اللہ ہے - میرؔبیدری، کرناٹک
اللہ ہے -
میرؔبیدری، کرناٹک
مسکراتے رہیں گے کہ اللہ ہے
غم کوساجھا کریں گے کہ اللہ ہے
اُس پہ اول لٹیں گے کہ اللہ ہے
آخرش تک رہیں گے کہ اللہ ہے
کام اچھاکریں گے کہ اللہ ہے
راہ سیدھی چلیں گے کہ اللہ ہے
باعث ِ ننگ ہے جس کاہونا توپھر
روبرو کیا رہیں گے کہ اللہ ہے
سامنے اس کے دن رات اے دوستو!
ہم تو توبہ کریں گے کہ اللہ ہے
بے ضمیری کے اس دور میں ہم سبھی
باضمیری کریں گے کہ اللہ ہے
فکر سب کی ہمیں بھی رہے گی ذرا
کام سب کا کریں گے کہ اللہ ہے
اور جس دم ملاقات ہوگی فقط
اس سے ہم تم ملیں گے کہ اللہ ہے
ایک ہے پالنے والا دنیاکومیرؔ
نام ِحق پر جئیں گے کہ اللہ ہے
Comments
Post a Comment