"اردو کارواں کا سالانہ مشاعرہ—"ایک شام احمد وصی کے نام" شاندار کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر""احمد وصی کی نصف صدی پر محیط ادبی خدمات کو پرتپاک خراجِ تحسین"


"اردو کارواں کا سالانہ مشاعرہ—"ایک شام احمد وصی کے نام" شاندار کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر"
"احمد وصی کی نصف صدی پر محیط ادبی خدمات کو پرتپاک خراجِ تحسین"
ممبئی (نامہ نگار) اردو کارواں کے نویں عشرۂ اردو کے تحت منعقد ہونے والا سالانہ مشاعرہ اسلام جمخانہ، مرین لائن میں غیر معمولی کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ شہر کے ممتاز شعرا اور اردو شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اس محفل کو یادگار بنا دیا۔
اس سال مشاعرے کو نام ور شاعر اور نغمہ نگار احمد وصی کی پچاس سالہ ادبی خدمات کے اعتراف میں اُن کے نام سے موسوم کیا گیا۔ محفل کے دوران اُن کے تخلیقی سفر کو نہایت احترام کے ساتھ خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور ایڈوکیٹ یوسف ابراہانی (صدر اسلام جمخانہ)نے انہیں خصوصی شیلڈ اور شال پیش کی۔
ایڈوکیٹ یوسف ابراہنی نے اس موقع پر فرید احمد خان اور اردو کارواں کی مسلسل ادبی خدمات کو سراہا۔
مشاعرے کی صدارت احمد وصی نے فرمائی۔ انہوں نے سامعین کی محبت اور اردو کارواں کی تنظیمی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا:
"یہ شام میرے لیے اعزاز سے بڑھ کر ایک جذبہ ہے۔ یہ اعزاز اس لیے بھی اہم ہے کہ یہ اردو کی بے لوث خدمت کرنے والوں کی طرف سے عطا ہوا ہے۔ یہ محبتیں ہمیشہ میرے سفرِ شاعری میں استقامت بخشتی رہی ہیں۔"محفل کی نظامت یوسف دیوان نے وقار اور برجستگی کے ساتھ انجام دی۔
مشاعرے میں اعجاز ہندی، جاوید ندیم، ہارون افروز، ڈاکٹر ذاکر خان ذاکر، ریاض منصف، نیّر حسن، ڈاکٹر لکشمن شرما واحد، امتیاز گورکھپوری، عذرا خانم، تبسّم ناڈکر، الکا شرر، عبداللہ مسرور، مقصود آفاق، ارشاد راغب، شعیب ابجی، محسن ساحل، احسن عثمانی اور وارث جمال نے اپنے پختہ اور متنوع کلام سے سماعتوں کو محظوظ کیا۔ گلوکارہ انوشکا نکم نے احمد وصی کے ایک فلمی نغمے کا جز سنا کر محفل میں ایک نیا رنگ بکھیر دیا۔
سامعین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، جن میں AMP کے صدر عامر ادریسی،سعید احمد خان ،محمود حکیمی، اردو کارواں کی خازن سائرہ خان، ظفر عباس، وقار احمد، سلیمان فاروقی اور نعیمہ امتیاز شامل تھے۔
مشاعرہ خوشگوار فضا میں اختتام پذیر ہوا۔ اردو کارواں کی یہ ادبی کاوش شہر کے علمی و ادبی حلقوں میں بے حد سراہی گئی۔ اختتام پر اردو کارواں کے نائب صدر شعیب ابجی نے تمام شعرا اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔