Posts

Showing posts from November, 2025

ممبئی یونیورسٹی ممبئی میں جشن اردو۔

Image
ممبئی یونیورسٹی ممبئی میں جشن اردو۔  ممبئی یونیورسٹی کالینہ سانتا کروزمشرقی ممبئی میں 10_11 اور 12 جنوری 2026 کو صبح 11 تا شام پانچ بجے عالمی سطح کا جشن اردو عظیم الشان پیمانے پر منایا جا رہا ہے متحرک و محرک اسسٹنٹ پروفیسر جناب قمر صدیقی کے حوالے سے محمد حسام الدین ریاض نے بتایا کہ اس جشن میں شرکت کے لیے ممبئی کے علاوہ ہندوستان بھر کی مختلف ریاستوں کی معزز و محترم ادبی ،علمی شخصیات کے علاوہ بیرون ممالک سے بھی اردو کی معزز و محترم شخصیات شریک ہوں گی اور اپنے زرین خیالات سے سرفراز فرمائیں گے اردو زبان و ادب کے چاہنے والوں سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ اس جشن میں نہ صرف خود شریک ہوں بلکہ اپنے احباب کو بھی شرکت کی ترغیب دیں یہ وقت کا تقاضہ ہے افتتاحی سیشن کی صدارت جسٹس شہاب کوثر صاحب کریں گے اساتذہ ،پروفیسرز، لیکچررز ،شعرا برادری،طلبہ و طالبات اور سبھی سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ عام کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔ 

کہتے ہیں ہیرے کی پرکھ جوہری کو ہی ہوتی ہے۔مہرالنّساء مہروؔ۔

Image
تاثرات: محترمہ مہرالنساء مہرو صاحبہ السلام عليكم ورحمة الله و بركاته بہت سے دیکھے ہیں اردو کے چاند تاروں کو زمانے بھر میں کوئی آپ سا نہیں دیکھا کہتے ہیں ہیرے کی پرکھ جوہری کو ہی ہوتی ہے۔ محترم عزیز صاحب! آپ علم کے دریا میں ڈبکی لگا کر قیمتی گوہر کو باہر لاتے ہیں اور زمانے سے روشناش کراتے ہیں۔ بے لوث خدمت ہے یہ اردو کے تئیں۔ ورنہ کئ شاعر اور شاعرات اپنی صلاحیت کے باوجود گمنام ہیں۔ آپ انہیں حوصلوں سے نوازتے ہیں۔ ہمت بڑھاتے ہیں، تاکہ وہ بلا جھجک اپنے قدم آگے بڑھائیں۔ یوں تو میں نے آپ کی بزم میں کئ شعراء سے انٹرویو لیتے دیکھا ہے، مگر اتنا غور نہیں کیا تھا۔جتنا بہن ثمینہ کی انٹرویو پر دھیان دےکر دیکھا اور سنا۔ان کی زندگی کے حالات جانے۔ بہت اچھا لگا۔ اسی طرح جناب عرفان اللہ قادری صاحب پر نظم لکھ کر ترغیب دی کہ توشیحی نظم کس طرح لکھی جاتی ہے۔توسیفی کلمات عمدہ ہیں۔قافیوں کو بخوبی نبھایا ہے۔ یہی استاد شاعر کی پہچان ہوتی ہے۔ اسی طرح اپنا کام جاری رکھیں نئے قلمکاروں کی حوصلہ افزائی کریں۔۔ مہرالنّساء مہروؔ۔  عزیز بلگامی: بہت بہت شکریہ محترمہ مہرالنساء مہرو صاحبہ۔۔ آپ کے تاثرات ہمیں...

کیرئیر گائیڈنس ورکشاپ انجمن ہائی اسکول و جونیئر کالج کھام گاؤں میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر۔

Image
کیرئیر گائیڈنس ورکشاپ انجمن ہائی اسکول و جونیئر کالج کھام گاؤں میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر۔ کھام گاؤں، 29 نومبر: (راست) انجمن ہائی اسکول و جونیئر کالج کھام گاؤں میں دسویں و بارہویں جماعت کے طلبہ کے لیے کیرئیر گائیڈنس ورکشاپ کامیابی سے منعقد ہوا۔ ورکشاپ کا آغاز بارہویں جماعت کے طالب علم عاقب شاہ کی تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا۔ صدارت کی تجویز و تائید کے بعد مہمانانِ گرامی کی گل پوشی کا سلسلہ شروع ہوا۔ مہمان کی گل پوشی کالج کی اتھارٹیز نے مشترکہ طور پر کی۔ ادارے کے پرنسپل اور ورکشاپ کے صدر احفاظ الحق خان کی گل پوشی کیرئیر گائیڈنس کمیٹی کے رکن عارف زبیر انصاری نے کی، وائس پرنسپل عمیر محمد خان کی گل پوشی کیرئیر گائیڈنس کمیٹی کے کنوینر نجیب الرحمن خان نے کی اور سپروائزر شکیل احمد کی گل پوشی کمیٹی رکن عبدالطالب نے کی۔ وائس پرنسپل عمیر محمد خان نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے کیرئیر گائیڈنس کی ضرورت اور طلبہ کے مستقبل کے تعین میں اس کے مثبت کردار پر روشنی ڈالی۔ ورکشاپ کے مرکزی مقرر، معروف کیرئیر ایکسپرٹ و چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ سوربھ مندھانی، جنہوں نے آج تک کیرئیر...

حضرت عتیق جاذب، ریاست ٹمل ناڈو میں ادارہ ادب اسلامی کے سرخیل۔۔شخصیت اور فن۔۔ازقلم : اسانغنی مشتاق رفیقیؔ، وانم باڑی۔

Image
حضرت عتیق جاذب، ریاست ٹمل ناڈو میں ادارہ ادب اسلامی کے سرخیل۔۔ شخصیت اور فن۔۔ ازقلم : اسانغنی مشتاق رفیقیؔ، وانم باڑی۔ ناموں کے حوالے سے اگر کسی کی شخصیت پرکھی جائے تو ایسے بہت ہی کم لوگ ملیں گے جو اسم با مسمی ہوتے ہیں۔ حضرت عتیق جاذب ایسی ہی چند گنی چنی شخصیات میں شامل ہیں جو اسم با مسمی ثابت ہوئے۔ عتیق آپ کے والدین کا دیا ہوا نام ہے اور آپ نے  زندگی بھر اس نام کے ساتھ پورا پورا انصاف کرتے ہوئے معاشرے میں اپنے آپ کو شرافت کے اعلیٰ معیار اور قابل تکریم ثابت کرنے میں ہر زاویے سے کامیاب رہے اور ہمیشہ اپنے آپ کو ہر قسم کی فکری اور معاشی غلامی سے آزاد رکھا۔ بحیثیت شاعر و ادیب جاذب آپ کا اختیار کردہ قلمی نام ہےاور اس حوالے سے بھی آپ کی ادبی شخصیت اتنی پرکشش رہی کہ نہ صرف ریاست ٹمل ناڈو کے ادبی حلقے میں بلکہ ادب اسلامی ھند کے صف اول کے شہسواروں میں آپ کا نام پورے ادب و احترام کے ساتھ شمار کیا جاتا ہے۔  جنوب کا علی گڈھ سمجھے جانے والے شہر وانم باڑی  کے ایک علمی و ادبی خانوادے میں حضرت عتیق جاذب 14 اپریل 1947 میں پیدا ہوئے۔ آپ کے دادا کرشنگری عبدالحمید صاحب شہر وانم ب...

"آئین ہی سے موجودہ نظام کو بدلا جاسکتا ہے" : اتم سپکالے۔

Image
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) : سماج کو بدلنے کے لیے بائٹس کی نہیں بلکہ انقلابی سوچ کی ضرورت ہے جیسے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر نے انقلابی منصوبہ( بھارتی آین )تیار کیا تھا، اب اس کے خاتمے کا عمل شروع ہو گیا ہے ایسے میں آپ کا متحرک و انقلابی بننا ضروری ہے اقتدار میں رہنے والوں نے خود ساختہ آئین کو بنانے کا عمل شروع کر دیا ہے دنیا کا سب سے عظیم و وسیع دستور آج خطرے کی زد میں ہے، کیا انسانی حقوق کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہوچکا ہے یا اس کے خلاف عوام کے اجتماعی احتجاج کی ضرورت ہے؟ شہر میں منعقدہ ریاستی سطح کے دستور اعزازی کانفرنس کے صدر اتم کامبلے نے اظہار خیال کیا۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ طنز و مزاح نگار سمپت سرل کے ساتھ جسٹس بی جے کولسے پاٹل، شریدھر امبھور، نیرج جین، سابق ایم ایل اے شریش چودھری، سنجے انگلے، ایڈوکیٹ راجیش جھالٹے، گوتم کھنڈارے، شالیگرام گایکواڑ، خلیل دیش مکھ، وسانتی اور دیگر شامل تھے الحاج عبدالکریم سالار، بھارتی راندے، جے سنگھ واگھ، ڈاکٹر ملند باگل، ستیہ جیت سالوے بطور میزبان و استقبالیہ موجودگی رہی پروگرام کا آغاز تقریب کے آرگنائزر ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمے ک...

تملناڈو رانی پیٹ ضلع سی عبد الحکیم کالج میلوشارم میں قومی سائنس نمائش۔ 18 ویں قومی سائنس نمائش كل سی عبد الحكيم كالج میلوشارم میں منعقد ہوئی۔

Image
تملناڈو رانی پیٹ ضلع سی عبد الحکیم کالج میلوشارم میں قومی سائنس نمائش۔  18 ویں قومی سائنس نمائش كل سی عبد الحكيم كالج میلوشارم میں منعقد ہوئی۔ تملناڈو (محمد رضوان اللہ) 18 واں قومی سائنس میلہ این ایس ایف تمل نانو مسلم ایجوکیشنل انستی نیوشنز اینڈ سوسائٹیز آرگنائزیشن (OMEIAT) کے اشتراک سے آرکاٹ رانی پیٹ ضلع کے سی عبدالحکیم کالج (خود مختار) میں منعقد ہوا۔ نمائش کی صدارت OMIEAT کے صدر محمد اشرف نے کی احمد میراں اور ضیاء الدین احمد میهمانان خصوصی تھے۔ ڈاکٹر اے آر ستقرل سالت واثر ایکوا کلچر انسٹی ٹیوٹ چننی کے ریٹائرڈ پرنسیل سائننست تهرونا و کراسو نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور نمائش کا افتتاح کیا۔ نمائش میں طلباء اورپروجیکٹ خاکہ کی پیش گئی۔ جیتنے والے کالج کےمقابلے 4 زمروں میں منعقد کیے گئے: لائف سائنسز انوائرنمنٹل سائنسز فزکس اور انجینئرنگ سائنسز۔ اس کے بعد کے ڈینی NRSC ISRO ڈائریکٹر اور سائنسدان ٹیکنالوجی کے ممبر سکریٹری ڈاکٹر ونسنٹ نے شرکت کی اور خصوصی تقریریں کیں اور جیتنے عبد الحکیم اور تمل ناڈو اسٹیٹ کونسل آف سائنس اینڈ والے طلباء کو کو انعامات پیش کی اس ...

جی ایم مومن کالج اسٹڈی سینٹر میں صحافت کے موضوع پر سیمینار کا کامیاب انعقاد۔

Image
بھیونڈی: (عبدالعزیز انصاری) بروز سنیچر 29 نومبر 2025 کو یشونت راؤ چوہان مہاراشٹر اوپن یونیورسٹی کے زیر انتظام جی ایم مومن ویمنس کالج اسٹڈی سینٹر، بھیونڈی کے ذریعہ رئیس ہائی اسکول کے اردو بسیرا آڈیٹوریم میں صحافت کے موضوع پر سیمینار بہ عنوان”اردو صحافت“ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔تقریب کی صدارت کے ایم ای سوسائٹی کے نائب صدر ایڈوکیٹ یاسین مومن نے کی۔خصوصی مقررکے طور پر اردو روزنامہ انقلاب،ممبئی کے ایڈیٹر شاہد لطیف صاحب موجود تھے۔مہمانان کے طور پر سوسائٹی کے رکن مختار فرید،پرنسپل ضیاء الرحمٰن انصاری اور مخلص مدعو نے تقریب کو رونق بخشی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔مہمان خاص جناب شاہد لطیف نے بی اے اور ایم اے اردو کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے صحافت کے اہم پہلوؤں پر اپنے خیالات اور تجربات کا اظہار کیا۔ طلبہ کے ساتھ بات چیت کے دوران، انہوں نے صحافت کی اہمیت و افادیت پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ”صحافت سماجی خدمت کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔“ انہوں نے طلبہ کو صحافت کے میدان میں اپنا کریئربنانے کی بھی رہنمائی کرتے ہوئے معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے صحافت کی اہمیت پر زور دیا...

"اردو کارواں کا سالانہ مشاعرہ—"ایک شام احمد وصی کے نام" شاندار کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر""احمد وصی کی نصف صدی پر محیط ادبی خدمات کو پرتپاک خراجِ تحسین"

Image
"اردو کارواں کا سالانہ مشاعرہ—"ایک شام احمد وصی کے نام" شاندار کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر" "احمد وصی کی نصف صدی پر محیط ادبی خدمات کو پرتپاک خراجِ تحسین" ممبئی (نامہ نگار) اردو کارواں کے نویں عشرۂ اردو کے تحت منعقد ہونے والا سالانہ مشاعرہ اسلام جمخانہ، مرین لائن میں غیر معمولی کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ شہر کے ممتاز شعرا اور اردو شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اس محفل کو یادگار بنا دیا۔ اس سال مشاعرے کو نام ور شاعر اور نغمہ نگار احمد وصی کی پچاس سالہ ادبی خدمات کے اعتراف میں اُن کے نام سے موسوم کیا گیا۔ محفل کے دوران اُن کے تخلیقی سفر کو نہایت احترام کے ساتھ خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور ایڈوکیٹ یوسف ابراہانی (صدر اسلام جمخانہ)نے انہیں خصوصی شیلڈ اور شال پیش کی۔ ایڈوکیٹ یوسف ابراہنی نے اس موقع پر فرید احمد خان اور اردو کارواں کی مسلسل ادبی خدمات کو سراہا۔ مشاعرے کی صدارت احمد وصی نے فرمائی۔ انہوں نے سامعین کی محبت اور اردو کارواں کی تنظیمی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: "یہ شام میرے لیے اعزاز سے بڑھ کر ایک جذبہ ہے۔ ی...

بیگم قمر النساء کاریگر گرلز جونیئر کالج شولاپور کی کوشلیہ دیشمکھ اپنی 32 سالہ تدریسی خدمات سے سبکدوش۔

Image
سولاپور (آفرین پیرمپلی) بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج شولاپور میں صدر مدرسہ محترمہ تحسینہ شیخ صاحبہ کی صدارت میں ایک شاندار الوداعی تقریب کے ساتھ اپنی 32 سالہ تدریسی خدمات کے بعد مدرسہ ہٰذا کے جونیئر کالج کی معاون معلمہ محترمہ کوشلیہ دیشمکھ میڈم سبکدوش ہوئی۔ اس موقع پر صدر مدرسہ و جملہ اسٹاف نے آپ کی تدریسی خدمات کا اعتراف کیا اور آئندہ زندگی کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ کوشلیہ دیشمکھ میڈم کے متعلق ام المدارس ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج شولاپور کے صدر مدرس ڈاکٹر ہارون الرشید باغبان سر، ڈاکٹر عبدالرشید شیخ سر، فرزانہ شیخ آپا، انیسہ نالبند آپا،محمد عرفان ڈوکا، سمیر کمیشنر سر، عارف خان پٹھان سر، وسیم باغبان سر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ جبکہ ڈاکٹر سریا جاگیر آپا اور آفرین پیرمپلی آپا نے الوداعی نظم کے ذریعہ اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر آپ کی خدمت میں روایتی تحائف پیش کیے گئے ساتھ ہی ساتھ *سیرت النبی ﷺ پر مولانا صفی الرحمن مبارکپوری کی لکھی کتاب الرحیق المختوم* تحفتاً پیش کی گئی آپا نے فراخ دلی سے قبول کیا او...

حفظِ اقبال شعری مقابلہ۔۔ ڈاکٹر علامہ اقبال اُردو ہائی اسکول رسوڑ میں ماہانہ ہفتۂ وار خصوصی سرگرمی کا انعقاد۔

Image
واشم (محمد شاکر ہمدرد) الہلال ایجوکیشن ویلفیئر و ملٹی پرپز سوسائٹی رسوڑ کے زیر انتظام چلنے والے ادارہ ہذا میں 9، نومبر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی یوم پیدائش کی مناسبت سے ماہانہ ہفتۂ وار اقبال کی خصوصی سرگرمی کا آغاز بعنوان حفظِ اقبال شعری مقابلہ کا انعقاد عمل میں آیا ۔جس میں "طلبہ نے علامہ اقبال کے اشعار یاد کر کے پیش کیے۔            ہر ہفتہ طلبہ کو علامہ اقبال کے 4 منتخب اشعار حفظ کرنے کے لیے دیے گئے تھے۔ اس تقریب میں پہلا ہفتہ ہائی اسکول ۔ دوسرا ہفتہ درجہ پنجم تا ہفتم اور آخری ہفتہ درجہ اول تا چہارم کے طلباء و طالبات نے بھرپور تیاری کے ساتھ یاد کیے گئے اشعار تقریب حفظِ اقبال شعری مقابلہ میں سامعین کے سامنے پیش کیے۔   اس پر وقار تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور ترانۂ "لب پہ آتی ہے دعا" سے ہوا۔ بطور صدر تقریب اسکول کے بانی و صدر سوسائٹی ہذا عالی جناب محمد کبیر محسن نے اپنی ذمه داری بخوبی انجام دی ۔تقریب کی غرض و غایت لیکچرار محمد ابوالاعلیٰ نے بیان کی ۔ہر ہفتہ طلبہ نے اقبال کے پچاسوں اشعار بڑی جذباتی کیفیت کے ساتھ سنائے:  خاص کر ...

تعزیتی نوٹ۔۔از: ڈاکٹر فاطمہ فلک ناز داروغہ،دھارواڑ، کرناٹک۔

Image
تعزیتی نوٹ۔۔ از: ڈاکٹر فاطمہ فلک ناز داروغہ، دھارواڑ، کرناٹک۔ "ایک سایۂ شفقت کا بچھڑ جانا" محترم عزیز بلگامی صاحب کی رحلت نے دل پر ایسا گہرا بوجھ ڈال دیا ہے کہ الفاظ بھی اس درد کو پوری طرح بیان کرنے سے عاجز ہیں۔ ان کا جانا صرف ادبی دنیا کے لیے نقصان نہیں، بلکہ میرے لیے ایک ایسی ہستی کے بچھڑ جانے کا صدمہ ہے جو ہمیشہ میرے دل کے قریب رہی۔ میرے لۓ ایک ذاتی نقصان ہے وہ میرے لیے محض استاد نہیں تھے—بلکہ ایک والد کی طرح سایہ، رہنمائی اور دعاؤں کی قوت، جو ہر لمحہ میری بہتری کے لیے موجود تھی۔ میری کامیابیوں پر سب سے زیادہ خوش ہونے والا دل ان ہی کا تھا۔ پی ایچ ڈی کے سفر کی مشکلات ہوں یا عملی زندگی کے اتار چڑھاؤ، وہ ہر لمحہ میرے ساتھ موجود رہے۔ انہوں نے مجھے ہمیشہ اپنی بیٹی سمجھا، چاہت، اعتماد اور دعاؤں کے حصار میں رکھا۔ عزیز بلگامی صاحب کی ایک عادت آج بھی دل کو توڑ رہی ہے۔ ہر جمعہ کی نماز کے فوراً بعد وہ فوراً مجھے کال کرتے اور محبت بھرے لہجے میں کہتے: "آج تمہارے لیے خوب دعائیں کی ہیں۔" آج کا جمعہ… پہلا جمعہ ہے جب وہ کال نہیں آئی۔ دل جیسے ان کی محبت کو محسوس کرنے ک...

طرحی غزل۔۔ شاعر ۔۔ نور پاتوری، اکولہ۔۔

Image

ضلع پریشد اردو پرائمری اسکول بیڑی گھرکل الف چیٹ لیول سپورٹس میں لڑکیوں کی ٹیم نے کھو کھو مقابلے میں ماری بازی...

Image
سولاپور:  (شمشاد بیگم حسین پیراں شیخ.) ضلع پریشد اردو پرائمری اسکول بیڑی گھرکل الف { Beat level Sports} میں لڑکیوں کی ٹیم نے کھو کھو مقابلے میں ماری بازی... 200 میٹر دوڑ میں جماعت چہارم کی طالبہ عینل محمد صابر تاجمت نے تیسرا نمبر حاصل کیا. اسکول کی صدر مدرسہ محترمہ شہناز خان آپا نے اس کامیابی پر اسٹاف اور بچوں کو مبارک بادپیش کی. .

میلوشارم، اسلامیہ ویلفیئر ایسوسی ایشن ٹرسٹیز کی جانب سے معززین کا اعزاز۔

Image
(تملناڈو سے ٹی محمد رضوان اللہ کی رپورٹ) اسلامیہ ویلفیئر ایسوسی ایشن، میلوشارم کے معزز ٹرسٹیز کی طرف سے آج ایک خصوصی تقریب میں ڈاکٹر راجیش جگن ناتھن، چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر، بلروتھ ہاسپٹلز، چینئی کو شاندار انداز میں اعزاز پیش کیا گیا۔ اس موقع پر کرپور عظیم الدین، ٹی یم امتیاز احمد،، ابراہیم خلیل اللہ موجود تھے یہ اعزاز روبوٹک سرجری کی جدید سہولت کے افتتاح کے موقع پر دیا گیا، جو بلروتھ ہاسپٹلز کی جانب سے عوام کے لیے ایک بہترین اور انقلابی طبی پیش رفت ہے۔ ٹرسٹیز نے ڈاکٹر راجیش جگن ناتھن کی طبی خدمات، جدید علاج کی فراہمی اور عوامی صحت کے فروغ میں ان کی غیر معمولی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ٹرسٹ کے اراکین نے کہا کہ روبوٹک سرجری جیسی سہولت کا آغاز ملکی و ریاستی سطح پر جدید صحت خدمات کے نئے دور کا آغاز ہے۔ اسلامیہ ویلفیئر ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر راجیش جگن ناتھن کی قیادت میں بلروتھ ہاسپٹلز کی ترقی اور عوامی فلاح میں اُن کے کردار کی تعریف کی۔

نظم حقوق ہم سایہ۔ ازقلم : ثمینہ راج ممکوری۔

Image

وہم و بدگمانی: خوشیوں کو نگلنے والی بیماری۔۔ازقلم : حکیم شاہ مدثر، عمرکھیڑ۔۔

Image
وہم و بدگمانی: خوشیوں کو نگلنے والی بیماری۔۔ ازقلم : حکیم شاہ مدثر، عمرکھیڑ۔۔ انسان کی زندگی میں بعض زخم ایسے ہوتے ہیں جو باہر سے نظر نہیں آتے، مگر اندر ہی اندر روح کو کھا جاتے ہیں۔ بدگمانی بھی انہی روحانی زخموں میں سے ایک زہر ہے، جو آہستہ آہستہ محبت کے بدن میں گھستا ہے، اعتماد کی رگوں سے خون چوس لیتا ہے اور رشتوں کی سانس بند کر دیتا ہے۔ حیرت اس بات کی نہیں کہ یہ بیماری کتنی تیزی سے پھیلتی ہے، حیرت اس بات کی ہے کہ اس کا شکار ہونے والا شخص اکثر خود کو بیمار سمجھتا ہی نہیں۔ وہ سمجھتا ہے کہ اس کا گمان حقیقت ہے، اس کی تشویش دلیل ہے، اس کا شک دراصل اس کی “آنکھ کی صفائی” ہے، جبکہ اس کی ساری دنیا کسی غلط مفروضے کے گرد گھوم رہی ہوتی ہے۔ زندگی میں رشتے طوفانوں سے کم اور خاموش غلط فہمیوں سے زیادہ ٹوٹتے ہیں۔ انسان کا ذہن جب اپنی غیر ضروری سوچوں کے کنویں میں قید ہو جائے تو وہم اور بدگمانی اس کے دل کے آسمان پر ایسے بادل چھوڑتے ہیں جن سے کبھی بارش نہیں ہوتی، صرف اندھیرا بڑھتا ہے۔ اور یہی اندھیرا خوشیوں کو نگل جاتا ہے۔ بدگمانی کوئی عام اخلاقی کمزوری نہیں؛ یہ ایک گہرا زہریلا فریب ہے جو انس...

بلدیاتی انتخابات میں اقلیتی ووٹروں کےلیۓ کیا ہے۔۔۔؟۔خصوصی پیشکش۔۔سعید پٹیل جلگاؤں۔

Image
بلدیاتی انتخابات میں اقلیتی ووٹروں کےلیۓ کیا ہے۔۔۔؟۔ خصوصی پیشکش۔۔ سعید پٹیل جلگاؤں۔  ریاست مہاراشٹر بھر میں گذشتہ دو۔تین ہفتوں سے بلدیاتی انتخابات کی بڑے پیمانے پر سیاسی گہما گہمی جاری ہیں۔انتخابی میدان میں مہایوتی ، مہاوکاس آگھاڑی سمیت آزاد امیدوار بھی قیسمت آزمارہے ہیں۔اسی دوران کئ مقامات پر کئ صدربلدیہ سمیت اراکین بلا مقابلہ جیت حاصل کرچکے ہیں۔جبکہ انتخابی میدان میں بازی مارنےکےلیۓ امیدواروں کی تشہیری مہم شباب پر ہے۔ریاست کے برسراقتدار وزراء سمیت چھوٹے بڑے لیڈران امیدواروں کےلیۓ ووٹ مانگ رہے ہیں۔لیکن سوال یہ ہے کہ تشہیر میں امیدوار اور ان کے لیۓ ووٹ مانگنے والے مقامی سطح پر کیا کام کیۓ گیۓ؟ ، کون سے کام کرنا باقی ہے؟ یا مقامی ووٹروں کے کیا مطالبات ہے جو بلدیاتی اختیارات میں شامل ہیں ، جنھیں واقع پورا کرنا ضروری ہے۔نگرپنچایت اور نگر پریشد اراکین یعنی عوامی نمائندوں سے ووٹروں کو کونسی امیدیں وابستہ ہیں؟ کیا کسی امیدوار نے مقامی سطح پر مطلوب کام کو کرنے کا وعدہ کیا ہے؟ بالخصوص اقلیتی پسماندہ اور دلت علاقوں میں ضروریات زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنان...

ڈیجیٹل اردو اسکول گلشن نگر، موہول (سولاپور) کے طلبہ نے "19 کھڈی – میں ضرور پڑھوں گا” یہ کتاب طلبہ اور والدین نے اپنے خرچ سے خرید کر ایک قابلِ تقلید اور حوصلہ افزا مہم چلائی ہے۔

Image
سولاپور (انصاری محمود احمد)خلقِ خدا کی خدمت ہی عین عبادت ہے— اسی جذبے کے تحت ڈیجیٹل اردو اسکول گلشن نگر، موہول (سولاپور) کے طلبہ نے اس سال بھی “19 کھڈی – میں ضرور پڑھوں گا” یہ کتاب طلبہ اور والدین نے اپنے خرچ سے خرید کر ایک قابلِ تقلید اور حوصلہ افزا مہم چلائی ہے۔ نپن بھارت مہم کے تحت طلبہ کی تعلیمی سطح میں اضافہ، مطالعہ کی عادت پیدا کرنا، اور تعلیمی چیلنجز کا سامنا کرنے کی صلاحیت پروان چڑھانا—یہ اس سرگرمی کے بنیادی مقاصد ہیں۔ اُجنی مطالعہ چیلنج کے لیے یہ کتاب ہر طالب علم کے پاس ہونا ضروری ہے، اسی مقصد سے اسکول کی جانب سے خصوصی کوششیں کی گئیں۔ اس مہم کو کامیاب بنانے میں طلبہ کی حوصلہ افزائی اور بہترین رہنمائی کرنے والی مثالی معلمہ محترمہ محسنہ بانگی میڈم، محترمہ راضیہ باگلکوٹے میڈم، اور انساری محمود سر کا نمایاں تعاون رہا ہے۔ انہی کی ترغیب سے طلبہ نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ یہ کتاب خرید کر مطالعہ کی روایت کو نئی طاقت بخشی ہے۔ اس سرگرمی کے نتیجے میں طلبہ کی تعلیمی کارکردگی، خود اعتمادی، خود انحصاری اور مطالعہ سے محبت میں یقیناً مثبت تبدیلیاں دیکھنے میں آرہی ہیں۔ — ڈیجیٹل ا...

طلباء کو معیاری تعلیم کی فراہمی میں لیکچررز کا اہم رولگورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد میں اکیڈمک آڈٹ ڈاکٹر پروینا کا خطاب۔

Image
طلباء کو معیاری تعلیم کی فراہمی میں لیکچررز کا اہم رول گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد میں اکیڈمک آڈٹ ڈاکٹر پروینا کا خطاب۔ ظہیر آباد 29 نومبر پریس نوٹ.. پروفیسر محمد اسلم فاروقی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد کی اطلاع کے بموجب کمشنر آف کالجییٹ ایجوکیشن تلنگانہ کی جانب سے گورنمنٹ ڈگری کالجوں کی تعلیمی و تدریسی جانچ اکیڈمک آڈٹ برائے سال 2022-23 2023-24 کا گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد میں انعقاد عمل میں آیا. اکیڈمک ایڈوائزر کے طور پر ڈاکٹر ایم پراوینا پرنسپل تارا گورنمنٹ کالج سنگاریڈی اور ایم ویرندر اسسٹنٹ پروفیسر کامرس تارا گورنمنٹ کالج سنگاریڈی نے شرکت کی. اور گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد کے 15 شعبہ جات اور مجموعی طور پر کالج کے مظاہرے کی جانچ کی. اس جانچ کے اختتام پر ڈاکٹر ایم پراوینا نے کالج کے لیکچررز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کو معیاری اور عصری تعلیم فراہم کرنا لیکچررز کی ذمہ داری ہے انہوں نے کالج لیکچررز اور پرنسپل کی تعلیمی سرگرمیوں کی ستائش کی اور مشورہ دیا کہ اساتذہ تعلیم کے عصری تقاضوں سے خود کو ہم آہنگ کریں. ایم ویرندر نے کہا کہ ڈگری کالج کے اساتذہ ...

سائنس نمائش مقابلہ منعقد کرنے کا اقدام نہایت قابلِ ستائش : —پروفیسر ڈاکٹر اِقبال تمبوْلی۔ اے پی جے عبدالکلام اسکول اور بیگم قمرو النّسا کاری گرلز ہائی اسکول اوّل۔

Image
سائنس نمائش مقابلہ منعقد کرنے کا اقدام نہایت قابلِ ستائش : —پروفیسر ڈاکٹر اِقبال تمبوْلی۔  اے پی جے عبدالکلام اسکول اور بیگم قمرو النّسا کاری گرلز ہائی اسکول اوّل۔ سولاپور (اِقبال باغبان) : کل ہند اردو ادبی کانفرنس کی جانب سے سائنس نمائش مقابلہ منعقد کرنے کا اقدام نہایت قابلِ تعریف ہے، جس سے طلبہ کو ترقی کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ایسی مسابقتوں کے ذریعے کئی طلبہ سائنس کے میدان میں بہترین کارکردگی پیش کر سکتے ہیں، ایسے تعریفی کلمات سوشل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر اِقبال تمبوْلی نے کہے ۔ ـوہ کل ہند اردو ادبی کانفرنس کی طرف سے منعقدہ سائنس نمائش مقابلہ کے افتتاحی پروگرام میں بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ پروگرام کی صدارت سابق میئر ایڈوکیٹ یو۔ این۔ بیریا نے کی۔  اس سائنس نمائش مقابلہ میں دو گروپ بنائے گئے تھے: پانچویں سے ساتویں جماعت اور آٹھویں سے دسویں جماعت۔ اس مقابلے میں پرائمری سطح کے 19 اسکول اور ثانوی گروپ میں 17 اسکولوں نے حصہ لیا۔ ہر گروپ کے لیے پانچ انعامات رکھے گئے تھے۔ اس مقابلے میں ججوں کے طور پر اسلم آچکل اور سیفن پٹھان نے خدمات انجام دیں۔ مقا...

نامور تعلیمی ادارے قریشیہ اردو پرائمری اسکول کے صدر مدرس محترم محمد عمران صدیقی صاحب وظیفۂ حسن پر سبکدوش۔

Image
ناندیڈ : (نامہ نگار) شہر ناندیڑ کے نامور تعلیمی ادارے قریشیہ اردو پرائمری اسکول ناندیڑ کے صدر مدرس محترم محمد عمران صدیقی صاحب آج اپنی 35 سالہ خدمات انجام دینے کے بعد وظیفۂ حسن پر سبکدوش ہوئے ہیں ۔ ايك استاذ کبھی بھى ریٹائر نہیں ہوتا وہ قوم کی رگوں میں خون بن كر دوڑتا رہتا ہے،  وہ اپنے شاگردوں كے دلوں ميں رچا بسا رہتا ہے، کچھ لوگ اپنی سروس کا دورانہ اس انداز میں گزارتے ہیں کہ وہ زندگی بھر کیلئے امر ہوجاتے ہیں انہيں ميں سے  ايك شخصيت عمران صاحب كى ہے مت  سہل ہميں جانو پھرتا ہے فلك برسوں تب خاك كے پردے سے انسان نكلتے ہيں آنجناب کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں آج ایک وداعی تقریب اسکول کے احاطے میں منعقد کی گئی ،ناظم جلسہ حاجی قریشی نے شہر کے مختلف تعلیمی اداروں سے تشریف لائے عمران صدیقی صاحب کے مخلص خیر خواہ و مداح کا استقبال کیا اور ہر ایک کو فرداً فرداً اظہار خیال کے لیے دعوت دی اس موقع پر ہر فرد نے جناب محمد عمران صدیقی صاحب کی گراں قدر تعلیمی خدمات تنظیمی صلاحیتوں ،مسلسل جدوجہد، کام کرنے کا جذبہ ،طلبہ کے مستقبل سنوارنے کی فکر، تنظیمی امور کی بہتری اور ایک بہت...

افسانچہ۔۔ "" گیس سلنڈر"" عبدالعزیز، نندیالی۔نندیال ڈسٹرکٹ. آندھراپردیش۔

Image
افسانچہ۔۔           "" "" گیس سلنڈر"" ""  عبدالعزیز، نندیالی۔ نندیال ڈسٹرکٹ.  آندھراپردیش۔  عبدالرحیم پڑھائی میں ہمیشہ نمایاں رہا۔ دسویں میں اسکول ٹاپر، انٹر میں ڈسٹرکٹ ٹاپر، اور NEET میں شاندار رینک حاصل کرکے ایم بی بی ایس میں داخلہ پا لیا۔ باکردار، باعمل، اور اساتذہ کا منظورِ نظر۔ ہم جماعت اس سے مشکل اسباق سمجھتے اور وہ سب کی مدد کرتا رہتا۔ ایم بی بی ایس کی اختتامی تقریب تھی۔ وزیر اعلیٰ مہمانِ خصوصی تھے۔ جب عبدالرحیم کا نام پکارا گیا تو پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ اسٹیج پر قدم رکھتے ہی سب کی نظریں اسی پر ٹک گئیں.وزیر اعلیٰ بھی اسے دیکھ کر مسکرائے بغیر نہ رہ سکے۔ لیکن اصل حیرت اُس وقت ہوئی جب عبدالرحیم اپنے کندھے پر ایک گیس سلنڈر اٹھائے اسٹیج پر پہنچا۔ یہ اس کے والد کی محنت، پسینہ اور قربانی کی علامت تھی. وہی والد جو گھروں میں سلنڈر پہنچا کر اپنی معمولی سی تنخواہ سے بیٹے کا خواب پورا کر رہے تھے۔ عبدالرحیم کو انعام لینا تھا، مگر وہ دنیا کو بتانا چاہتا تھا کہ اس کامیابی کا اصل حق دار کون ہے۔

مدرسہ و گھروں کو چراغاں کریں رائے دہی بید پروگرام۔ ڈاکٹر اقبال نگر پریشد اردو گرلز مڈل اسکول کا انوکھا اقدام رائےدہی کی شمعوں سے عمرکھیڑ روشن؛ SVEEP کے تحت شہریوں میں جمہوری شرکت کا جذبہ بیدار۔

Image
عمرکھیڑ (ضلع ایوت محل): ۲۹ نومبر ۲۰۲۵: الیکشن کمیشن آف انڈیا کے SVEEP (Systematic Voters' Education and Electoral Participation) پروگرام کے تحت، ووٹ ڈالنے کی اہمیت اور جمہوریت میں شہریوں کی فعال شرکت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے عمرکھیڑ میں واقع ڈاکٹر اقبال نگر پریشد اردو اپر پرائمری گرلز اسکول میں 'مدرسہ و گھروں کو چراغاں کریں رائے دہی بید پروگرام' انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ نمایاں خصوصیات :  یہ پروگرام ہیڈ صدر مدرس و کیندر پرمکھ جناب راحت روشن انصاری کی قیادت میں منعقد ہوا۔ شام ۵:۳۰ بجے سے ۷:۳۰ بجے تک اسکول کو دلکش روشنیوں سے سجایا گیا۔ حوصلہ افزا روشنی: پورا اسکول چراغوں کی جگمگاہٹ سے منور ہو گیا، جس نے ایک انتہائی پرجوش اور متاثر کن ماحول پیدا کیا۔ اس مدرسہ و گھروں کو چراغاں کریں رائے دہی بید پروگرام کے ذریعے ووٹ ڈالنے کی اہمیت کو مؤثر طریقے سے اجاگر کیا گیا۔ طالبات کی فعال شرکت: اسکول کی طالبات نے نہ صرف اسکول میں بلکہ اپنے سرپرستوں کے ساتھ گھر پر بھی گھروں کو چراغاں کریں رائے دہی بید پروگرام* منایا۔ دییوں کی روشنی کے ...

طلبہ نوجوانوں کو تاریخ ، اسلاف کے کارناموں سے واقف کروانے کی ضرورت۔انڈین یونین مسلم لیگ کے زیر اہتمام ٹیپو سلطان علامہ اقبال مولانا آزاد کی یاد میں جلسہ۔

Image
طلبہ نوجوانوں کو تاریخ ، اسلاف کے کارناموں سے واقف کروانے کی ضرورت۔ انڈین یونین مسلم لیگ کے زیر اہتمام ٹیپو سلطان علامہ اقبال مولانا آزاد کی یاد میں جلسہ۔ گلبرگہ 29 نومبر : (نامہ نگار) طلبہ نوجوانوں کو تاریخ اور اسلاف کے کارناموں سے واقف کروانے کیلئے انڈین یونین مسلم لیگ کے زیر اہتمام اسلاف کی عظیم شخصیات کی یاد میں جلسے منعقد کئے جاتے ہیں یہ بات مولانا محمد نوح ریاستی جنرل سیکریٹری و صدر انڈین مسلم لیگ ضلع گلبرگہ نے بتائی وہ کل شام انڈین مسلم لیگ کے زیر اہتمام رحمانیہ لائف انسٹیٹیوٹ حج کمیٹی نیا محلہ گلبرگہ میں علامہ اقبال ٹیپو سلطان مولانا آزاد کی یاد میں منعقدہ جلسے میں صدارتی تقریر کر رہے تھے مولانا محمد نوح نے علامہ اقبال کو مفکر اسلام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی شاعری عالم اسلام میں بیداری کا صور پھونکتی ہے محمد نوح نے ٹیپو سلطان کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹیپو سلطان نے جنگی کارناموں میں حضور اکرم کی اتباع کی اور وہ ہمیشہ میدان جنگ میں سپاہیوں کے درمیان موجود رہا کرتے قبل ازیں کارروائی کا آغاز حافظ محمد اقبال قائد مسلم لیگ کی قرات کلام پاک...

“عدالتوں کے ذریعہ انصاف کی فراہمی اور ہندوستان میں اقلیتوں کے دستوری حقوق” کے عنوان سے اجلاس کا انعقاد۔

Image
بنگلور (نامہ نگار) “عدالتوں کے ذریعہ انصاف کی فراہمی اور ہندوستان میں اقلیتوں کے دستوری حقوق” کے عنوان سے ایک اجلاس آج بروز شنبہ  (۲۹ نومبر ۲۰۲۵) بنگلور میں، حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کی صدارت میں منعقد ہوا، یہ اجلاس دراصل کونسل کے یوم تاسیس کی مناسبت سے منعقد کیاگیا۔ معروف قانون داں و اڈوکیٹ جناب پرشانت بھوشن صاحب کا کلیدی خطاب ہوا، شہر گلستاں بنگلور سے نمائندہ سیاسی و ملی قائدین اور دیگر حضرات نے شرکت کی۔  آل انڈیا ملی کونسل نے ۳۳ برس مکمل کرلیے۔ گزشتہ کل پورا کارواں ملک کے کونے کونے سے شہید ٹیپو سلطان کے دربار دربار میں حاضر  ہوا،  تجدید عہد کی،  اور آج یہ اجلاس بنگلور میں منعقد ہوا۔

رائے دہی بیداری مہم: بلدیہ عمر کھیڑ عام انتخابات 2025 کے پیش نظر ڈاکٹر اقبال نگر پریشد اردو گرلز مڈل اسکول کی اہم پہل۔

Image
عمر کھیڑ : (نامہ نگار عثمان احمد) ۲۹ نومبر ۲۰۲۵ جمہوری عمل میں شہریوں کی فعال شرکت کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے، بلدیہ عمر کھیڑ میں عام انتخابات 2025 کے تناظر میں، ڈاکٹر اقبال نگر پریشد اردو گرلز مڈل اسکول کی جانب سے SVEEP (Systematic Voters' Education and Electoral Participation) پروگرام کے تحت ایک موثر "رائے دہی بیداری مہم" کا انعقاد کیا گیا۔ اس مہم کا مقصد رائے دہندگان کو اپنے حق رائے دہی کے استعمال کے لیے ترغیب دینا اور انتخابی عمل کے بارے میں شعور پیدا کرنا تھا۔ قیادتی کردار اور مہم کا احوال :  یہ بیداری مہم کیندر پرمکھ و صدر مدرس، راحت روشن انصاری کی فعال قیادت میں انجام پائی۔ انہوں نے مہم کے دوران طلباء کو اس اہم قومی فریضے کے بارے میں آگاہ کیا اور انہیں مستقبل کے ذمہ دار شہری بننے کی ترغیب دی۔ اسکول کی طلباء نے جوش و خروش سے اس مہم میں حصہ لیا۔ انہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز تھامے، جن پر رائے دہی کی اہمیت سے متعلق نعرے درج تھے، اور شہر کے مختلف حصوں میں مارچ کیا۔ طلباء نے عوام الناس کو ووٹ ڈالنے اور ایک مضبوط جمہوریت کی تشکیل میں...

آہ - عزیز بلگامی نے داعی اجل کو لبیک کہہ دیا۔۔از قلم: عرفان افضل

Image
آہ - عزیز بلگامی نے داعی اجل کو لبیک کہہ دیا۔۔ از قلم: عرفان افضل، 8618967693 ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا  صبح سویرے عزیزم عبداللہ نادر نے فون کرکے سوال کیا ’’عرفان بھائی کیا عزیز صاحب کے تعلق سے کچھ معلوم ہوا‘‘ میں ایکدم سے چوکنا ہوگیا اور مجھے احساس ہوگیا کہ میرے عزیزم ایک سوال کے ذریعہ کئی سوالات پوچھ رہے ہیں۔ میں نے خود ان سے پوچھ لیا ’’کیوں بھائی کوئی بری خبر، سب خیریت تو ہے؟‘‘۔ جواب آیا ’’مجھے ابھی ابھی معلوم ہوا کہ جناب عزیز بلگامی صاحب انتقال کر گئے ’انا للہ و انا الیہ راجعون‘۔‘‘  جناب عزیز الدین یکم مئی 1954 کو کڑچی، بلگام (اب جو بلگاوی ہوا ہے) میں پیدا ہوئے۔آپ نے ابتدائی تعلیم کے بعد بی یس سی اور پھر ایم اے اس کے بعد ایم فل میں اعلیٰ نمبرات سے کامیابی حاصل کی۔ دورِ طالب علمی سے ہی ادبی ذوق تھا اور بہت جلد آپ نے مشاعرے پڑھنا شروع کر دیا تھا۔ ادبی دنیا میں آپ نے منفرد مقام حاصل کیا اور اردو کی تقریباً ہر صنف پر دسترس حاصل کی۔ آپ کی لکھی نعت? ’’میرے مصطفی آئے‘‘ نے آپ کو عالمی شہرت عطا کی۔آپ کی تخ...

ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور نے سائنس نمائش مقابلہ میں اول انعام حاصل کیا۔

Image
  شولاپور : (اشفاق ساتکھیڑ) کل ہند اردو ادبی کانفرنس شولاپور کے زیر اہتمام منعقد بین المدارس سائنس نمائش مقابلہ میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور نے اول انعام حاصل کیا ہے۔اس سائنس مقابلہ کے ماڈل کو جماعت ہفتم کی طالبہ سعدیہ عمران شیخ اور اہانہ جاوید شیخ نے پیش کیا۔یہ ماڈل اسکول کے صدر مدرس جناب اشفاق احمد ساتکھیڑ سر کی رہنمائی میں بنایا گیا۔     اس سائنس نمائش مقابلہ میں گروپ اے میں کل ۱۹ اسکول نے حصہ لیا تھا جس میں شہر کے تمام نامور اسکول شریک مقابلہ تھے۔لیکن ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور کے ماڈل بائیو گیس تیار کرنے کا ڈیمو ماڈل کو اول انعام سے نوازا گیا۔        اس کامیابی پر ادارے کے چیئرمین جناب محبوب تامبولی سر نے خصوصی مبارکباد پیش کی اور اسکول کے تمام اساتذہ کرام محترمہ رضوانہ قاضی آپا، محترمہ امرین فراش آپا، محترمہ رخسانہ شلیدار اپا، محترمہ ثناء پروین وڈالے آپا، جناب عرفاں پٹھان سر نے اپنی خدمات پیش کئے۔

یومِ دستور کی پُر وقار تقریب کا کامیاب انعقاد۔

Image
عمرکھیڑ : بروز بدھ، 26 نومبر 2025 کو ڈاکٹر اقبال نگر پریشد اُردو پرائمری گرلز اسکول، عمرکھیڑ میں یومِ دستور (Constitution Day) نہایت جوش و خروش اور احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس تقریب کا مقصد طلباء تک ہندوستانی آئین کی اہمیت اور اس کے بنیادی اصولوں کو پہنچانا تھا۔ یہ تقریب صدر مدرس و کیندر پرمکھ راحت روشن انصاری کی قیادت میں منعقد ہوئی۔  کلیدی مہمانان کی شرکت :  تقریب میں شہید بھگت سنگھ ن. پ. مراٹھی اسکول، عمرکھیڑ سے شری راٹھوڑ سر اور شری انکوش راجے سر کو بطور کلیدی مہمان مدعو کیا گیا تھا۔ ان کی موجودگی سے تقریب کی رونق بڑھ گئی اور طلباء کو ان کی قیمتی رہنمائی حاصل ہوئی۔ 📜 آئین کی اہمیت اور پیش لفظ کا اجتماعی مطالعہ ہیڈماسٹر راحت روشن انصاری نے اپنے ابتدائی خطاب میں یومِ دستور کی اہمیت کو اجاگر کیا اور ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے عظیم کردار پر روشنی ڈالی۔ تقریب کا سب سے اہم حصہ ہندوستانی آئین کی تمہید (Preamble) کا اجتماعی مطالعہ تھا۔ اسکول کے طلباء اور شری شیخ عثمان شیخ احمد نے آئین کی تمہید کا اجتماعی مطالعہ کیا۔ اس موقع پر موجود تمام اساتذہ اور طلباء ...