ایس آر او شکیل شیخ کا جلگاؤں میں استقبال۔


جلگاؤں (ریحان کریمی) : مہاراشٹر پولیوشن کنٹرول بورڈ ممبئی کے سب ریجنل آفیسر شکیل سلیمان شیخ کی جلگاؤں آمد پر ان کا والہانہ استقبال مرحوم عبدالرحیم کریمی فاؤنڈیشن کی جانب سے گلدستہ وہ تحفہ دے کر کیا گیا۔ حال ہی میں شکیل شیخ کو فخر کا کر ایوارڈ تفویض کیا گیا تھا۔ اس موقع پر ان کے والد سلیمان کا کر، برادر بزرگ اسماعیل سلیمان، لقمان کا کر انتخاب عالم اور دیگر معززین موجود تھے۔ تنظیم کے صدر مشتاق کریمی نے کہا کہ اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد بھی اونچے عہدوں پر پہنچا جا سکتا ہے، شکیل شیخ اس کی بہترین مثال ہیں ۔ ریحان کریمی اور زیان کریمی نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔ شکیل شیخ نے کہا کہ انتہائی مصروفیات کے باوجود وہ اب بھی اردو پرچوں سے جڑے ہوئے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔