عبدالمجید سالار اقرا اردو ہائی اسکول میں نشہ مخالف مہم کے تحت بیداری پروگرام۔
بورنار (نمائندہ): اقرا ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیرِ انتظام عبدالمجید سالار اقرا اردو ہائی اسکول، بورنار میں نشہ مخالف مہم کے تحت طلبہ میں بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے ایک خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا پروگرام کے آغاز میں اسکول کے معاون مدرس جواد انجم نے مہمانان کا استقبال کیا اور پروگرام کی غرض بتائی۔
اس موقع پر صاحب راو پاٹل سر، برہما کماری یوجنا دیدی، دیپا بہن اور خوشی بہن بھی شریک رہیں۔ اِس موقع پر برہما کماری یوجنا دیدی نے طلبہ کو ذہنی سکون، مثبت سوچ اور اچھی عادات اپنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے نشہ سے مکمل پرہیز کی تلقین کی اور انہوں نے طلبہ کو نشہ مخالف مہم کے اغراض و مقاصد سے واقف کرایا۔ طلبہ نے مہمانوں کے پیغامات کو دلچسپی سے سنا اور نشہ سے دور رہنے کا عہد کیا۔ آخر میں ہیڈ ماسٹر عارف خان سر نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسے بیداری پروگرام طلبہ کی بہتر تربیت اور روشن مستقبل کے لیے نہایت ضروری ہیں۔ اس موقع پر اسکول کی اساتذہ روشن سر، مظہر سر ،فیروز سر امیر سر،صادق سر اور غیر تدریسی عملے میں مشتاق بھائی موجود تھے ۔اس طرح یہ پروگرام کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
Comments
Post a Comment