ادارہ ادب اسلامی کی ناگپور میں 14 ، 15 نومبر کو قومی کانفرنس - ادارہ ادب اسلامی گلبرگہ کرناٹک کی سب سے فعال شاخ ، ادارہ ادب اسلامی کا تعلق کسی ایک زبان سے نہیں۔
گلبرگہ 27 ستمبر : ادارہ ادب اسلامی ہند کی 14 ، 15 نومبر کو ناگپور میں دو روزہ قومی کانفرنس منعقد ہو رہی ہے اس کانفرنس میں ملک بھر سے ادبی علمی شخصیات کے علاوہ ادب کا ذوق رکھنے والے مرد و خواتین کی کثیر تعداد کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا اس سلسلہ میں ملک بھر میں کانفرنس کے تعارفی پروگراموں کے انعقاد کے ذریعے ادارہ ادب اسلامی کی دو روزہ قومی کانفرنس میں شرکت کی ترغیب دلائی جا رہی ہے اس خیال کا اظہار عالمی شہرت یافتہ صحافی و کالم نگار ڈاکٹر سلیم خان قومی صدر ادارہ ادب اسلامی ہند نے کیا ہے وہ آج 11:30 بجے دن ہدایت سنٹر گلبرگہ میں ادارہ ادب اسلامی ہند شاخ گلبرگہ کے زیر اہتمام منعقدہ ایک روزہ ادبی اجلاس سیمینار و مذاکرہ میں کلیدی خطاب کر رہے تھے ڈاکٹر سلیم خان نے مزید کہا کہ ادارہ ادب اسلامی کو ادارہ سے تحریک کی شکل دینے کے مقصد سے ناگپور میں ادارہ ادب اسلامی کی دو روزہ قومی کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ گلبرگہ سے بھی اس کانفرنس میں زیادہ سے زیادہ ادبا و شعراء علمی شخصیات باذوق ادب دوست احباب شرکت کریں گے ڈاکٹر سلیم خان نے کہا کہ کسی ادارہ کو تحریک کی شکل دینے سے کارکردگی میں وسعت پیدا ہوتی ہے اور امکانات بڑھ جاتے ہیں اس بات کو شدت سے محسوس کرتے ہوئے ادارہ ادب اسلامی ہند کو تحریک کی شکل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ڈاکٹر سلیم خان واضح طور پر کہا کہ ادارہ ادب اسلامی کا تعلق صرف اردو زبان سے نہیں ہے بلکہ تمام زبانوں سے اس کا تعلق ہے کیونکہ ادب کسی ایک زبان تک محدود نہیں ہے ادارہ ادب اسلامی کی یہ کوشش ہے کہ تمام زبانوں کے ادبا و شعرا کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے ان کی تخلیقات تجربات و مشاہدات سے استفادہ کیا جائے اور ادب کی مشترکہ اقدار کو فروغ دیا جائے ڈاکٹر سلیم خان نے مزید کہا کہ اردو زبان سے نئی نسل کو قریب کرنے اور ان نوجوانوں کو بھی اردو زبان سے قریب کرنے کی ضرورت ہے جو اردو رسم الخط سے واقف نہیں ہیں کیونکہ اردو زبان کا ادبی و ثقافتی ورثہ نئی نسل کو منتقل کرنے کیلئے یہ اشد ضروری ہے انہوں نے کہا کہ ادارہ ادب اسلامی کا دائرہ نہایت وسیع ہے اور ہماری یہ کوشش ہے کہ اسے ایسی شکل دی جائے کہ ہر ادیب و شاعر دانشور اس سے وابستگی پر فخر کرے انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ ڈیجیٹل اور سوشیل میڈیا کے دور میں دنیا بھر میں اور لاتعداد افراد تک رسائی نہایت آسان ہو گئی ہے اردو زبان و ادب کے فروغ کیلئے ان جدید تیکنیکی ذرائع کا موثر و منظم استعمال کرنے کی ضرورت ہے محمد عابد اللہ اطہر شیموگوی صدر ادارہ ادب اسلامی ہند کرناٹک نے ایک روزہ ادبی اجلاس سیمینار و مذاکرہ کی صدارت کی انہوں نے صدارتی تقریر میں بتایا کہ ادارہ ادب اسلامی ہند کی کرناٹک میں 17 شاخیں قائم کی گئی ہیں اور ادارہ ادب اسلامی گلبرگہ کرناٹک کی سب سے فعال شاخ ہے انہوں نے ادارہ ادب اسلامی گلبرگہ کی مسلسل سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ گلبرگہ کی شاخ کے سرپرست قاضی عبدالمحیط اور صدر انجینئر عارف مرزا کی خصوصی دلچسپی سے گلبرگہ کے ذمہ داران ادارہ ادب اسلامی کو نہایت فعال بنائے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ادب بہت بڑا پلیٹ فارم ہے اسے محدود نہیں کیا جا سکتا محمد عبداللہ اطہر شیموگوی نے کہا کہ ادب کو بامقصد اور معیاری بنانے کے ساتھ ساتھ اس کے ذریعے سماج کو پیغام دینے کا کام بھی کیا جانا چاہیئے انہوں نے کہا کہ میڈیا عصر حاضر میں بہت بڑی طاقت بن چکا ہے اس کا ادب کے فروغ کیلئے بھرپور استعمال کیا جانا چاہیئے قبل ازیں کارروائی کا آغاز قرات کلام پاک سے ہوا ڈاکٹر سخی سرمست نائب صدر ادارہ ادب اسلامی ہند شاخ گلبرگہ نے اپنے پرسوز ترنم اور عشق رسول میں ڈوبے ہوئے اشعار کے ذریعے نعت خوانی کرتے ہوئے ماحول کو روح پرور بنا دیا انجینیئر قاضی عبدالمحیط سرپرست ادارہ ادب اسلامی ہند شاخ گلبرگہ نے استقبالیہ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ آج کا یہ اجلاس صرف ادبی اجلاس نہیں ہے بلکہ فکری شعور کو عام کرنے کی سعی ہے انہوں نے مہمان مقرر ڈاکٹر سلیم خان قومی صدر ادارہ ادب اسلامی ہند کی کالم نگاری کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی غیر معمولی صحافتی صلاحیتوں اور بیباکی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ڈاکٹر سلیم خان کی کالم نگاری کی مقبولیت اور اثر پذیری کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قارئین ان کے کالم کے منتظر رہتے ہیں عبدالقدیر ساحل جنرل سیکریٹری ادارہ ادب اسلامی ہند کرناٹک نے افتتاحی کلمات میں کہا کہ زندگی سے جڑے ادب کی آج پہلے سے کہیں دیا ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ نئی نسل کے سامنے آج بے شمار چیلنجس ہیں ادباء و شعراء کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ نئی نسل کا حوصلہ بڑھائیں انہوں نے ادب کو عہد حاضر کا باشعور ترجمان بنانے ، ادب کے شعبہ میں نہایت وسیع تصور کے ساتھ کام کرنے اور اسے فکری تحریک بنانے کی ضرورت پر زور دیا ذاکر حسین ناظم شہر جماعت اسلامی ہند گلبرگہ اور انجینئر عارف مرزا صدر ادارہ ادب اسلامی ہند شاخ گلبرگہ شہ شین پر موجود تھے انجنیئر عارف مرزا نے تمام مہمانان کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے ان کا پرتپاک استقبال کیا مبین احمد زخم معاون ناظم گلبرگہ زون ادارہ ادب اسلامی نے نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ نظامت کے فرائض انجام دیئے ممتاز ادیب طنز و مزاح نگار منظور وقار سیکریٹری ادارہ ادب اسلامی ہند شاخ گلبرگہ نے آخر میں اظہار تشکر کیا ادباء و شعرا باذوق احباب اور خواتین کی کثیر تعداد نے اجلاس میں شرکت کی
Comments
Post a Comment