ضلع پریشداردو بو٘ائز ہائی اسکول سائنس کور امراوتی ،ضلع امراوتی میں لڑکوں کی قابل ستائش کامیابی۔

امراوتی : نامہ نگار (ناظمہ بیگ) شہر امراوتی میں ضلع پریشد اُردوبو٘ائز ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج سائنس کور ( مال ٹیکڑی روڈ) امراواتی۔ تعلیم کے میدان میں اپنی نمایاں سرگرمیاں ،خصوصیات واہمیت کا حامل حکومتی ادارہ ہے۔شہر میں چار سو جہاں لڑکیوں نے اپنی نمایاں کامیابیوں سےتعلیمی میدان میں بہتر کارکردگی انجام دیں ہیں وہی لڑکوں نے اپنے والدین کاسرفخرسے بلند کیا ہے اپنے اور ادارےکانام روشن کرکے ثابت کردیا کہ لڑکے اگر تعلیم کے میدان میں سنجیدگی اختیار کریں تو وہ دن دور نہیں جب ملک میں لڑکوں کا تناسب ِکامیابی حیرت انگیز نتائج کا باعث ہوگا۔سائنس کور ہائی اسکول کے %100 نتائج آۓ ہیں۔شیخ عدنان ابن شیخ لقمان نے% 88 فیصد سے نمایاں کامیابی حاصل کی ۔شیخ ارشان ابن شیخ وسیم %86.80 ،اسی طرح محمد ریحان ابن محمد اکبر%86.40، میزان خان ابن رضوان خان%84 اورسیٌد زید ابن سید جاوید%83 فیصد نمبرات حاصل کرکے اپنے اساتذہ, خالدجمییل ابن مظہر جمیل اور معلم قمر العارفین کی محنتوں کا صلہ دیا ۔ والدین نہایت خوش ہیں کہ لڑکوں کو اردو میڈیم سے حصول تعلیم وقت کا صحیح فیصلہ ہے ۔اعلیٰ تعلیم کے حصول میں ایک قدم ترقی کی جانب ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ