Posts

گڑھ چرولی کے آستانۂ فیض کے سالکِ مجذوب حضرت سید احمد جیلانی سرکار داعیٔ اجل کو لبیک کہہ گئے - "28 ستمبر کو بعد نمازِ فجر سپردِ لحد ہوں گے؛ وصال کی خبر سے مریدین و عقیدت مندوں میں غم کی لہر"

Image
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی)  گڑھ چرولی کی روحانی فضا آج سوگوار ہوگئی ذکر و فکر، عبادت و ریاضت، مجاہدۂ نفس اور خدمتِ خلق کی زندگی گزارنے والے معروف صوفی بزرگ، سالکِ مجذوب حضرت سید احمد جیلانی سرکار بروز اتوار، 27 ستمبر 2026ء کو دوپہر کے وقت داعیٔ اجل کو لبیک کہہ گئے۔ حضرت کے وصال کی خبر جنگل کی آگ کی طرح عقیدت مندوں میں پھیل گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آستانۂ مبارک سے وابستہ مریدین، محبین اور معتقدین پر غم و اندوہ کی کیفیت طاری ہوگئی۔ حضرت کا جسدِ مبارک بروز پیر، 28 ستمبر کو بعد نمازِ فجر سپردِ لحد کیا جائے گا۔ حضرت سید احمد جیلانی سرکار محض ایک روحانی شخصیت نہیں بلکہ ذکرِ الٰہی، محبتِ الٰہی، خدمتِ خلق، اصلاحِ نفس اور انسان دوستی کا ایک روشن باب تھے۔ ان کی خانقاہی زندگی میں تصوف کی وہ روایت نمایاں تھی جس میں دلوں کو جوڑنا، انسان کو اپنے رب سے قریب کرنا اور مخلوقِ خدا کے دکھ درد میں شریک ہونا بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ آپ کے آستانۂ فیض پر دین و ملت، ذات و برادری اور مرد و زن کی تفریق سے بالاتر ہوکر عوام کا جمِ غفیر حاضر ہوتا رہا۔ کوئی دعا کی امید لے کر آتا، کوئی روحانی رہنمائی کے ...

رئیس ہائی اسکول گراؤنڈ پر ضلعی سطح کے ہینڈ بال مقابلوں کی افتتاحی تقریب۔

Image
بھیونڈی: (عبدالعزیز انصاری) بھیونڈی نظامپور سٹی میونسپل کارپوریشن اور تھانہ ضلع کھیل کود ڈپارٹمنٹ کے مشترکہ زیرِ اہتمام انٹر اسکول اینڈ کالجیٹ ہینڈ بال مقابلوں کی افتتاحی تقریب اتوار، 27 ستمبر 2026 کو صبح دس بجے رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج گراؤنڈ پر منعقد ہوئی۔ مقابلوں کا باقاعدہ افتتاح رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے پرنسپل ضیاء الرحمٰن انصاری کے ہاتھوں عمل میں آیا۔پرنسپل ضیاء الرحمٰن انصاری نے ٹاس کے ذریعے باقاعدہ مقابلے کی شروعات کی۔ اس موقع پر بھیونڈی نظامپور میونسپل کارپوریشن کی کریڑا پرمکھ نہاں پٹیل، نریش تلونے، وائی سی ایم او یو اسٹڈی سینٹر کے کوآرڈنیٹر عبدالعزیز انصاری، خان ذاکر حسین، خان ظفر عالم جامعی، ڈاکٹر قطب الدین شاہد،سید اعجاز ہاشمی، ڈاکٹر ابو سعد اعجاز، ذاکر انصاری،مصیب مومن کے علاوہ مختلف اسکولوں کے اساتذہ، کوچز اور بڑی تعداد میں طلبہ و کھلاڑی موجود تھے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ضیاء الرحمٰن انصاری نے کھلاڑیوں کو کھیل کے اصول و ضوابط کی پابندی کرتے ہوئے نظم و ضبط، اسپورٹس مین اسپرٹ اور ایمانداری کے ساتھ مقابلوں میں حصہ لینے کی تلقین ...

نئے شعراء کے لیے دو نہایت کارآمد ویب سائٹس - ازقلم : ڈاکٹر محمد عظیم الدین۔

Image
نئے شعراء کے لیے دو نہایت کارآمد ویب سائٹس -  ازقلم: ڈاکٹر محمد عظیم الدین۔  اگر آپ شعر کہنا سیکھ رہے ہیں اور بحر، وزن اور تقطیع کی الجھنوں سے دوچار ہیں تو یہ دو ویب سائٹس آپ کے لیے بہت مفید ثابت ہوسکتی ہیں: *🔹 "Aruuz.com"* https://aruuz.com/taqti یہ ویب سائٹ شعر کی خودکار تقطیع کرکے بحر اور وزن معلوم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ یہاں اشعار کی اصلاح کے لیے قریب ترین بحر کی نشان دہی اور الفاظ کی الگ تقطیع جیسی سہولتیں بھی موجود ہیں۔ 🔹 "Rekhta Taqti" https://www.rekhta.org/taqti/taqti/tool ریختہ کا تقطیع ٹول آپ کے شعر یا غزل کے مصرعوں کو صوتی اکائیوں میں تقسیم کرکے وزن اور بحر جانچتا ہے اور وزن کی غلطی سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ اردو، دیوناگری اور رومن رسم الخط کو بھی قبول کرتا ہے۔ نئے شعراء ان دونوں ٹولز کی مدد سے اپنے اشعار کا وزن بار بار جانچ کر علمِ عروض کی عملی مشق کرسکتے ہیں۔ البتہ یہ یاد رکھنا چاہیے کہ خودکار ٹول استادِ فن اور باقاعدہ مطالعۂ عروض کا مکمل متبادل نہیں؛ انہیں رہنما اور معاون کے طور پر استعمال کرنا زیادہ مفید ہے۔ شعر کہیے، تقطیع کیجیے، غلطی ...

اقبال فہمی - (قسمت پانزدهم) - ازقلم : ابرارالحق مظہرؔ حسناتی۔

Image
اقبال فہمی -  (قسمت پانزدهم) -  ازقلم : ابرارالحق مظہرؔ حسناتی۔ عہد طفلی کے اختتام کے بعد اقبال کی فکر اب ایک ایسے مقام پر داخل ہوتی ہے جہاں وہ اپنے شعری پیش روؤں میں سے ایک ایسی شخصیت کو سامنے لاتے ہیں جس نے اردو شاعری کو محض الفاظ کی صنعت نہیں رہنے دیا بلکہ انسانی فکر کے پیچیدہ ترین سوالات کو شعر کا موضوع بنایا۔ یہ شخصیت مرزا اسد اللہ خاں غالب ہیں۔ اقبال کے نزدیک غالب کی اہمیت صرف یہ نہیں کہ وہ بڑے شاعر تھے بلکہ اصل اہمیت یہ ہے کہ ان کے ہاں انسانی فکر نے ایک ایسی وسعت حاصل کی جس میں سوال بھی ہے حیرت بھی ہے خود آگہی بھی ہے اور کائنات کے اسرار تک پہنچنے کی ایک مسلسل بے قراری بھی ہے۔ یہی وہ مقام ہے جہاں اقبال غالب کو اپنے فکری سلسلے میں دیکھتے ہیں۔ اقبال غالب کے الفاظ کی محض تعریف نہیں کرتے بلکہ ان کی شاعرانہ شخصیت کے اندر چھپی ہوئی اس فکری قوت کو دریافت کرتے ہیں جس نے انسانی تخیل کے لیے نئے افق کھول دیے۔ فکرِ انساں پر تری ہستی سے یہ روشن ہوا ہے پرِ مرغِ تخیل کی رسائی تا کجا غالب کی ہستی نے انسانی فکر کے سامنے یہ حقیقت روشن کردی کہ انسانی تخیل کی پرواز کی کوئی معمول...

امراوتی ڈویژن کے اساتذہ کی عظیم الشان تعلیمی کانفرنس

Image
اکولہ (راست) اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کے زیرِ اہتمام امراوتی ڈویژن کے اساتذہ کا عظیم الشان اجلاس کا انعقاد 20 ستمبر 2026 کو ہوٹل ویلکم ان اکولہ میں کیا گیا ۔ اجلاس کی صدارت ساجد نثار نے کی۔ امروتی ڈویژن کے صدر عمیر محمد خان نے خصوصی شرکت کی ۔ دونوں حضرات نے اساتذہ کے مسائل کو سنا اور انھیں حل کرنے کا یقین دلایا ۔شکشک آمدار کرن راؤ سرنائک نے بطور خصوصی مہمان شرکت کی اور اساتذہ کے مسائل پر اساتذہ سے خطاب کیا ۔ اس اہم اجلاس میں امراوتی ڈویژن کے ضلع پریشد، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کونسل، پرائیویٹ پرائمری و ہائی اسکول، جونیئر کالج، سینئر کالج اور میڈیکل کالج سے متعلق طلبہ، اساتذہ اور تعلیمی اداروں کے مختلف اہم مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا ۔ اجلاس میں طلبہ و اساتذہ کے مسائل، اردو میڈیم اسکولوں کے مسائل، تعلیمی اداروں کے بنیادی و انتظامی مسائل، تعلیمی معیار میں بہتری، جدید تعلیمی نظام سے ہم آہنگی، طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے بہتر مواقع اور دیگر اہم تعلیمی امور پر غور کیا گیا ۔ اسی کے ساتھ ودربھ کی تعلیمی ترقی کے لیے پانچ سالہ ترقیاتی منصوبہ تیار کرنے، اسکولوں...

جلگاوں کے فاروق شیخ ہاکی مہاراشٹر کی ایگزیکٹو میں منتخب65 سال کی عمر میں بھی کھیلوں کے میدانوں میں فعال شمولیت۔

Image
جلگاؤں (سعید پٹیل) جلگاؤں ہاکی کے سکریٹری فاروق شیخ کو 2026 سے 2030 تک کے لیئے ہاکی مہاراشٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ الیکشن آفیسر آئی اے ایس انجلی کمار مشرا نے 27 ستمبر کو ہوٹل آرکڈ ، پونے میں منعقدہ انتخابی عمل میں منتخب عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کیا اور انہیں سرٹیفکیٹس سے نوازا۔ ہاکی مہاراشٹرا کی نئی ایگزیکٹو میں آئی پی ایس کرشنا پرکاش کو صدر اور منوج بورا کو سکریٹری کے طور پر منتخب کیا گیاہے۔ رمیش پلے ، منیشا آکارے اور گرمیت سنگھ کو نائب صدر ، کیلاس سونار کو خزانچی اور پونم درگے اور مہیش کوتھاڈے کو ڈپٹی سکریٹری کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ فاروق شیخ بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر۔ کیجل بھبارساکھرے اور روپیش چوہان کو منتخب کیا گیاہے۔ ہیلن میری ، وکرم پلے ، آکاش چیکاٹے اور ویشالی سوڑ کو کھلاڑیوں کے نمائندوں کے طور پر نامزد کیا گیا ہے. فاروق شیخ 65 سال کی عمر میں کھیلوں کے میدان میں سرگرم عمل ہے۔ ہاکی کے علاوہ وہ فٹ بال ، شطرنج ، تیراکی ، والی بال اور پیرا اولمپک کھیلوں سے متعلق مختلف اداروں میں ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ وہ سماجی شعبے میں بھی فعال کرد...

اذان ایک خوبصورت عمل ہر سؤ ہوں جب وباؤں کے ساۓ، اذان دو دنیا مریض ہو تو دواۓ اذان دو - تحریر : مولانا میر ذاکرعلی محمدی پربھنی۔

Image
اذان ایک خوبصورت عمل ہر سؤ ہوں جب وباؤں کے ساۓ، اذان دو دنیا مریض ہو تو دواۓ اذان دو -  تحریر : مولانا میر ذاکرعلی محمدی پربھنی۔  9881836729  اللہ نے انسانوں کے قلوب کی تسکین اس کے ذکر اور اسکی یاد میں رکھا ہے۔ انسان کے دل کو راحت اور سکون اللہ کا ذکر اور اسکی یاد ہی میسر کراسکتی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس حدیث مبارکہ سے یہ بات ہم پر آشکارہ ہوتی ہے۔ فرمایا۔ دنیا میں پیدا ہونے والا ہر بچہ عین فطرت اسلام پر پیدا ہوتا ہے، یہ بات الگ ہے کہ بعد کو ان کے والدین دیگر مذاہب پر ڈھالتے ہیں۔ ماضی میں سائنسدان ایسے بھی گزرے ہیں جنہوں نے اذان کی اواز سن کر دل میں ایک قسم کا س...

ریٹائر ہونے والے ملازمین کی اضافی سالانہ تنخواہ میں اضافے کا مسئلہ — حکومت واضح حکم جاری کرے - حوالہ: بمبئی ہائی کورٹ، اورنگ آباد بینچ، رٹ پٹیشن نمبر - 8740/2026، مورخہ - 06/08/2026سید فاروق احمد قادری۔

Image
ریٹائر ہونے والے ملازمین کی اضافی سالانہ تنخواہ میں اضافے کا مسئلہ — حکومت واضح حکم جاری کرے -  حوالہ: بمبئی ہائی کورٹ، اورنگ آباد بینچ، رٹ پٹیشن نمبر -  8740/2026، مورخہ 06/08/2026 سید فاروق احمد قادری۔ سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ، پنشن اور آخری تنخواہ سے متعلق معاملات میں چھوٹی سی انتظامی غلطی بھی ریٹائر ہونے والے ملازم کے لیے بڑی پریشانی بن جاتی ہے۔ خاص طور پر ان ملازمین کا مسئلہ اہم ہے جو ہر سال 30 جون یا 31 دسمبر کو ریٹائر ہوتے ہیں اور جن کے معاملے میں ایک اضافی سالانہ انکریمنٹ کے حق کا سوال پیدا ہوتا ہے۔ اس سلسلے میں حکومت کی طرف سے احکامات اور قواعد موجود ہونے کے باوجود عملی سطح پر صورتِ حال ہر جگہ یکساں نظر نہیں آتی۔ بعض ملازمین کو اپنا حق حاصل کرنے کے لیے محکمہ، دفتر اور آخرکار عدالت کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ اس عمل میں ریٹائرڈ ملازم کا وقت، پیسہ اور ذہنی سکون متاثر ہوتا ہے۔ اصل ضرورت یہ ہے کہ حکومت اس معاملے میں ایک واضح، جامع اور غیر مبہم حکومتی فیصلہ (GR) جاری کرے، جس میں صاف الفاظ میں بتایا جائے کہ کن شرائط کے تحت 30 جون یا 31 دسمبر کو ریٹائر ہونے والے ملازم...

ڈاکٹر ہارون رشید باغبان کو مثالی پرنسیپل کا اعزاز۔

Image
 شولاپور ؛ (26 ستمبر 2026) : شولاپور کے معروف استاذ، اُردُو ڈراما نگار اور، رُکن اُردُو گھر شولاپور اور *ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالیج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور" کے "پرنسیپل ڈاکٹر باغبان ہارون رشید احمد صاحب" کو امسال یومِ اساتذہ کے موقع پر "ایکتا اسپورٹس اینڈ سوشل فاؤنڈیشن، کونڈوا، پونہ" کی جانب سے 'آئیڈیل پرنسیپل ایوارڈ 2026" سے سرفراز کیا گیا۔       ڈاکٹر ہارون رشید احمد صاحب باغبان کو "ایکتا اسپورٹس اینڈ سوشل فاؤنڈیشن، کونڈوا، پونہ" کی جانب سے "آئیڈیل ٹیچر ایوارڈ 2026" کا اعزاز بتاریخ 26 ستمبر 2026 کی شام 5 بجے مہاتمہ پھلے کلچرل ہال، پونہ میں، مہمانانِ خصوصی قاری ادریس صاحب (نائب صدر، جمعیت علماء ہند مہاراشٹر) کے دستِ مبارک پیش کیا گیا۔  اس موقع پر صدر جلسہ آر ایم سوداگر سر (وضیفہ یاب فزیکل ڈائریکٹر)، محترمہ سمرن پیرزادہ میڈم(ڈپٹی انجینئر، وانواڑی وارڈ آفس، پی ایم سی، پونے میونسپل کارپوریشن)، اومیش ایشور گائیکواڑ (میونسپل کارپوریٹر شولاپور)، مختار احمد عبدالقادر شیخ (ریٹائرڈ پی ایس آئی، مہارا...

ایکتا اسپورٹس اینڈ سوشل فاؤنڈیشن کی جانب سے مثالی استاد ایوارڈ تقریب جوش و خروش کے ساتھ منعقد۔

Image
پونے، بتاریخ 26 ستمبر 2026 : (راست)  ایکتا اسپورٹس اینڈ سوشل فاؤنڈیشن، کونڈھوا، پونے اور مجاہد رائلی سر و دوست احباب کی جانب سے مختلف شعبوں میں تعلیمی، سماجی اور کھیل کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والے اساتذہ کی حوصلہ افزائی اور اعزاز کے لیے ’مثالی استاد ایوارڈ‘ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروقار تقریب مہاتما پھولے کلچرل بھون، پونے میں بڑے جوش و خروش اور شاندار ماحول میں منعقد ہوئی۔ اس پروگرام کی مہمانِ خصوصی پونے میونسپل کارپوریشن کی ڈپٹی انجینئر سمرن پیرزادے میڈم تھیں۔ اس کے علاوہ پروگرام میں جمعیت علماء ہند مہاراشٹر کے نائب صدر قاری ادریس، آر۔ ایم۔ سوداگر سر (فزیکل ڈائریکٹر، ایس۔ ایس۔ اے۔ آرٹس اینڈ کامرس کالج، سولاپور )، امیش ایشور گائیکواڑ (کارپوریٹر، سولاپور میونسپل کارپوریشن)، مختار احمد عبدالقادر شیخ (ریٹائرڈ PSI، مہاراشٹر پولیس)، سماجی کارکن ظفر بھائی خان، عارف سر، پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیع چوبدار سر (صدر شعبہ اُردو اور کوآرڈینیٹر پی۔ایچ ڈی۔ ریسرچ سینٹر، سوشل کالج سولاپور) ، اسماعیل پاجنیکر سر، مشتاق ملا سر، لائق علی وڈڈو سر، ہیڈ ماسٹر ڈاکٹر ہارون رشید باغو...

ضلعی سطح کے بین الاساتذہ تقریری مقابلے میں رئیس ہائی اسکول کے معلم کامل انصاری کو اول انعام

Image
بھیونڈی: (عبدالعزیز انصاری) ایسوسی ایشن آف ہیڈس آف اردو ہائی اسکولس اینڈ جونیئر کالجز آف تھانہ اینڈ رائے گڑھ ڈسٹرکٹ کے زیرِ اہتمام ضلعی سطح کے بین الاساتذہ تقریری مقابلے کا انعقاد سنیچر، 26 ستمبر 2026 کو النور ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، بھیونڈی کے ہال میں کیا گیا۔ مقابلے میں تھانہ ضلع کے مختلف اسکولوں سے تعلق رکھنے والے اساتذہ نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی، جبکہ مجموعی طور پر 35 اسکولوں کے اساتذہ نے اپنی خطیبانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس مقابلے میں رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، بھیونڈی کے معلم انصاری محمد کامل محمد سالک نے بھی حصہ لیا۔ انہوں نے ’’مجھے اہلِ بصیرت قوم کا معمار کہتے ہیں‘‘ کے عنوان پر نہایت مؤثر، مدلل اور پُرجوش تقریر پیش کرتے ہوئے سامعین کو متاثر کیا۔ ان کی شستہ زبان، برجستہ اندازِ بیان، موضوع پر گرفت اور مؤثر طرزِ خطابت کو ججز نے سراہا۔ ججز کے متفقہ فیصلے کے مطابق انصاری محمد کامل محمد سالک کو مقابلے میں اول انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ صدرِ مجلس اور دیگر معزز مہمانان کے دستِ مبارک سے انہیں یادگاری میمنٹو، سندِ توصیف اور نقد انعام سے نوازا گیا۔ ان کی ا...

جی ایم مومن ویمنز کالج اسٹڈی سینٹر میں بی اے و ایم اے اردو سالِ اول کے طلبہ کے لیے اورینٹیشن پروگرام کا کامیاب انعقاد

Image
بھیونڈی: (عبدالعزیز انصاری) بروز اتوار، 27 ستمبر 2026 کو یشونت راؤ چوہان مہاراشٹر اوپن یونیورسٹی، ناسک کے زیرِ اہتمام جاری کےایم ای سوسائٹیز غلام محمد مومن ویمنز کالج اسٹڈی سینٹر، بھیونڈی میں تعلیمی سال 2026-27 کے لیے بی اے سالِ اول اور ایم اے اردو سالِ اول میں داخلہ لینے والے طلبہ کے لیے اورینٹیشن پروگرام کا انعقاد رئیس ہائی اسکول کے اردو بسیرا ہال میں کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے پرنسپل ضیاء الرحمٰن انصاری نے کی۔ اپنے صدارتی خطاب میں پرنسپل ضیاء الرحمٰن انصاری نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاصلاتی تعلیم ان افراد کے لیے اپنی ادھوری تعلیم کو جاری رکھنے کا ایک سنہرا موقع فراہم کرتی ہے، جو مختلف وجوہات کی بنا پر باقاعدہ تعلیم حاصل نہیں کر پاتے۔ طلبہ کو چاہیے کہ وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور پوری محنت، لگن اور ایمانداری کے ساتھ اپنے تعلیمی سفر کو جاری رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کتابیں انسان کی بہترین دوست اور شخصیت سازی کا اہم ذریعہ ہیں۔ طلبہ کتابوں سے دوستی کریں، مطالعے کی عادت اپنائیں اور علم کی روشنی سے اپنی زندگی میں مثبت تبدیل...

مزاح نگاری (دکنی زبان) -"باورچی خانہ اور میں"ازقلم: رہبر تماپوری

Image
 مزاح نگاری (دکنی زبان) - "باورچی خانہ اور میں" ازقلم: رہبر تماپوری ، مہمان معلم، جامعہ اسلامیہ احیاء العلوم، جامعہ نگر، تماپور، ضلع یادگیر، ریاستِ کرناٹک، انڈیا رابطہ: 8431012141 ہمیں باورچی خانے میں جانے کا کبھی زیادہ موقع نئیں ملا۔ ہمارے نزدیک باورچی خانہ ایک ایسی جگہ تھی جہاں ہماری والدہ محترمہ صبح سے شام تک جانے کیا کیا کام کرتی رہتی تھیں۔ ہم دالان میں بیٹھے انہیں دیکھتے اور دل ہی دل میں سوچتے کہ آخر ایسا بھی کیا بڑا کام ہے کہ ہر وقت وہیں مصروف رہنا پڑتا ہے! ہم اکثر امی کو چھیڑتے ہوئے کہتے: ’’امی! سچ بولو، تم نے قارون کا خزانہ باورچی خانے میں تو نئیں چھپا رکھا؟ ہر وقت وہیں پہ مصروف رہتی ہو! ذرا کام سے فرصت ملے تو ہمارے پاس بھی آ کے بیٹھو نا!‘‘ امی ہماری بات سن کر مسکرا دیتیں اور کہتیں: ’’ایک دن تمہارا اس چولہے سے پالا پڑے گا نا، تب معلوم پڑے گا کہ باورچی خانے کا کام کیا ہوتا!‘‘ ہم بھی کہاں ماننے والے تھے! بڑے فخر سے کہتے: ’’ارے امی! اس میں کون سا بڑا تیر مارنا ہے؟ سبزی بنائیں گے، دال پکائیں گے، روٹی بنائیں گے۔ بولو تو تم کو ایسا گرم گرم کھانا بنا کے کھلائیں ...

اوورسیز فیملی کیر (او۔ایف۔سی۔) کارڈ کا آغاز۔ ویسٹرن ہاسپٹل کی ایک اور منفرد پیش کش۔

Image
  کے این واصف :  بیرونی ممالک میں مقیم حیدرآبادیوں کے لئے اپنے والدین اور عزیز و اقارب کی وقتِ ضرورت طبّی امداد ایک بڑا مسئلہ اور فکرمندی کی بات ہے۔ ویسٹرن ہاسپٹل نے OFC کارڈ متعارف کراکر اس گمبھیر مسئلہ کا آسان حل کے نکالا ہے۔  ویسٹرن ہاسپٹل لکڑی کا پل (ریڈہلز روڈ) حیدرآباد کے مطابق بیرون ملک رہنے والے حیدرآبادی حضرات وطن مقیم میں اپنے والدین/قریبی رشتہ دارون کی بھروسہ مند،اطمینان بخش طبّی نگہداشت کے لیے ویسٹرن ہاسپٹل کا “اوورسیز فیملی کارڈ OFC” حاصل کرکے اپنے والدین کی بروقت طبّی نگہداشت کی اہم ذمہ داری پورے اطمینان کے ساتھ ویسٹرن ہاسپٹل کے سپرد کرسکتے ہیں۔ ویسٹرن ہاسپٹل آپ کی وطن میں غیر موجودگی میں آپ کے سرپرستوں کے شانہ بشانہ رہے گا۔ حیدرآبادی چاہیں دنیا کے کسی بھی ملک میں مقیم ہوں OFC پرگرام ان کے والدین کے تمام طبّی معاملات کی انجام دہی کی ذمہ داری پوری کری گا۔  اوورسیز فیملی کارڈ پروگرام میں شامل ہر خاندان کو ایک فیملی ID کارڈ جاری کیا جائے گا جس میں ممبر کی گزشتہ اور موجودہ مکمل میڈیکل ہسٹری درج ہوگی۔ بیرون ملک مقیم اپنے اہل خانہ کے طبّی حالات پ...

خانز اسپوکن انگلش کلاسز کا یکم اکتوبر سےآغاز، طلباء کے لیے انگریزی بولنے کی صلاحیت نکھارنے کا سنہرا موقع.

Image
بیدر، 26 ستمبر (نامہ نگار) انگریزی زبان کی اہمیت اور اس میں روانی پیدا کرنے کے مقصد سے شہر بیدر میں خانز اسپوکن انگلش کلاسز کے زیرِ اہتمام خصوصی اسپوکن انگلش کورس کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ یہ کلاسز خاص طور پر آٹھویں جماعت سے ڈگری تک کے طلباء (صرف لڑکوں) کے لیے منعقد کی جائیں گی۔ حافظ محمد عبیداللہ خان عطاری کے مطابق اس خصوصی کورس کی مدت 110 دن مقرر کی گئی ہے اور کلاسز کا باقاعدہ آغاز یکم اکتوبر 2026 سے ہوگا۔ کلاس کا وقت روزانہ رات 9 بجے سے 10 بجے تک مقرر کیا گیا ہے، تاکہ طلباء اپنی تعلیمی مصروفیات کے ساتھ ساتھ اس کورس میں بھی آسانی سے شرکت کرسکیں۔ کورس کے دوران طلباء کی انگریزی زبان کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے الفاظ کے ذخیرے میں اضافہ، روزانہ بول چال کی مشق، گرامر کے اصولوں کی سمجھ، بنیادی سے اعلیٰ درجے تک انگریزی زبان کی تعلیم، گروپ ڈسکشن اور مختلف سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ طلباء میں شخصیت سازی، اعتماد کے ساتھ گفتگو کرنے کی صلاحیت اور عملی و روزمرہ زندگی میں استعمال ہونے والی انگریزی گفتگو کی مشق بھی کروائی جائے گی، تاکہ طلباء تعلیمی میدان کے ساتھ س...

جدید طرزِ زندگی سے صحت متاثر، دیسی غذاؤں کے استعمال پر زور - بگدل میں پوشن ماہ منانے کے پروگرام سے نوین کمار کا خطاب۔

Image
بیدر، 26 ستمبر (نامہ نگار) جدید طرزِ زندگی کے باعث لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں، اس لیے صحت مند زندگی کے لیے متوازن اور غذائیت سے بھرپور غذا کا استعمال ضروری ہے۔ یہ بات محکمہ خواتین و اطفال ترقی کے ڈپٹی ڈائریکٹر نوین کمار نے کہی۔ وہ بیدر تعلقہ کے بگدل گاؤں میں محکمہ خواتین و اطفال ترقی کی جانب سے منعقدہ پوشن ماہ (قومی غذائی مہینہ) منانے کے پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ روزمرہ کی غذا میں سبز پتوں والی سبزیوں، پھلوں اور ترکاریوں سمیت دیگر غذائیت سے بھرپور غذاؤں کو شامل کرنا ضروری ہے۔ جدید طرز کے فاسٹ فوڈ اور جنک فوڈ کے زیادہ استعمال سے صحت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ ان مضر غذاؤں سے اجتناب کرتے ہوئے دیسی غذائی طریقہ اختیار کریں، جس سے صحت میں بہتری آئے گی۔ مہمانِ خصوصی ڈاکٹر دیپالی نے کہا کہ حاملہ خواتین اور نومولود بچوں کی ماؤں کے لیے غذائیت سے بھرپور غذا کا استعمال انتہائی اہم ہے۔ اگر حاملہ خواتین اور بَہِی ماؤں کو مناسب غذائیت فراہم کی جائے تو بچوں کی جسمانی نشوونما بہتر انداز میں ہوتی ہے۔ گرام پنچایت تر...

ویلوّر میں بھارتی یار اور یومِ اساتذہ کی تقریب کا انعقاد۔

Image
ویلوّر، 26 ستمبر 2026 : (محمد رضوان اللہ)  ویلوّر میں تمل ناڈو ترقی پسند مصنفین و فنکاروں کی تنظیم، ویلوّر شاخ کے زیرِ اہتمام عظیم شاعر مہاکوی سبرامنیا بھارتی کی یاد میں بھارتی یار تقریب اور یومِ اساتذہ کے موقع پر ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں اساتذہ، ادیبوں، فنکاروں، سماجی کارکنوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مہاکوی بھارتی کی ادبی خدمات، ان کے قومی جذبے، سماجی بیداری اور تعلیم و مساوات کے فروغ کے لیے ان کی جدوجہد کو یاد کیا گیا۔ یومِ اساتذہ کے موقع پر اساتذہ کی سماج اور نئی نسل کی تعمیر میں اہم خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب کے دوران ایک باقیات الصالحات امدادی پرائمری اسکول ویلور کے میر مدرس انچارج ریحان احمد کو یادگاری شیلڈ پیش کرکے ان کی خدمات کو سراہا گیا۔ تقریب میں مقررین نے کہا کہ اساتذہ معاشرے کی تعمیر کے بنیادی ستون ہیں اور ان کی رہنمائی سے طلبہ میں علم، اخلاق، سماجی ذمہ داری اور انسانی اقدار پروان چڑھتی ہیں۔ اسی طرح بھارتی یار کی شاعری اور خیالات آج بھی نوجوان نسل میں آزادی، خود اعتمادی، مس...

جامعہ مدراس کی 170ویں سالگرہ کی تقریبات کا سال بھر انعقاد

Image
چنئی، 26 ستمبر: (محمد رضوان اللہ)  جامعہ مدراس (University of Madras) کی جانب سے یونیورسٹی کے قیام کے 170 سال مکمل ہونے کے موقع پر سال بھر جاری رہنے والی خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں جامعہ کے فیکلٹی ممبران، تدریسی و غیر تدریسی عملہ، اسکالرز اور طلبہ کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ تقریب کے افتتاح کے لیے تمل ناڈو حکومت کے وزیرِ اعلیٰ تعلیم جناب پی. وشواناتھن کو مدعو کیا گیا ہے۔ وہ جامعہ مدراس کی 170 سالہ تاریخی وراثت اور خدمات کے اعزاز میں منعقد ہونے والی سال بھر کی تقریبات کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر حکومتِ تمل ناڈو کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری، محکمۂ اعلیٰ تعلیم، جناب دھیرج کمار، آئی اے ایس خصوصی خطاب کریں گے۔ تقریب کے کنوینر اور جامعہ مدراس کے ممبر و وائس چانسلر کمیٹی کے رکن پروفیسر ایس. آرمسٹرانگ اور جامعہ کی رجسٹرار پروفیسر ریتا جان نے فیکلٹی، عملہ، اسکالرز اور طلبہ سمیت تمام متعلقہ افراد سے ان تاریخی تقریبات میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ جامعہ مدراس کی 170 سالہ تعلیمی، تحقیقی اور علمی خدمات کو اجاگر کرنے کے لیے سال بھر مختلف پروگرام منعقد کیے جائیں ...

تمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکیڈمی کی جانب سے اعلان پر مسرت.

Image
چنئی: (راست) تمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکیڈمی کی جانب سے عالمی یومِ اردو کے موقع پر ایک عظیم الشان سلور جوبلی اسٹیٹ کانفرنس کا انعقاد 9 نومبر 2026 کو کیا جا رہا ہے۔ اس کانفرنس میں عزت مآب وزیرِ اعلیٰ، وزیرِ تعلیم کے علاوہ دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ اس موقع پر تمل ناڈو کے اردو ادباء و شعراء کی خدمات کے اعتراف میں، جنہوں نے 25 سال سے زائد عرصہ اردو ادب و شعراء کی خدمت انجام دی ہے، ان کی خدمات کے اعتراف میں تمل ناڈو اردو اکیڈمی کی جانب سے نقد انعامات اور اعزازی ایوارڈز پیش کیے جائیں گے۔ تمام اہلِ اردو، ادباء و شعراء سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنی تفصیلات پر مشتمل Resume/File اور گزشتہ تین سال کی اردو تصانیف و ادبی خدمات کی مکمل تفصیلات تمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکیڈمی کو ارسال کریں۔ درخواستیں ارسال کرنے کی آخری تاریخ 10 اکتوبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔ اہلِ اردو سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل اپنی درخواستیں اور مطلوبہ دستاویزات روانہ کریں۔ منجانب: ڈاکٹر محمد نعیم الرحمن وائس چیئرمین، تمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکیڈمی

مولانا ڈاکٹر سید شاہ احمد عارف محی الدین حسینی قادری شرفی کا جسد خاکی سپرد لحد - نماز جنازہ میں علماء، مشائخ 'مریدین ومعتقدین اور صحافتی برادری کی کثیر تعداد شریک - مسجد شرفی چمن میں اتوار کوبعد نماز عصر فاتحہ سیوم۔

Image
حیدرآباد 26 ستمبر- (راست) خانوادہ شرفیہ کی معروف شخصیت و سینئر صحافی حضرت مولانا ڈاکٹر سیدشاہ احمد عارف محی الدین حسینی قادری شرفی ولد حضرت سید محمد حسینی قادری رحمۃ اللّٰہ علیہ و نبسۂ حضرت سید تاج الدین قادری شرفی رحمتہ اللہ علیہ جن کا جمعہ 25 ستمبر کو انتقال ہو گیا تھا۔ نماز جنازہ ہفتہ 26 ستمبر کوبعد نماز ظہرمسجد درگاہ شریف شرفی چمن سبزی منڈی حیدرآباد میں ادا کی گئی۔ حضرت مولانا سید شاہ رفیع الدین حسینی قادری شرفی نے نماز جنازہ کی امامت کی۔ مولانا ڈاکٹر سید حسیب الدین حسینی قادری شرفی اور مولانا ڈاکٹر عبدالمعز حسینی قادری شرفی، مولانا سید شاہ مرتضیٰ علی صوفی قادری ودیگر نے دعا کی۔ نماز جنازہ میں علماء و مشائخ ،مریدین، معتقدین، رشتہ داروں اور صحافی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ وہ مولانا ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی رحمۃ اللہ علیہ کے بڑے داماداور مولانا سید عاصم محی الدین قادری شرفی عمران پاشاہ کے بھائی اور پروفیسر ڈاکٹر سید محمد حسیب الدین حمیدی پروفیسر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی گچی باؤلی حیدرآباد کے بہنوئی و برادر نسبتی تھے۔حضرت عارف پاشاہ کے انتقال پر س...

ادارہ ادب اسلامی کی ناگپور میں 14 ، 15 نومبر کو قومی کانفرنس - ادارہ ادب اسلامی گلبرگہ کرناٹک کی سب سے فعال شاخ ، ادارہ ادب اسلامی کا تعلق کسی ایک زبان سے نہیں۔

Image
گلبرگہ 27 ستمبر : ادارہ ادب اسلامی ہند کی 14 ، 15 نومبر کو ناگپور میں دو روزہ قومی کانفرنس منعقد ہو رہی ہے اس کانفرنس میں ملک بھر سے ادبی علمی شخصیات کے علاوہ ادب کا ذوق رکھنے والے مرد و خواتین کی کثیر تعداد کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا اس سلسلہ میں ملک بھر میں کانفرنس کے تعارفی پروگراموں کے انعقاد کے ذریعے ادارہ ادب اسلامی کی دو روزہ قومی کانفرنس میں شرکت کی ترغیب دلائی جا رہی ہے اس خیال کا اظہار عالمی شہرت یافتہ صحافی و کالم نگار ڈاکٹر سلیم خان قومی صدر ادارہ ادب اسلامی ہند نے کیا ہے وہ آج 11:30 بجے دن ہدایت سنٹر گلبرگہ میں ادارہ ادب اسلامی ہند شاخ گلبرگہ کے زیر اہتمام منعقدہ ایک روزہ ادبی اجلاس سیمینار و مذاکرہ میں کلیدی خطاب کر رہے تھے ڈاکٹر سلیم خان نے مزید کہا کہ ادارہ ادب اسلامی کو ادارہ سے تحریک کی شکل دینے کے مقصد سے ناگپور میں ادارہ ادب اسلامی کی دو روزہ قومی کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ گلبرگہ سے بھی اس کانفرنس میں زیادہ سے زیادہ ادبا و شعراء علمی شخصیات باذوق ادب دوست احباب شرکت کریں گے ڈاکٹر سلیم خان نے کہا کہ کسی ادارہ کو ت...

نور سوشل ویلفیئر اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ سولاپور کی جانب سے ہونہار طلباء میں تعلیمی اسکالرشپ کے چیکس کی تقسیم

Image
نور سوشل ویلفیئر اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ سولاپور کی جانب سے  ہونہار طلباء میں تعلیمی اسکالرشپ کے چیکس کی تقسیم سولاپور- (اقبال باغبان) مرحوم نذیر منشی کے ذریعہ قائم کردہ نورسوشل ویلفیئراینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے عمر خلیفہ ہال میں سماجی خدمتگارنصیرخلیفہ کی صدارت میں اور سینئر ادیب اور نذیر منشی توصیفی کمیٹی کے صدر ایوب احمد نلا مندو، اقلیتی ملازمین اسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر حضرت شیخ، سکریٹری اُمید سید کی موجودگی میں منعقدہ ایک تقریب میں گیارہ ہونہار اور ضرورت مند طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے لیے 9.5 لاکھ روپے  کی تعلیمی اسکالرشپ تقسیم کی گئی۔  نور ٹرسٹ کے نئے صدرمرحوم نذیر منشی کے فرزند نورنذیر منشی نے تمام حاضرین کا استقبال کیا۔  سیکرٹری محمود نواز جہانگیردار نے ٹرسٹ کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹر کا تعارف کرتے ہوئے ٹرسٹ کے اغزاض و مقاص نیزتعلیمی سکالرشپ کی تفصیلی معلومات دی۔ رفیق خان، ڈاکٹر زین الدین پٹیل نے مہمانوں کا گلدستے دے استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ساجد ہنڈیکر نے اعلیٰ تعلیم کے لیے دستیاب دیگر مختلف وظائف کے بارے میں تکنیکی معلومات دی۔ ...

جھوٹی نعمت کی نمائش سے بچنا چاہیے - از قلم : مفتی محمد اسلم جامعی۔ (استاذ دارالعلوم محمدیہ قدوائی روڑ مالیگاؤں)

Image
جھوٹی نعمت کی نمائش سے بچنا چاہیے -  از قلم :  مفتی محمد اسلم جامعی۔ (استاذ دارالعلوم محمدیہ قدوائی روڑ مالیگاؤں)  خداوند قدوس نے اس خاکی پتلے کو گراں قدر نعمتوں سے نوازا ہے، جس میں عقل و شعور، فہم و فراست، حواسِ ظاہری و باطنی کی حیرت انگیز قوت و طاقت اور اعضاء و جوارح سے انسان نے اس دنیاوی حیات میں نت نئے آلات و ایجادات کے لا متناہی سلسلہ سے دنیا کو بامِ عروج پر پہنچا دیا، چوں کہ خالقِ کائنات نے انسان کو مجموعہ اضداد بنایا ہے اور الہامِ فجور و تقوی کی قوت و طاقت، اس کے دل میں رکھ کر کسب و اختیار کی قوت دے کر زندگی گزارنے کے لیے ایک جامع و مکمّل دستورِ حیات عطا کیا اور ہر ایسی چیز یا عمل سے انسان کو روکا جس سے انسان کے اخلاق و اعمال پر زد پڑے یا ابدی حیات کے لیے نقصان دہ ہوں، چناں چہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جھوٹی نعمت کی نمائش سے منع فرمایا، ارشادِ نبوی ہے اَلْمُتَشَبِّعُ بِماَ لَمْ یُعِطْ کَلَابِسِ ثَوْبَیْ زُور (بخاری و مسلم) یعنی جو شخص اپنے اندر کسی ایسے دینی یا دنیاوی کمال و وصف کا اظہار کرے، جو درحقیقت اُس میں نہ ہو، تو وہ جھوٹ موٹ کے دو کپڑے پہ...

قدرت کی خوب صورت پاکالا کی جھیل۔ مضمون نگار..... ستار فیضی کڈپہ آندھرا پردیش انڈیا

Image
. السلام علیکم محترم قارئین خواتین و حضرات قدرت کی خوب صورت پاکالا کی جھیل۔  مضمون نگار..... ستار فیضی کڈپہ آندھرا پردیش انڈیا    ریاست تلنگانہ ورنگل ضلع میں جھیلوں کی تاریخ کے سلسلے کی کڑی یہاں ملتی ہے. یہاں خانہ پورم منڈل میں موجود پاکالا جھیل کی تاریخ کہتی ہے کہ 1213ء میں کا کتیا راجاؤں کے زمانے میں پراتاپا رودروڈو دوم نواسے کا نواسہ گناپتی سوم دیوا چکراورتی نے اس جھیل کی کھدائی کی. جھیل کے اطراف اونچے ٹیلے سرسبز و شاداب جنگل چڑیوں کا بسیرا اس علاقہ کی خوب صورتی میں اضافہ کررہے ہیں. حال ہی میں تلنگانہ ٹوریزم ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ترقیاتی کاموں سے پاکالا جھیل اور بھی حسین وجمیل لگ رہی ہے. *. جنگل میں سفاری.............  گھنے جنگل اونچے ٹیلے ہرےبھرے درختوں کے درمیان پرندوں کی میٹھی آوازیں جنگلی جانوروں کے کرتب شعبہ جنگلات کے افسران کی نگرانی میں سفاری ٹور کے ذریعے دیکھے جاسکتے ہیں.اس سفاری کےلے فی کس 250 روپیے ٹکٹ ہے. بیوڈیورسٹی پارک سے پاکالا کے جنگل میں 9 کلومیٹر سفاری گائیڈ کی نگرانی میں ہوگی. ہرنیں، لومڑیاں، بھالو جنگلی خنجیر، پہا...

بھساول میں ڈاکٹر محمود حسین کے انتقال پر تعزیتی نشست۔

Image
بھساول (صلاح الدین ادیب) شہر کی معروف سماجی سیاسی اور ادبی شخصیت ڈاکٹر محمود حسین کا گذشتہ دنوں انتقال ہوگیا اس سانحہ پر آج بروز اتوار 27 ستمبر کو ایم آئ تیلی انگلیش اسکول میں ایک تعزیتی نشست عیدگاہ کمیٹی بھساول اور سہارا ایجوکیشنل اینڈ ویلفر سوسائٹی (ڈاکٹر گروپ) کے زیر اہتمام سابق پرنسپل عابد سر کی صدارت میں منعقد ہوئی. مہمان خصوصی کے طور پر ڈاکٹر عبدالکریم سالار حاجی انصار احمد قاری قدس ڈاکٹر شعیب (اقرا یونانی کالج جلگاوں) روف جناب ڈاکٹر خواجہ جواد ڈاکٹر اعجاز احمد ڈاکٹر رفیق احمد ڈاکٹر سراج احمد. امریلی والا ڈاکٹر حامد ایڈوکیٹ احتشام ملک وغیرہ موجودہ ےتھے. اس موقع پر شرکاء نے ڈاکٹر محمود حسین کی تعلیمی ادبی طبی اور سماجی خدمات کو سراہاتے ہوے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعائیں کیں. تقریب میں عمائدین شہر کثیر تعداد میں شریک رہے.

اللہ اوراسکے رسول کے احکام کی نافرمانی دو الگ الگ باتیں نہیں۔ازقلم : پروفیسر مختارفرید، بھیونڈی مہاراشٹرا۔

Image
اللہ اوراسکے رسول کے احکام کی نافرمانی دو الگ الگ باتیں نہیں۔ ازقلم : پروفیسر مختارفرید،   بھیونڈی مہاراشٹرا۔ سورۃ الاعراف آیت نمبر 13 اور 14۔   اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کی۔ اور جو کوئی اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرتا ہے تو (وہ جان لے گا کہ) اللہ سخت سزا دینے والا ہے۔ (13) یہ تمہارے لیے ہے، [اے خدا کے دشمنو]! تو پھر اس کا مزہ چکھو۔ کافروں کو آگ کا عذاب بھگتنا پڑے گا۔ (14) الله اور اسکے رسول کی احکامات دو الگ الگ باتیں نہیں ہیں کیونکہ الله کے رسول ویہی کہیں گے جس کا حکم الله دیتا ہے ۔ لہٰذا ہمیں اسی تناظر میں اس بات کو ذہن میں رکھنا چاہیے۔ یہ دو الگ الگ مخالفتیں نہیں ہیں (یعنی یہ دو مختلف ہستیوں کی مخالفت کا معاملہ نہیں ہے)۔ بلکہ کائنات کے خالق کے بھیجے ہوئے پیغام کی پیروی نہ کرنا، بذاتِ خود رسول کی مخالفت اور اللہ کی مخالفت ہے۔ اور ایسی صورت میں اس کے نتائج بہت سنگین ہوتے ہیں۔ ہمیں قرآن کی ہر آیت پر غور کرنے کو کہا گیا ہے ۔ سورۃ یونس آیت نمبر 15 “کہہ دیجیے: میرے لیے یہ ممکن نہیں کہ میں اسے اپنی طرف سے بدل دوں۔ میں تو صر...