جامنیر تحصیل کے تونڈا پور کی اقرا اردو ہائی اسکول میں شجر کاری بنام " ایک پیڑ ماں کے نام"
جلگاؤں (سعید پٹیل) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیر انتظام اقرا اردو ہائی اسکول تونڈا پور تعلقہ جامنیر میں موسم بہار کے پیش نظر شجر کاری بنام ایک پیڑ ماں کے نام عمل میں آیا۔ گاؤں کی خاتون اول محترمہ نصیبہ تڑوی صاحبہ ( سرپنچ گرام پنچایت تونڈا پور)کے ہمراہ سید لعل ، محمد عمران ( ممبر گرام پنچایت تونڈا پور) و عبدالقدیر شیخ ( سرپرست) کے ہاتھوں مختلف اقسام کے پودے لگائے گیے اس موقع پر صدر مدرس محمد ایوب شیخ ، ناصر خان صفدر خان ، عقیل احمد ، محمد خالد ، محترمہ شاہین اقبال کے ساتھ اسکول ہذا کے طلبہ بھی موجود تھے اسکول ہذا کی سرگرمی پر صدر سوسائٹی ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب نے فرط مسرت کا اظہار کیا و مستقبل کے تئیں اپنی نیک خواہشات پیش کی۔ شجر کاری کے موقعہ پر معزز مہمانان کے ہاتھوں پودے لگاۓ گیۓ۔تمام ہی مہمانان نے اس شجرکاری کی سرہانہ کی و شجرکاری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
Comments
Post a Comment