کرناٹک اردو اکادمی کے زیرِ اہتمام علی پور میں مرثیہ خوانی کا انعقاد۔


علی پور (پریس ریلیز) بروز چہارشنبہ 5 اگست نوبل اسکول علی پور میں کرناٹک اردو اکادمی کے زیرِ اہتمام شاندار طریقے سے مرثیہ خوانی و بزمِ مسالمہ کا انعقاد عمل میں آیا، سید سمیت رضا قرآنِ مجید کی تلاوت سے پروگرام کا آغاز کیا،معروف شاعر شیخ حبیب بنگلوری نے نعتِ پاک کا نذرانہ پیش کیا الحاج سید نکیر رضا ڈائریکٹر نوبل اسکول نے خیر مقدمی کلمات کہے، ذاکر الحاج سید ناصح رضا ذاکر الحاج میر جرار حسین و ساتھی، ذاکر سید سمیت رضا و ساتھی ذاکر شادان عابدی ذاکر یوسف رضا ذاکر روح اللہ، شاعر نیر علی پوری، شاعر طہ حسین، مہمان مرثیہ خوانوں میں وسیم رضا و ساتھی پوتے نہلی، نائب رضا و ساتھی کریم پور، حیدر عباس و ساتھی ڈوڈبالاپور نے مرثیے پیش کئے، ڈاکٹر سید احمد عباس نے فنِ مرثیہ پر مقالہ پیش کیا جسے حاضرین نے بہت پسند فرمایا، معروف شعرائے کرام میں شیخ حبیب بنگلوری، تائید نعمتی علی پوری، اسلم بنارسی نے اپنا زرین کلام سنایا، مولانا سید محمد یوشع امامِ جمعہ مسجدِ جعفریہ اور مولانا سید اطہر حسین پرنسپل حوزہ علمیہ باقر العلوم الحاج میر شباہت حسین صدرِ انجمنِ جعفریہ نے اپنی تقریر میں اردو زبان کی چاشنی اور بڑھتی ہوئی ترقی پر روشنی ڈالی اور کرناٹک اردو اکادمی کے ذمہ داروں کو دعاؤں سے نوازا۔ 
بحیثیتِ مہمانِ خصوصی مولانا مولانا سید محمد حسین، مولانا سید حسن مہدی،مولانا مجسم رضا، مولانا سید احتشام عباس، مولانا شبر علی، مولانا سلمان حسینی، زوار سید مرتضیٰ حسین سکریٹری انجمنِ جعفریہ الحاج میر غلام حسین سابق صدر انجمن الحاج میر حمزہ علی رکن انجمن، میر مرتضیٰ حسین رکن انجمن، زائرہ سیدہ مجیب النساء سکریٹری حسنی نسواں کمیٹی نے شرکت کی، بزمِ زہرا، ادارہء کنیزانِ فاطمہ زہرا، نائب الزہرا کمیٹی، ثانئ زہرا کمیٹی، حسنی نسواں کمیٹی، مکتبِ رسولِ خدا کمیٹی، بیت الزینب کمیٹی، مکتبِ زہرا کمیٹی، بنت الحسین کمیٹی، ادارہء سجادیہ، حوزہ علمیہ باقر العلوم کے عالمات معلمات، اور بڑی تعداد میں اساتذہ، مومنین و مومنات اسکولس کے طلبہ وطالبات اور کئ اداروں کے ذمہ دار و اراکین نے شرکت کی رکن کرناٹک اردو اکادمی ڈاکٹر ناطق علی پوری نے موجود حاضرین کا اور خصوصی طور پر عزت مآب مولانا محمد علی قاضی چیرمین کرناٹک اردو اکادمی اور رجسٹرار محترم ایس اعجاز پاشا کرناٹک اردو اکادمی کا شکریہ ادا کیا،

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔