عالمی یوم معمرین“ کے موقع پر ضلع انتظامیہ کلبرگی کی جانب سے خواجہ فریدالدین انعامدارکو تہنیت، اور ایوارڈ۔
کلبرگی۔ یکم اکٹوبر(راست)آج یکم اکٹوبر2026ء کو”عالمی یوم معمرین“ کے موقع پرگلبرگہ کے معروف سماجی جہدکار اور اردوکے مخلص ترین خادم جناب خواجہ فریدالدین انعامدار کی سماجی خدمات سے متاثر ہوکر ضلع انتظامیہ کلبرگی و ضلع پنچایت کلبرگی کی جانب سے ان کی خدمات کوسراہتے ہوئے سرینواس Mavaleرکن سکریڑی ڈسٹرکٹ لیگل سرویس اتھارٹی اور جناب صادق حسین سینئر سٹیزن آفیسر نے خواجہ فریدالدین انعامدار کو تہنیت پیش کرتے ہوئے ایوارڈ سے نوازا۔ جس پر خواجہ فریدالدین انعامدار کے چاہنے والوں نے انہیں ڈھیروں مبارک باد پیش کی ہے۔ اور ان کی درازیء عمر اور ان کے سماجی کام میں برکت کے لئے دعا کی ہے۔ اس بات کی اطلاع انھیں کے ذرائع نے دی ہے۔
Comments
Post a Comment