رحمانیہ اردو ہائی اسکول کا نتیجہ صد فیصد طلحہ احمد اسکول ٹاپر۔
واشم (محمد شاکر ہمدرد) بارہویں جماعت کے بعد 27 مئی 2024 کو دسویں جماعت کے بورڈ امتحان کا نتیجہ آنلائن ظاہر ہوتے ہی طلباء و طالبات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اپنا نتیجہ بہتر آنے پر طلباء و طالبات کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا ۔اسی طرح کا کچھ منظر ہمیں ریسوڑ شہر کے نامور ادارہ رحمانیہ اردو ہائی اسکول کے طلباء و طالبات میں دیکھنے کو ملا۔ صد فیصد نتائج کی تاریخ ایک بار پھر اسکول ہذا کے طلباء وطالبات نے دہرا کر اسکول کی روایت کو برقرار رکھا۔ اسکول کے کل 52 طلباء نے امتحان میں شرکت کی۔ اور 52 میں سے 52 طلباء و طالبات نے نمایاں کامیابی حاصل کر اپنا اپنے والدین و اساتذہ کا نام روشن کیا ۔طلحہ احمد فاروق احمد نے 91.60 ٪ نمبر لے کر اسکول سے اول آنے کا اعزاز حاصل کیا۔ وہی امازخان عارف خان پٹھان 90.60 ٪ ، فوزیہ پروین شیخ فیروز 90.40 ٪ ، بشریٰ ناز ہارون شاہ۔ 80۔89 ، تبسم پروین ظہیر الدین 40۔89 ٪فیصدی نمبرات لے کر نمایاں کامیابی حاصل کی۔ 18 طلباء و طالبات جنہوں نے 80 سے 89 فیصدی نمبرات حاصل کیے، 21 طلباء و طالبات جنہوں نے 70 سے 79 فیصد کے درمیان نمبرات حاصل کیے اور 10 طلباء جنہوں نے 60 سے 69 فیصد کے درمیان نمبرات حاصل کیے۔ اسکول ہذا کے صدر عالی جناب رفیع احمد صاحب ،عزیزم پرنسپل بلال احمد خان درانی اور تمام ہی اسٹاف نے نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کی محنت کو سراہا اور مبارکباد پیش کی ۔
Comments
Post a Comment