لیے مخصوص نشستوں پر پرائیویٹ اسکولوں میں داخلے کا عمل دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔ جس میں سرکاری اور امداد یافتہ اسکولوں کے ایک کلومیٹر کے دائرے میں واقع پرائیویٹ اسکولوں کو RTE کی 25% ریزرویشن پالیسی سے خارج کردیا گیا تھا۔ عدالت کے فیصلے کے بعد حکومت نے نئی آن لائن درخواستیں طلب کیں لیکن درخواستیں جمع کرانے کے لیے صرف 15 دن کا ہی وقت دیا۔
غور طلب ہے کہ موومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس فار ویلفیئر مہاراشٹر نے اس ترمیم کے خلاف ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی، جس میں انہیں کچھ حد تک کامیابی بھی ملی ہے۔ ان باتوں کی وجہ سے بہت سے والدین بہت پریشان تھے کہ داخلہ فارم بھریں یا نہیں۔ اب جبکہ پرانے ضابطوں کو مزید جاری کیا گیا ہے تو فارم بھرنے کے خواہشمند افراد کی تعداد بھی بڑی ہے۔ اس وجہ سے B درخواست کی گئی کہ فارم بھرنے کی تاریخ میں مزید توسیع کی جائے۔ درخواست دیتے ہوئے فاؤنڈیشن کے صدر شیبان فائز، صابر شیخ، مسلم کالونی شاخ کے صدر حذیفہ شیخ، سیکرٹری دانش شیخ، جوائنٹ سیکرٹری فیضان شیخ، عبید بیگ، کاشف شیخ وغیرہ موجود تھے۔
Comments
Post a Comment