ویلوّر میں بھارتی یار اور یومِ اساتذہ کی تقریب کا انعقاد۔


ویلوّر، 26 ستمبر 2026 : (محمد رضوان اللہ) ویلوّر میں تمل ناڈو ترقی پسند مصنفین و فنکاروں کی تنظیم، ویلوّر شاخ کے زیرِ اہتمام عظیم شاعر مہاکوی سبرامنیا بھارتی کی یاد میں بھارتی یار تقریب اور یومِ اساتذہ کے موقع پر ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب میں اساتذہ، ادیبوں، فنکاروں، سماجی کارکنوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مہاکوی بھارتی کی ادبی خدمات، ان کے قومی جذبے، سماجی بیداری اور تعلیم و مساوات کے فروغ کے لیے ان کی جدوجہد کو یاد کیا گیا۔
یومِ اساتذہ کے موقع پر اساتذہ کی سماج اور نئی نسل کی تعمیر میں اہم خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب کے دوران ایک باقیات الصالحات امدادی پرائمری اسکول ویلور کے میر مدرس انچارج ریحان احمد کو یادگاری شیلڈ پیش کرکے ان کی خدمات کو سراہا گیا۔
تقریب میں مقررین نے کہا کہ اساتذہ معاشرے کی تعمیر کے بنیادی ستون ہیں اور ان کی رہنمائی سے طلبہ میں علم، اخلاق، سماجی ذمہ داری اور انسانی اقدار پروان چڑھتی ہیں۔ اسی طرح بھارتی یار کی شاعری اور خیالات آج بھی نوجوان نسل میں آزادی، خود اعتمادی، مساوات اور سماجی شعور پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
تقریب خوشگوار اور پُروقار ماحول میں منعقد ہوئی۔ آخر میں منتظمین نے تقریب میں yt والے تمام مہمانوں، اساتذہ، ادیبوں اور فنکاروں کا شکریہ ادا کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔