ابھیشیک آر پاٹل کے پی سی سی کوآپریٹو ونگ ضلع بیدر کے صدر مقرر.
بیدر یکم اکتوبر(نامہ نگارمحمد عبدالصمد) ابھیشیک آر پاٹل کو کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی (KPCC) کے کوآپریٹو ونگ ضلع بیدرکاصدر مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی تقرری فوری اثر کے ساتھ عمل میں لائی گئی ہے۔کے پی سی سی کوآپریٹو ونگ کے ریاستی صدر دھنراج ایس تالم پلی نے کے پی سی سی کے صدر جناب بی۔ کے۔ ہری پرساد کی منظوری کے بعد تقرری کا حکم جاری کیا۔نومنتخب ضلع صدر کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کوآپریٹو ونگ کی رہنمائی میں اور ضلع و بلاک کانگریس کمیٹیوں سمیت سینئر قائدین کے تعاون سے علاقے میں پارٹی کے کوآپریٹو ونگ کو منظم اور مستحکم کرنے کے لیے کام کریں۔ابھیشیک آر پاٹل کی تقرری پر پارٹی کارکنوں اور حامیوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔
Comments
Post a Comment