اقرا بورنار دہم کا نتیجہ صد فیصد۔
بورنار (نامہ نگار) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیر انصرام قصبہ بورنار میں جاری عبدالمجید سالار اقرا اردو ہائی اسکول بورنار نے اپنی سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پھر ایک بار ایس۔ایس۔ سی۔ میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔اسکول ھذا کا امسال دہم کا نتیجہ %100رہا۔مارچ 2024 ایس۔ایس۔ سی امتحان میں کل 35 طلبا شریک ہوئے ۔جس میں 5 طلبا نے امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کی۔19طلبا فرسٹ کلاس،8طلبا سیکنڈ کلاس اور 3 طلبا پاس کلاس میں کامیاب ہوئے۔ماحین فاطمہ اکرم دیشمکھ نے 85۰80فیصد نمبرات حاصل کرکے اسکول میں اول مقام حاصل کیا ۔جبکہ اشمیرا فاروق شاہ 83۰80اور شفا عقیل دیشمکھ 79فیصد حاصل کرکے بالترتیب دوم اور سوم پوزشن پر رہے۔تمام کامیاب طلبا اور اساتذہ کو سوسائٹی کے صدرڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب نے مبارکباد پیش کی ۔ساتھ ہی طلبا کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Comments
Post a Comment