خانز اسپوکن انگلش کلاسز کا یکم اکتوبر سےآغاز، طلباء کے لیے انگریزی بولنے کی صلاحیت نکھارنے کا سنہرا موقع.
بیدر، 26 ستمبر (نامہ نگار) انگریزی زبان کی اہمیت اور اس میں روانی پیدا کرنے کے مقصد سے شہر بیدر میں خانز اسپوکن انگلش کلاسز کے زیرِ اہتمام خصوصی اسپوکن انگلش کورس کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ یہ کلاسز خاص طور پر آٹھویں جماعت سے ڈگری تک کے طلباء (صرف لڑکوں) کے لیے منعقد کی جائیں گی۔
حافظ محمد عبیداللہ خان عطاری کے مطابق اس خصوصی کورس کی مدت 110 دن مقرر کی گئی ہے اور کلاسز کا باقاعدہ آغاز یکم اکتوبر 2026 سے ہوگا۔ کلاس کا وقت روزانہ رات 9 بجے سے 10 بجے تک مقرر کیا گیا ہے، تاکہ طلباء اپنی تعلیمی مصروفیات کے ساتھ ساتھ اس کورس میں بھی آسانی سے شرکت کرسکیں۔
کورس کے دوران طلباء کی انگریزی زبان کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے الفاظ کے ذخیرے میں اضافہ، روزانہ بول چال کی مشق، گرامر کے اصولوں کی سمجھ، بنیادی سے اعلیٰ درجے تک انگریزی زبان کی تعلیم، گروپ ڈسکشن اور مختلف سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
اس کے علاوہ طلباء میں شخصیت سازی، اعتماد کے ساتھ گفتگو کرنے کی صلاحیت اور عملی و روزمرہ زندگی میں استعمال ہونے والی انگریزی گفتگو کی مشق بھی کروائی جائے گی، تاکہ طلباء تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ عملی زندگی میں بھی انگریزی زبان کو بہتر انداز میں استعمال کرسکیں۔
یہ خصوصی کورس ماہر تعلیم جناب محمد عبیداللہ خان عطاری کی زیرِ نگرانی چلایا جائے گا۔ کلاسز کا مقام ایس بی آئی اے ٹی ایم کے سامنے، منگل پیٹ روڈ، چوبارہ کے قریب، بیدر۔ 585401 ہے۔
خواہش مند طلباء اور والدین داخلہ و مزید تفصیلات کے لیے 8073949575 یا 8095403265 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے طلباء کو اس خصوصی کورس سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی انگریزی بولنے کی صلاحیت اور شخصیت کو بہتر بنانے کی ترغیب دی گئی ہے۔
Comments
Post a Comment