جلگاوں کے فاروق شیخ ہاکی مہاراشٹر کی ایگزیکٹو میں منتخب65 سال کی عمر میں بھی کھیلوں کے میدانوں میں فعال شمولیت۔


جلگاؤں (سعید پٹیل) جلگاؤں ہاکی کے سکریٹری فاروق شیخ کو 2026 سے 2030 تک کے لیئے ہاکی مہاراشٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ الیکشن آفیسر آئی اے ایس انجلی کمار مشرا نے 27 ستمبر کو ہوٹل آرکڈ ، پونے میں منعقدہ انتخابی عمل میں منتخب عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کیا اور انہیں سرٹیفکیٹس سے نوازا۔
ہاکی مہاراشٹرا کی نئی ایگزیکٹو میں آئی پی ایس کرشنا پرکاش کو صدر اور منوج بورا کو سکریٹری کے طور پر منتخب کیا گیاہے۔ رمیش پلے ، منیشا آکارے اور گرمیت سنگھ کو نائب صدر ، کیلاس سونار کو خزانچی اور پونم درگے اور مہیش کوتھاڈے کو ڈپٹی سکریٹری کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ فاروق شیخ بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر۔ کیجل بھبارساکھرے اور روپیش چوہان کو منتخب کیا گیاہے۔ ہیلن میری ، وکرم پلے ، آکاش چیکاٹے اور ویشالی سوڑ کو کھلاڑیوں کے نمائندوں کے طور پر نامزد کیا گیا ہے.
فاروق شیخ 65 سال کی عمر میں کھیلوں کے میدان میں سرگرم عمل ہے۔ ہاکی کے علاوہ وہ فٹ بال ، شطرنج ، تیراکی ، والی بال اور پیرا اولمپک کھیلوں سے متعلق مختلف اداروں میں ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ وہ سماجی شعبے میں بھی فعال کردار ادا کرتے ہیں۔
مختلف کھیلوں اور سماجی تنظیموں کے عہدیداروں نے فاروق شیخ کو ہاکی مہاراشٹرا کی ایگزیکٹو کمیٹی میں منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ ان کے انتخاب کو جلگاؤں کے کھیلوں کے شعبے کے لیے ایک اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔