قدرت کی خوب صورت پاکالا کی جھیل۔ مضمون نگار..... ستار فیضی کڈپہ آندھرا پردیش انڈیا


. السلام علیکم
محترم قارئین خواتین و حضرات

قدرت کی خوب صورت پاکالا کی جھیل۔ 
مضمون نگار..... ستار فیضی کڈپہ آندھرا پردیش انڈیا


   ریاست تلنگانہ ورنگل ضلع میں جھیلوں کی تاریخ کے سلسلے کی کڑی یہاں ملتی ہے. یہاں خانہ پورم منڈل میں موجود پاکالا جھیل کی تاریخ کہتی ہے کہ 1213ء میں کا کتیا راجاؤں کے زمانے میں پراتاپا رودروڈو دوم نواسے کا نواسہ گناپتی سوم دیوا چکراورتی نے اس جھیل کی کھدائی کی. جھیل کے اطراف اونچے ٹیلے سرسبز و شاداب جنگل چڑیوں کا بسیرا اس علاقہ کی خوب صورتی میں اضافہ کررہے ہیں. حال ہی میں تلنگانہ ٹوریزم ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ترقیاتی کاموں سے پاکالا جھیل اور بھی حسین وجمیل لگ رہی ہے.
*. جنگل میں سفاری............. 
گھنے جنگل اونچے ٹیلے ہرےبھرے درختوں کے درمیان پرندوں کی میٹھی آوازیں جنگلی جانوروں کے کرتب شعبہ جنگلات کے افسران کی نگرانی میں سفاری ٹور کے ذریعے دیکھے جاسکتے ہیں.اس سفاری کےلے فی کس 250 روپیے ٹکٹ ہے. بیوڈیورسٹی پارک سے پاکالا کے جنگل میں 9 کلومیٹر سفاری گائیڈ کی نگرانی میں ہوگی. ہرنیں، لومڑیاں، بھالو جنگلی خنجیر، پہاڑی بکرے بندروں کا جھنڈ دیکھ سکتے ہیں. پاکالا جھیل میں مگرمچھ کی ہلچل اور ملکی غیر ملکی پرندے پاکالا کے جنگل میں بسیرا کرتےہیں. بگلے، الو، سارس، شہد کی مکھیاں، اور مور پاکالا میں نظر آتے ہیں.
*. پاکالا کی جھیل میں بوٹ میں سیر کرنا ایک عجیب سنہرا یادگار تجربہ ہے. 30 مربع کلومیٹر پر محیط وسیع پاکالا کی جھیل اسپیڈ بوٹ، موٹر بوٹس ہیں. بوٹ میں بیٹھ کر گھومتے ہوئے مگرمچھوں کا دیدار کرسکتے ہیں. مگرمچھ دھوپ کےلے جھیل کے درمیان چھوٹے چھوٹے جزیروں کے کناروں پر نظر آتے ہیں. جھیل کے درمیان سے اطراف کے گھنے جنگل پہاڑوں کو بوٹ رائڈ کے ذریعے کیمروں میں بند کرسکتے ہیں.
*قدرتی مناظر کے عاشقین کو اور بچوں کو خوش کرنے انہیں لطف اندوز ہونے کے لیے شعبہ جنگلات کی نگرانی میں بٹرفلائی گارڈن اپنی دلکشی سے مائل کرتا ہے. پاکالا کی جھیل کے بازو تعمیر کی گئی اس پارک میں 44 سے زیادہ قسم کی تتلیاں دیکھی جاسکتی ہیں.تتلیوں کو اپنی طرف مائل کرنے کے لیے ہمہ قسم کے پودے اس پارک میں لگائے گئے ہیں. پارک میں چلنے کے لیے راستوں کا اہتمام کیا گیا ہے. وائلڈلائف فوٹوس اور ریئل بنانے والوں کےلے یہ ایک بہترین مقام ہے. بچوں کے لیے ایک خاص پارک بھی ہے. جمپنگ روپ؟ ٹائرس فرامپولن، ٹائر نیٹ وغیرہ کھیلوں کے اشیاء کا انتظام کیا گیا ہے.
پاکالا کی جھیل..........
مصروف زندگی سے چھٹکارا پانے کے لیے آپ کو ایک خوب صورت مقام کی منزل پہنچنا ہے. وہ پاکالا جھیل بارشوں کے موسم میں سبز پہاڑیاں جل ترنگوں کا حسن جنگل میں جھیل کا علاقہ قدرت کے عاشقین کومست کردیتے ہیں. اس لئے زائرین اپنے اہل واعیال کے ساتھ سیر وتفریح موج و مستی منانے یہاں آتے ہیں.
پاکالا جھیل تک کیسے پہنچنا ہے؟.......
حیدرآباد سے ورنگل کےلیے ریل کے راستے سے یاسڑک کے ذریعے 150کلو میٹرسفر طے کرناہے. وہاں سے نرسم پیٹ 45کلو میٹر ہوتے ہوئے 11 کلومیٹر سفر کرنے پر پاکالا پہنچینگے 
نائٹ کیامپنگ.......................... 
        پاکالا کے جنگل میں قدرت کی گود میں شب گزاری میں تاروں کی روشنی چاندنی رات دیکھنا چاہنے والوں کےلے نائٹ کیامپنگ ایک ناقابل فراموش احساس ہے. یہ وہ یادگار لمحات کےلے ٹوریزم ڈیپارٹمنٹ اور فارسٹ شعبہ کے اشتراک سے شب گزاری کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں. واٹرپروف ٹینٹنس کی سہولتیں بھی کی گئی ہے.
فطرت کی گود میں ایک روز....................
       شہر کی خطرناک آلودگی سے نجات پانے کے لیے یہاں حاضری دینا ہے. یہاں کی رات میں آسمان پر چاند تاروں کی خوبصورتی کی دید اچھی طرح آنکھوں کی عید ہوجاتی ہے. صبح میں ٹرکنگ، نیچر واک ہوگا. ٹینٹوں کی سہولت کے علاوہ عشائیہ، صبح میں ناشتہ،کیامپ فائر، گائیڈ کی سہولت بھی ہوگی،تو نائٹ کیامپ کےلے پہلے ہی 8333852527 نمبر پر رابطہ کریں اور بکنگ کروالیں. نائب کیامپنگ اور سفاری کے خاص پیاکیچس ہوںگے. جو لوگ پیدل نہیں چل سکتے ان کےلے بیٹری گاڑیوں کی سہولت ہے. ذہنی دباؤ سے دور ہونے کےلے فطرت کی گود میں ایک روز گزارنا ہے تو پاکالا جھیل چلنا ہوگا.

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔