ضلعی سطح کے انٹر اسکول اینڈ کالجیٹ باکسنگ مقابلے میں رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے طلبہ نے 35 گولڈ، 18 سلور، 11 براونز میڈل جیتنے میں کامیاب۔
بھیونڈی : (عبدالعزیز انصاری) بھیونڈی نظامپور شہر میونسپل کارپوریشن اور تھانہ ضلع کھیل کود ڈپارٹمنٹ کے مشترکہ اہتمام میں 29 اور 30 ستمبر 2026 کو نیاز انٹرنیشنل اسکول میں ضلعی سطح کے انٹر اسکول اینڈ کالجیٹ باکسنگ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ ان مقابلوں میں بھیونڈی تعلقہ کے 48 اسکولوں سے تقریباً 1100 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔مقابلے 14,17,19سال عمر زمرے میں کھیلے گئے۔
رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، بھیونڈی کے کھلاڑیوں نے تینوں عمر کے زمروں میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 35 گولڈ، 18 سلور اور 11 برونز میڈل حاصل کیے اور ادارے کا نام روشن کیا۔طلبہ کی رہنمائی ذاکر انصاری، مصیب مومن اور،اقراء شیخ اور محمد علی قریشی نے کیا تھا۔
طلبہ کے اس شاندار کامیابی پر کے ایم ای سوسائٹی مجلس منتظمہ کے عہدیداران و اراکین،اسپورٹس کمیٹی کے چیئرمین دانش مدعو، اسکول کے چیئرمین یاسر تاتلی اور پرنسپل ضیاء الرحمٰن انصاری اور جملہ اساتذہ نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Comments
Post a Comment