ڈاکٹر ہارون رشید باغبان کو مثالی پرنسیپل کا اعزاز۔


 شولاپور ؛ (26 ستمبر 2026) : شولاپور کے معروف استاذ، اُردُو ڈراما نگار اور، رُکن اُردُو گھر شولاپور اور *ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالیج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور" کے "پرنسیپل ڈاکٹر باغبان ہارون رشید احمد صاحب" کو امسال یومِ اساتذہ کے موقع پر "ایکتا اسپورٹس اینڈ سوشل فاؤنڈیشن، کونڈوا، پونہ" کی جانب سے 'آئیڈیل پرنسیپل ایوارڈ 2026" سے سرفراز کیا گیا۔ 
     ڈاکٹر ہارون رشید احمد صاحب باغبان کو "ایکتا اسپورٹس اینڈ سوشل فاؤنڈیشن، کونڈوا، پونہ" کی جانب سے "آئیڈیل ٹیچر ایوارڈ 2026" کا اعزاز بتاریخ 26 ستمبر 2026 کی شام 5 بجے مہاتمہ پھلے کلچرل ہال، پونہ میں، مہمانانِ خصوصی قاری ادریس صاحب (نائب صدر، جمعیت علماء ہند مہاراشٹر) کے دستِ مبارک پیش کیا گیا۔  اس موقع پر صدر جلسہ آر ایم سوداگر سر (وضیفہ یاب فزیکل ڈائریکٹر)، محترمہ سمرن پیرزادہ میڈم(ڈپٹی انجینئر، وانواڑی وارڈ آفس، پی ایم سی، پونے میونسپل کارپوریشن)، اومیش ایشور گائیکواڑ (میونسپل کارپوریٹر شولاپور)، مختار احمد عبدالقادر شیخ (ریٹائرڈ پی ایس آئی، مہاراشٹر پولیس)، ظفر بھائی خان (سوشل ایکٹیوسٹ)، عارف سر، محمّد شفیع چوبدار سر ( ایچ او ڈی، شعبہء اُردُو، اور ریسرچ گائیڈ شولاپور یونیورسٹی)، شعیب خان (صدر: کانگریس کونڈھوا)، اظہر تامبولی، تاج صدیق، دلاور سید (ایس ڈی پی آئی)، سیف نداف (ڈکٹیشن آفیسر، مہاراشٹر پولیس)، تنویر کوثر ایاز خان، ڈاکٹر عبدالماجد بھٹ، جعفر خان، قدرت اللہ بیگ، عارف سر اور ایکتا اسپورٹس اینڈ سوشل فاؤنڈیشن، کونڈوا، پونے کے بانی و صدر مجاہد رائیلی اور دیگر معززین جلسے میں شریک تھے۔ 
واضح ہو کہ حال ہی میں "پرنسیپل ڈاکٹر باغبان ہارون رشید احمد صاحب" کو احد فاؤنڈیشن پونے کی جانب سے لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ سے نوازہ گیا، ساتھ ہی ویٹھل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ پنڈھرپور اور اے آئی ایم آئی ایم شولاپُور یونٹ کی طرف سے نہیں امسال کا بیسٹ ٹیچر اور آئیڈیل پرنسیپل ایوارڈ دیا گیا۔ 
      ڈاکٹر ہارون رشید باغبان کو اس باوقار ایوارڈ کے تفویض کیے جانے پر، مجاہد رائیلی، راجا باغبان، ساحر نداف، الطاف صدیقی، عبد الرؤف باغبان، یوسف عالم صدیقی، محمّد ذوالکفل باغبان، مزمّل شیخ، محمّد اسحاق باٹگھر، محمّد صادق باغبان، ساجد شیخ، شفیع امبلکھچڑے، سعید پٹّے والے، مناف پاگاں، نوید منشی، آصف شیخ، سرفراز بلول خان، الفاظ سیّد، ڈاکٹر اظہر پٹھان، نور جنیدی، الطاف کمٹھے، ڈاکٹر سمیہ باغبان، شمشاد شاملک، شبنم باغبان، شہناز باٹگھر، عمر فاروق باغبان، محسن ماشال، محمود خطیب اور عفان شیخ - ورکنگ پریزیڈنٹ، خالد شیخ - سیکرٹری، شفیع امبلکھیچڈے - خزانچی، زبیر شیخ - نائب صدر،ریاض پیش امام - نائب صدر،مبین باغوان - نائب صدر، شاہد شیخ، وسیم شیخ، علیم بیگ، ذیشان، عقیل شیخ، معین شیخ، رفیق باغبان، ابراہیم باغبان، ذوالکفل باغبان، اسامہ باغبان، مصعیب باغبان، مزمّل باغبان، فہد باغبان، نظیف، وسیم نلّامندو، جمیل نلّامندو،  فوزیہ شیخ، ریاض سید، ذاکر شاہ پورے، فرزانہ نداف، ادریس پیرمپلّی، محبوب سوداگر، خلیل الرحمان پیرمپلّی، عبد الرؤف پیٹل، عبدالشکور شعور کے ساتھ ساتھ دیگر اسٹاف ممبران، معززین، رفقاء اور افرادِ خانہ نے مبارک باد پیش کی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔