مولانا عبدالرزاق اینگلو اردو ہائی اسکول جلگاؤں کے لائق تحسین نتائج
جلگاؤں ( صلاح الدین ادیب کی رپورٹ)ریاستی سطح پر تعلیم وتربیت کے اعتبار سے مشہور ومعروف ادارہ مولانا عبدالرزاق اینگلو اردو ہائی اسکول جلگاؤں کےایس۔ایس۔سی کے حالیہ نتائج لائق تحسین رہے، جس میں انگلش میڈیم 98.65 اور اردو میڈیم 96.89 فی صد رہا اس ضمن میں ادارۂ ہٰذا میں ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ واضح ہو کہ انگلش میڈیم میں صحابیہ خالد علی اور صادقہ فرید نے(91.40) نشانات حاصل کرکے اول مقام حاصل کیاجبکہ نجیفہ عمران خان نے(90.40)نشانات حاصل کرکے دوم مقام حاصل کیا اور فرقان خان مختار خان نے (89.00) نشانات حاصل کرکے سوم مقام حاصل کیا۔ اسی طرح اردو میڈیم میں شیخ زنیرہ رضا محمود نے (88.20) نشانات حاصل کرکےاول مقام حاصل کیا،اور فردوس ایم پٹیل نے۔ (86.40) نشانات حاصل کرکے دوم مقام حاصل کیاجبکہ خان خدیجہ آصف ( 85.00) نشانات حاصل کرکے سوم مقام حاصل کیا، اساتذہ طلبہ وطالبات کی بہترین کارکردگی پر انجمن تعلیم المسلمین کے صدر الحاج اعجاز ملک، نائب صدر سید چاند سید امیر، جنرل سیکریٹری الحاج امین بھائی بادلی والا ، کے علاوہ صدر مدرس ڈاکٹر شیخ بابوسر،نائب صدر مدرس فاروق امیر سر، سپروائزر نعیم بشیر سر نےدلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے تہہ دل سے مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار فرمایا۔ نظامت کے فرائض وسیم مرزا سر بحسن وخوبی انجام دے
Comments
Post a Comment