بیدر کے وارڈ نمبر 13 خوشی نگر میں 6،7 ماہ سے پینے کے پانی کا بحران، فوری حل کا مطالبہ۔
بیدر8/اگسٹ(نامہ نگار) بیدر شہر کے وارڈ نمبر 13 خوشی نگر (پُکٹ نگر) میں گزشتہ 6،7 ماہ سے پینے کے پانی کی شدید قلت کے باعث عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس سلسلہ میں انڈین نیشنل بھیم آرمی کی جانب سے بیدر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کو تحریری یادداشت پیش کرتے ہوئے فوری طور پر پینے کے پانی کا مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یادداشت میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ علاقہ کے عوام گزشتہ کئی ماہ سے پینے کے پانی کے لیے پریشان ہیں۔ عوام، بزرگ شہری، مزدور اور طلبہ پانی حاصل کرنے کے لیے نشیبی علاقے میں واقع پانی کی ٹنکی تک جانے اور وہاں سے پانی بھر کر دوبارہ اونچائی پر واقع اپنے گھروں تک سیڑھیاں چڑھنے پر مجبور ہیں، جس سے خصوصاً خواتین اور بچوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انڈین نیشنل بھیم آرمی کے بانی و ریاستی صدر دلیپ کمار ورما نے علاقہ کا دورہ کرتے ہوئے عوام کی مشکلات کا جائزہ لیا اور کہا کہ پانی بنیادی ضروریات میں شامل ہے، اس لیے عوام کو پینے کے پانی کے لیے اس طرح دربدر ہونا افسوسناک ہے۔ یادداشت میں مزید کہا گیا کہ ضلع کے انچارج وزیر کی جانب سے افسران کو ضلع میں ...