نور سوشل ویلفیئر اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ سولاپور کی جانب سے ہونہار طلباء میں تعلیمی اسکالرشپ کے چیکس کی تقسیم


نور سوشل ویلفیئر اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ سولاپور کی جانب سے ہونہار طلباء میں تعلیمی اسکالرشپ کے چیکس کی تقسیم


سولاپور- (اقبال باغبان) مرحوم نذیر منشی کے ذریعہ قائم کردہ نورسوشل ویلفیئراینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے عمر خلیفہ ہال میں سماجی خدمتگارنصیرخلیفہ کی صدارت میں اور سینئر ادیب اور نذیر منشی توصیفی کمیٹی کے صدر ایوب احمد نلا مندو، اقلیتی ملازمین اسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر حضرت شیخ، سکریٹری اُمید سید کی موجودگی میں منعقدہ ایک تقریب میں گیارہ ہونہار اور ضرورت مند طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے لیے 9.5 لاکھ روپے  کی تعلیمی اسکالرشپ تقسیم کی گئی۔ 

نور ٹرسٹ کے نئے صدرمرحوم نذیر منشی کے فرزند نورنذیر منشی نے تمام حاضرین کا استقبال کیا۔  سیکرٹری محمود نواز جہانگیردار نے ٹرسٹ کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹر کا تعارف کرتے ہوئے ٹرسٹ کے اغزاض و مقاص نیزتعلیمی سکالرشپ کی تفصیلی معلومات دی۔ رفیق خان، ڈاکٹر زین الدین پٹیل نے مہمانوں کا گلدستے دے استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ساجد ہنڈیکر نے اعلیٰ تعلیم کے لیے دستیاب دیگر مختلف وظائف کے بارے میں تکنیکی معلومات دی۔ اس کے بعد۔ مہمان خصوصی ایوب احمد، نصیر خلیفہ، شفیع کیپٹن نے طلباء کی رہنمائی کی اور ان کی مزید تعلیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ٹرسٹ کے نائب صدرپروفیسرڈاکٹرمحمد شفیع چوبدار، خزانچی بلال موگد، ممبر، رفیق خان، ڈاکٹر جے این پٹیل، مناف شیخ اور اقبال باغبان، امام جمعدار کینڈرپرمکھ سہیل نائیک، اختر شیخ، خلیل بانکری موجود تھے۔  پروگرام کی نظامت محمود نواز نے کی اور شکریہ ڈاکٹر پٹیل نے ادا کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔