ضلعی سطح کے بین الاساتذہ تقریری مقابلے میں رئیس ہائی اسکول کے معلم کامل انصاری کو اول انعام


بھیونڈی: (عبدالعزیز انصاری) ایسوسی ایشن آف ہیڈس آف اردو ہائی اسکولس اینڈ جونیئر کالجز آف تھانہ اینڈ رائے گڑھ ڈسٹرکٹ کے زیرِ اہتمام ضلعی سطح کے بین الاساتذہ تقریری مقابلے کا انعقاد سنیچر، 26 ستمبر 2026 کو النور ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، بھیونڈی کے ہال میں کیا گیا۔ مقابلے میں تھانہ ضلع کے مختلف اسکولوں سے تعلق رکھنے والے اساتذہ نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی، جبکہ مجموعی طور پر 35 اسکولوں کے اساتذہ نے اپنی خطیبانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
اس مقابلے میں رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، بھیونڈی کے معلم انصاری محمد کامل محمد سالک نے بھی حصہ لیا۔ انہوں نے ’’مجھے اہلِ بصیرت قوم کا معمار کہتے ہیں‘‘ کے عنوان پر نہایت مؤثر، مدلل اور پُرجوش تقریر پیش کرتے ہوئے سامعین کو متاثر کیا۔ ان کی شستہ زبان، برجستہ اندازِ بیان، موضوع پر گرفت اور مؤثر طرزِ خطابت کو ججز نے سراہا۔
ججز کے متفقہ فیصلے کے مطابق انصاری محمد کامل محمد سالک کو مقابلے میں اول انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ صدرِ مجلس اور دیگر معزز مہمانان کے دستِ مبارک سے انہیں یادگاری میمنٹو، سندِ توصیف اور نقد انعام سے نوازا گیا۔
ان کی اس نمایاں کامیابی پر کے ایم ای سوسائٹی کی مجلسِ منتظمہ کے عہدیداران و اراکین، رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے چیئرمین یاسر تاتلی، پرنسپل ضیاء الرحمٰن انصاری، وائس پرنسپل عامر صدیقی، اسسٹنٹ ہیڈ ماسٹر مخلص مدعو، سپروائزرز اسرار پٹھان، سبطین کشیلکر، مزدان ملا، وائی سی ایم او یو اسٹڈی سینٹر کے کوآرڈنیٹر عبدالعزیز انصاری اور جملہ تدریسی و غیر تدریسی اسٹاف نے انصاری محمد کامل محمد سالک کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔