جمعیت علماء مگڈم پلی منڈل کے زیرِ اہتمام مسلسل پانچویں سال عظیم الشان "جلسۂ سیرت النبی ﷺ و اصلاحِ معاشرہ" کا آغاز 16 اگست سے۔
ظہیرآباد7/اگست(نمائندہ) رسولِ اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ کو عام کرنے، مسلمانوں میں دینی بیداری پیدا کرنے اور معاشرے کی اصلاح کے عظیم مقصد کے تحت جمعیت علماء مگڈم پلی منڈل، تعلقہ ظہیرآباد کے زیرِ اہتمام گزشتہ پانچ برسوں سے کامیابی کے ساتھ منعقد ہونے والا "جلسۂ سیرت النبی ﷺ و اصلاحِ معاشرہ" اس سال بھی نہایت تزک و احتشام کے ساتھ 16 اگست تا 25 اگست منڈل کے مختلف دیہاتوں میں منعقد ہوگا۔
ان اجتماعات میں ممتاز علماء کرام سیرتِ طیبہ ﷺ، اصلاحِ معاشرہ، مکاتبِ دینیہ کی اہمیت، عقیدۂ ختمِ نبوت، موجودہ حالات میں امتِ مسلمہ کی ذمہ داریاں، نوجوانوں کی دینی و اخلاقی تربیت اور اتحادِ امت جیسے اہم موضوعات پر قرآن و سنت کی روشنی میں خطاب فرمائیں گے۔
یہ تمام پروگرام حضرت مولانا عبدالمجیب صاحب قاسمی، صدر جمعیت علماء تعلقہ ظہیرآباد اور حضرت مولانا مفتی عبدالصبور صاحب قاسمی، جنرل سیکرٹری جمعیت علماء ضلع سنگاریڈی کی سرپرستی میں منعقد ہوں گے۔
پروگراموں کی نگرانی اور انتظامات حضرت مولانا عیسیٰ رشادی صاحب، صدر جمعیت علماء مگڈم پلی منڈل، محترم جناب تاج الدین صاحب (گوئند پور)، جنرل سیکرٹری جمعیت علماء مگڈم پلی منڈل، حافظ خلیل احمد صاحب (ماڑگی)، سیکرٹری جمعیت علماء تعلقہ ظہیرآباد، اور محترم جناب بشیر احمد صاحب، نائب صدر جمعیت علماء تعلقہ ظہیرآباد انجام دیں گے۔
نظامِ عمل
*16 اگست (اتوار):
گوئند پور میں افتتاحی جلسہ بعد نمازِ مغرب منعقد ہوگا، جس سے حضرت مولانا عتیق احمد صاحب قاسمی دامت برکاتہم اور مفتی عمر فاروق صاحب قاسمی خطاب فرمائیں گے۔
17 اگست (پیر):
مگڈم پلی جامع مسجد میں حضرت مولانا عتیق احمد صاحب قاسمی اور مفتی محبوب الرحمن مشہود صاحب خطاب فرمائیں گے۔
18 اگست (منگل):
ہوٹی بی میں مفتی نذیر احمد صاحب حسامی اور مولانا عارف صاحب قاسمی کے ایمان افروز خطابات ہوں گے۔
19 اگست (بدھ):
مناپور میں مولانا عارف صاحب حسامی اور مولانا محسن اشاعتی صاحب خطاب فرمائیں گے۔
20 اگست (جمعرات):
بچھنلی میں مفتی خلیل صاحب قاسمی اور مفتی مذکر صاحب حسامی خطاب فرمائیں گے۔
21 اگست (جمعہ):
اپے پلی میں حضرت مولانا عبدالمجیب صاحب قاسمی اور مفتی عبید الرحمن صاحب قاسمی کے خطابات ہوں گے۔
22 اگست (ہفتہ):
ستوار میں حضرت مولانا مفتی عبدالصبور صاحب قاسمی اور مولانا عبدالغنی صاحب حسامی خطاب فرمائیں گے۔
23 اگست (اتوار):
ماڑگی میں مفتی نذیر احمد صاحب حسامی اور مفتی طٰہ صاحب قاسمی کے ایمان افروز خطابات ہوں گے۔
24 اگست (پیر):
چراغ پلی میں مولانا مدثر صاحب قاسمی اور حافظ عبدالمجیب صاحب کتوری خطاب فرمائیں گے۔
اسی روز گڈ پلی میں مفتی معین صاحب قاسمی اور مولانا الیاس صاحب قاسمی (ماڑگی) خطاب فرمائیں گے۔
25 اگست (منگل):
اسد گنج میں مفتی محبوب الرحمن مشہود صاحب اور مولانا عیسیٰ صاحب قاسمی خطاب فرمائیں گے۔
اسی روز اورنگ نگر میں مفتی خلیل صاحب قاسمی اور مفتی سراج صاحب قاسمی کے ایمان افروز خطابات ہوں گے۔
آخر میں جمعیت علما مگڈم پلی منڈل کے ذمہ داران نے منڈل اور اطراف کے تمام مسلمانوں، بالخصوص نوجوانوں سے پُرزور اپیل کی ہے کہ وہ ان مبارک اور علمی مجالس میں اپنے اہلِ خانہ سمیت بھرپور شرکت کریں، علماء کرام کے قیمتی خطابات سے بھرپور استفادہ کریں اور سیرتِ طیبہ ﷺ کی تعلیمات کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں نافذ کرنے کا عزم کریں۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان تمام پروگراموں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، انہیں ملتِ اسلامیہ کے لیے خیر و برکت، اتحاد و بیداری کا ذریعہ بنائے اور ہم سب کو حضور اکرم ﷺ کی سیرتِ مبارکہ پر مکمل عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔۔۔
Comments
Post a Comment