اقبال نیازی کی کتاب چیونٹیوں کے درمیان کا اجراء۔


ممبئی (نامہ نگار) ادارہ ادب اسلامی اور  تریاق اُردو رائٹرز کے زیرِ اہتمام، اُردو ہندی کے معروف ڈراما نگار، افسانہ نگار اور فلم کار اقبال نیازی کی سو سے زائد مختصر کہانیوں اور افسانچوں کا مجموعہ چیونٹیوں کے درمیان کا اجراء یکم جون بروز سنیچر،  سہ پہر 4 بجے، انجمن اسلام اکبر پیر بھائی هال سی ایس ٹی ریلوے اسٹیشن کے مقابل میں منعقد کیا گیا ہے۔۔اجراء بدست پدم شری ڈاکٹر ظہیر قاضی صاحب (صدر انجمن اسلام) اور صدارت جناب  حسن کمال فرمائیں گے۔ نظامت عرفان جعفری کے ذمے ہے اس تقریب میں بطور مہمانانِ خصوصی، ڈاکٹر شیخ عبداللہ، پروفیسر رفیعه شبنم عابدی ، شاہد لطیف، ڈاکٹر عبداللہ امتیاز، شعیب ہاشمی ، ڈاکٹر قمر صدیقی اور وقار قادری شریک ہوں گے۔ ڈاکٹر سلیم خان، اسلم غازی، شکیل رشید،اسلم پرویز،اسلم خان، قیوم اثر، میر صاحب حسن، اور عبداللہ ندیم زکریا کتاب پر اظہارِ خیال کریں گے۔ عبداللہ مسرور نے باذوق حضرات سے شرکت کی گزارش کی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔