اردو اکیڈمی میں 80ویں یومِ آزادی کی تقریبات کے کامیاب انعقاد کے لیے اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس۔


 چنئی، 6 اگست : (محمد رضوان اللہ تملناڈو) تمل ناڈو اردو اکیڈمی میں ملک کے 80ویں یومِ آزادی کی تقریبات کو شایانِ شان انداز میں منانے کے سلسلے میں ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس کی صدارت تمل ناڈو اردو اکیڈمی کے چیئرمین جناب ڈاکٹر محمد نعیم الرحمٰن نے کی۔
اجلاس میں یومِ آزادی کی تقریبات کو باوقار، منظم اور عوامی شرکت کے ساتھ منعقد کرنے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ اردو زبان، ادب، قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے فروغ کے لیے مختلف تعلیمی، ادبی اور ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا، جن میں طلبہ و طالبات اور عوام کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔
اس موقع پر اردو اکیڈمی کے ڈاکٹر محمد نعیم الرحمٰن صاحب نے وی ایم یس مصطفی صاحب ی ایم ایل اے سے ملاقات کرکے انہیں 80ویں یومِ آزادی کی تقریبات کی تیاریوں کے سلسلے میں اپنی نیک خواہشات پیش کیں اور روایتی شال اوڑھا کر ان کی عزت افزائی کی۔ ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں مختلف انتظامی اور پروگراماتی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ڈاکٹر محمد نعیم الرحمٰن نے کہا کہ آزادی کی تقریبات صرف جشن منانے کا نام نہیں بلکہ نئی نسل میں حب الوطنی، قومی اتحاد، بھائی چارے اور جمہوری اقدار کو فروغ دینے کا بہترین موقع ہیں۔ انہوں نے تمام تعلیمی اداروں، سماجی تنظیموں اور اردو سے وابستہ افراد سے اپیل کی کہ وہ ان تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور قومی یکجہتی کے پیغام کو عام کریں۔

اس موقع پر اردو اکیڈمی کے ذمہ داران اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔ اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ تمل ناڈو اردو اکیڈمی کی جانب سے 80واں یومِ آزادی پورے جوش و خروش، قومی جذبے اور وقار کے ساتھ منایا جائے گا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔