رئیس ہائی اسکول گراؤنڈ پر ضلعی سطح کے ہینڈ بال مقابلوں کی افتتاحی تقریب۔


بھیونڈی: (عبدالعزیز انصاری) بھیونڈی نظامپور سٹی میونسپل کارپوریشن اور تھانہ ضلع کھیل کود ڈپارٹمنٹ کے مشترکہ زیرِ اہتمام انٹر اسکول اینڈ کالجیٹ ہینڈ بال مقابلوں کی افتتاحی تقریب اتوار، 27 ستمبر 2026 کو صبح دس بجے رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج گراؤنڈ پر منعقد ہوئی۔ مقابلوں کا باقاعدہ افتتاح رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے پرنسپل ضیاء الرحمٰن انصاری کے ہاتھوں عمل میں آیا۔پرنسپل ضیاء الرحمٰن انصاری نے ٹاس کے ذریعے باقاعدہ مقابلے کی شروعات کی۔
اس موقع پر بھیونڈی نظامپور میونسپل کارپوریشن کی کریڑا پرمکھ نہاں پٹیل، نریش تلونے، وائی سی ایم او یو اسٹڈی سینٹر کے کوآرڈنیٹر عبدالعزیز انصاری، خان ذاکر حسین، خان ظفر عالم جامعی، ڈاکٹر قطب الدین شاہد،سید اعجاز ہاشمی، ڈاکٹر ابو سعد اعجاز، ذاکر انصاری،مصیب مومن کے علاوہ مختلف اسکولوں کے اساتذہ، کوچز اور بڑی تعداد میں طلبہ و کھلاڑی موجود تھے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ضیاء الرحمٰن انصاری نے کھلاڑیوں کو کھیل کے اصول و ضوابط کی پابندی کرتے ہوئے نظم و ضبط، اسپورٹس مین اسپرٹ اور ایمانداری کے ساتھ مقابلوں میں حصہ لینے کی تلقین کی۔ انہوں نے تمام کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھیل طلبہ کی جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ان میں خود اعتمادی، نظم و ضبط، باہمی تعاون اور قائدانہ صلاحیتوں کو بھی فروغ دیتے ہیں۔
افتتاحی تقریب کے بعد کھلاڑیوں میں مقابلے کا جوش و خروش نمایاں رہا اور مختلف اسکولوں و کالجوں کی ٹیموں نے کھیل کے جذبے کے ساتھ مقابلوں میں شرکت کی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔