حفظِ اقبال شعری مقابلہ۔۔ ڈاکٹر علامہ اقبال اُردو ہائی اسکول رسوڑ میں ماہانہ ہفتۂ وار خصوصی سرگرمی کا انعقاد۔


واشم (محمد شاکر ہمدرد) الہلال ایجوکیشن ویلفیئر و ملٹی پرپز سوسائٹی رسوڑ کے زیر انتظام چلنے والے ادارہ ہذا میں 9، نومبر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی یوم پیدائش کی مناسبت سے ماہانہ ہفتۂ وار اقبال کی خصوصی سرگرمی کا آغاز بعنوان حفظِ اقبال شعری مقابلہ کا انعقاد عمل میں آیا ۔جس میں "طلبہ نے علامہ اقبال کے اشعار یاد کر کے پیش کیے۔ 
          ہر ہفتہ طلبہ کو علامہ اقبال کے 4 منتخب اشعار حفظ کرنے کے لیے دیے گئے تھے۔ اس تقریب میں پہلا ہفتہ ہائی اسکول ۔ دوسرا ہفتہ درجہ پنجم تا ہفتم اور آخری ہفتہ درجہ اول تا چہارم کے طلباء و طالبات نے بھرپور تیاری کے ساتھ یاد کیے گئے اشعار تقریب حفظِ اقبال شعری مقابلہ میں سامعین کے سامنے پیش کیے۔
  اس پر وقار تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور ترانۂ "لب پہ آتی ہے دعا" سے ہوا۔ بطور صدر تقریب اسکول کے بانی و صدر سوسائٹی ہذا عالی جناب محمد کبیر محسن نے اپنی ذمه داری بخوبی انجام دی ۔تقریب کی غرض و غایت لیکچرار محمد ابوالاعلیٰ نے بیان کی ۔ہر ہفتہ طلبہ نے اقبال کے پچاسوں اشعار بڑی جذباتی کیفیت کے ساتھ سنائے:
 خاص کر آخری ہفتے میں پرائمری کے طلباء و طالبات نے اپنے معصوم انداز میں اشعار سنا کر خوب داد و تحسین حاصل کیں ۔
تقریب کے اختتامی ہفتہ میں پرنسپل عزیزم ضمیر احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ: "اقبال کی شاعری نوجوانوں کے اندر خود اعتمادی، عزم اور بلند حوصلے پیدا کرتی ہے۔ طلبہ نے جس خوبصورتی سے اشعار پیش کیے وہ قابلِ تعریف ہے۔"اس سرگرمی کا مقصد طلبہ میں مطالعۂ اقبال اور ادب کے ذوق کو فروغ دینا تھا۔ تقریب کے دوران سامعین بار بار داد و تحسین دیتے رہے۔ یہی اس تقریب کی کامیابی کی دلیل ہے کہ ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئے ۔"
اس مقابلے میں بہترین پیشکش کرنے والے طلبہ کو انعامات اور اسناد سے نوازا گیا:
آخر میں صدارتی خطاب میں اسکول ہذا کے بانی و صدر ، پروفیسر محمد کبیر محسن نے کہاکہ ایسی تقاریبِ ہمارے تعلیمی اداروں کے ماحول کو زندہ اور تحقیقی بناتے ہیں۔ طلبہ اپنی شخصیت کو اقبال کے پیغام کے ذریعے مضبوط بنا سکتے ہیں۔" اقبال کا کلام پس مردہ دلوں میں جان ڈال دیتا ہے ۔ اقبال نے بطور تمثیل شاہین ، عقاب، کا استعمال کرتے ہوئے مسلم قوم کو اپنی خودی کے ساتھ انصاف کرنے کی تلقین کی ہے ۔صدر تقریب نے تمام ہی تعلیمی عملہ کی خدمات کو سراہا ۔ موصوف نے اپنے خطاب کا اختتام علامہ مرحوم کےاس شعر پر کیا ۔۔
 عقابی روح جب بیدار ہوتی ہے جوانوں میں
 نظر آتی ہے ان کو اپنی منزل آسمانوں میں
    تقریب بعنوان حفظِ اقبال شعری مقابلہ کے پہلے ہفتے کی نظامت جونئیر لیکچرار محمد ابوالاعلیٰ ، دوسرے ہفتے میں استاذ محترم سعید احمد خان نے تیسرے اور آخری ہفتے کی نظامت کے فرائض استاذ محترم ارشاد احمد نے اپنے منفرد لب و لہجہ میں ادا کرکے اختتامی تقریب کا حسن دو بالا کر دیا۔ استاذ محترم محمد صادق محمد رضوان، محمد آصف ، معلمہ صبا صاحبہ نے طلباء و طالبات کو علّامہ اقبال کے اشعار ازبر کرانے میں مدد کرکے اس ماہانہ ہفتہ وار تقریب ہذا کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
         بعنوان حفظِ اقبال شعری مقابلہ کے ہفتہ آخر کا اختتام معلم الحاج محمد صادق صاحب کی مختصر دعا پر اختتام پذیر ہوا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ