ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور نے سائنس نمائش مقابلہ میں اول انعام حاصل کیا۔
شولاپور : (اشفاق ساتکھیڑ) کل ہند اردو ادبی کانفرنس شولاپور کے زیر اہتمام منعقد بین المدارس سائنس نمائش مقابلہ میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور نے اول انعام حاصل کیا ہے۔اس سائنس مقابلہ کے ماڈل کو جماعت ہفتم کی طالبہ سعدیہ عمران شیخ اور اہانہ جاوید شیخ نے پیش کیا۔یہ ماڈل اسکول کے صدر مدرس جناب اشفاق احمد ساتکھیڑ سر کی رہنمائی میں بنایا گیا۔
اس سائنس نمائش مقابلہ میں گروپ اے میں کل ۱۹ اسکول نے حصہ لیا تھا جس میں شہر کے تمام نامور اسکول شریک مقابلہ تھے۔لیکن ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور کے ماڈل بائیو گیس تیار کرنے کا ڈیمو ماڈل کو اول انعام سے نوازا گیا۔
اس کامیابی پر ادارے کے چیئرمین جناب محبوب تامبولی سر نے خصوصی مبارکباد پیش کی اور اسکول کے تمام اساتذہ کرام محترمہ رضوانہ قاضی آپا، محترمہ امرین فراش آپا، محترمہ رخسانہ شلیدار اپا، محترمہ ثناء پروین وڈالے آپا، جناب عرفاں پٹھان سر نے اپنی خدمات پیش کئے۔
Comments
Post a Comment