تمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکیڈمی کی جانب سے اعلان پر مسرت.



چنئی: (راست) تمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکیڈمی کی جانب سے عالمی یومِ اردو کے موقع پر ایک عظیم الشان سلور جوبلی اسٹیٹ کانفرنس کا انعقاد 9 نومبر 2026 کو کیا جا رہا ہے۔ اس کانفرنس میں عزت مآب وزیرِ اعلیٰ، وزیرِ تعلیم کے علاوہ دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی۔
اس موقع پر تمل ناڈو کے اردو ادباء و شعراء کی خدمات کے اعتراف میں، جنہوں نے 25 سال سے زائد عرصہ اردو ادب و شعراء کی خدمت انجام دی ہے، ان کی خدمات کے اعتراف میں تمل ناڈو اردو اکیڈمی کی جانب سے نقد انعامات اور اعزازی ایوارڈز پیش کیے جائیں گے۔
تمام اہلِ اردو، ادباء و شعراء سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنی تفصیلات پر مشتمل Resume/File اور گزشتہ تین سال کی اردو تصانیف و ادبی خدمات کی مکمل تفصیلات تمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکیڈمی کو ارسال کریں۔
درخواستیں ارسال کرنے کی آخری تاریخ 10 اکتوبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔ اہلِ اردو سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل اپنی درخواستیں اور مطلوبہ دستاویزات روانہ کریں۔

منجانب:
ڈاکٹر محمد نعیم الرحمن
وائس چیئرمین، تمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکیڈمی

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔