صحتمند کل کیلئے ایوروید” جدہ میں یومِ آیوروید کی پُروقار تقریب - زیر اہتمام انڈین کونسلیٹ۔
جدہ (پریس نوٹ) : قونصلیٹ جنرل آف انڈیا، جدہ کے زیرِ اہتمام “11ویں یومِ آیوروید” کے موقع پر ایک خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں آیوروید کے جامع اصولوں اور جدید دور میں احتیاطی صحت، متوازن غذا اور صحت مند طرزِ زندگی کے فروغ میں اس کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
جدّہ سے صحافی عبدالرحمٰن مرزا بیگ کی روآنہ کردہ رپورٹ کے مطابق تقریب میں سعودی اداروں کے نمائندوں، سفارتی برادری کے ارکان، صحت و تندرستی کے ماہرین، ماہرینِ تعلیم، صنعتی شعبے سے وابستہ شخصیات اور ہندوستانی برادری کے معزز اراکین نے شرکت کی۔
پروگرام کے دوران ماہرین نے آیوروید کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی، جبکہ معلوماتی پریزنٹیشنز اور باہمی تبادلۂ خیال کے ذریعے صحت مند طرزِ زندگی، بیماریوں سے بچاؤ اور مجموعی بہبود کے لیے آیوروید کے اصولوں کی اہمیت پر گفتگو کی گئی۔
تقریب کا ایک نمایاں حصہ آیوروید نمائش تھی، جس میں “آیور آہار”، مختلف طبی پودوں، جڑی بوٹیوں اور مصالحہ جات کے علاوہ ہندوستانی آیورویدک اور فلاح و بہبود سے متعلق مصنوعات پیش کی گئیں۔ نمائش نے شرکاء کو ہندوستان کی قدیم طبی روایات، قدرتی غذائی تصورات اور روایتی صحت بخش طریقوں سے قریب سے آگاہ ہونے کا موقع فراہم کیا۔
اس سال کے موضوع “صحت مند کل کے لیے آیوروید” دیا گیا تھا۔ تقریب نے سعودی عرب میں ہندوستان کی قدیم اور مالا مال روایتی صحت و تندرستی کی میراث کے بارے میں آگاہی اور قدر و منزلت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان صحت، فلاح و بہبود اور روایتی علمی ورثے کے شعبوں میں باہمی دلچسپی کو بھی اجاگر کیا۔
Comments
Post a Comment