امراوتی ڈویژن کے اساتذہ کی عظیم الشان تعلیمی کانفرنس
اکولہ (راست) اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کے زیرِ اہتمام امراوتی ڈویژن کے اساتذہ کا عظیم الشان اجلاس کا انعقاد 20 ستمبر 2026 کو ہوٹل ویلکم ان اکولہ میں کیا گیا ۔اجلاس کی صدارت ساجد نثار نے کی۔ امروتی ڈویژن کے صدر عمیر محمد خان نے خصوصی شرکت کی ۔ دونوں حضرات نے اساتذہ کے مسائل کو سنا اور انھیں حل کرنے کا یقین دلایا ۔شکشک آمدار کرن راؤ سرنائک نے بطور خصوصی مہمان شرکت کی اور اساتذہ کے مسائل پر اساتذہ سے خطاب کیا ۔
اس اہم اجلاس میں امراوتی ڈویژن کے ضلع پریشد، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کونسل، پرائیویٹ پرائمری و ہائی اسکول، جونیئر کالج، سینئر کالج اور میڈیکل کالج سے متعلق طلبہ، اساتذہ اور تعلیمی اداروں کے مختلف اہم مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا ۔
اجلاس میں طلبہ و اساتذہ کے مسائل، اردو میڈیم اسکولوں کے مسائل، تعلیمی اداروں کے بنیادی و انتظامی مسائل، تعلیمی معیار میں بہتری، جدید تعلیمی نظام سے ہم آہنگی، طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے بہتر مواقع اور دیگر اہم تعلیمی امور پر غور کیا گیا ۔
اسی کے ساتھ ودربھ کی تعلیمی ترقی کے لیے پانچ سالہ ترقیاتی منصوبہ تیار کرنے، اسکولوں میں تعلیمی معیار بلند کرنے، اساتذہ کے مسائل کے حل اور طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کے لیے قابلِ عمل تجاویز پیش کی گئی ۔
امراوتی ڈیویژن کے خصوصی مہمانان و عہدیداران
جناب شفیق خان راہی صاحب ریاستی نائب صدر، پرائمری
رضوان سید منظور — ریاستی جوائنٹ سکریٹری، پرائمری
جناب عمیر محمد خان صاحب — ڈویژنل صدر، ہائی اسکول و جونیئر کالج
جناب سیف الدین شیخ صاحب — ڈویژنل کارگزار صدر، پرائمری
محمد شارق ظفر — ڈویژن رابطہ کار، پرائمری
ڈاکٹر رضوان خان قریشی صاحب — ضلع صدر، جونیئر کالج، آکولہ
سید شاہد پرویز — ضلع صدر، پرائمری، آکولہ
محمد حسین دیشمکھ — ضلع صدر، پرائمری، واشم
عبدالریاض کریم قریشی — ضلع صدر، ہائی اسکول، آکولہ
شیخ متین — ضلع صدر، پرائمری، بلڈھانہ
سید عمران — ضلع صدر، ہائی اسکول، بلڈھانہ
محمد عقیل آفتاب — ضلع صدر، ہائی اسکول، امراوتی
مزمل خان — ضلع صدر، ہائی اسکول، واشم۔ نظامت کے فرائض راجو قریشی نے انجام دی ۔
تمام اضلاع کے معزز عہدیداران، اراکین، اساتذہ، تعلیمی ماہرین اور تعلیم سے وابستہ شخصیات نے اجلاس میں شرکت کی ۔
Comments
Post a Comment