ڈیجیٹل اردو اسکول گلشن نگر، موہول (سولاپور) کے طلبہ نے "19 کھڈی – میں ضرور پڑھوں گا” یہ کتاب طلبہ اور والدین نے اپنے خرچ سے خرید کر ایک قابلِ تقلید اور حوصلہ افزا مہم چلائی ہے۔



سولاپور (انصاری محمود احمد)خلقِ خدا کی خدمت ہی عین عبادت ہے—
اسی جذبے کے تحت ڈیجیٹل اردو اسکول گلشن نگر، موہول (سولاپور) کے طلبہ نے اس سال بھی “19 کھڈی – میں ضرور پڑھوں گا” یہ کتاب طلبہ اور والدین نے اپنے خرچ سے خرید کر ایک قابلِ تقلید اور حوصلہ افزا مہم چلائی ہے۔
نپن بھارت مہم کے تحت طلبہ کی تعلیمی سطح میں اضافہ، مطالعہ کی عادت پیدا کرنا، اور تعلیمی چیلنجز کا سامنا کرنے کی صلاحیت پروان چڑھانا—یہ اس سرگرمی کے بنیادی مقاصد ہیں۔ اُجنی مطالعہ چیلنج کے لیے یہ کتاب ہر طالب علم کے پاس ہونا ضروری ہے، اسی مقصد سے اسکول کی جانب سے خصوصی کوششیں کی گئیں۔
اس مہم کو کامیاب بنانے میں طلبہ کی حوصلہ افزائی اور بہترین رہنمائی کرنے والی مثالی معلمہ محترمہ محسنہ بانگی میڈم،
محترمہ راضیہ باگلکوٹے میڈم، اور انساری محمود سر کا نمایاں تعاون رہا ہے۔ انہی کی ترغیب سے طلبہ نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ یہ کتاب خرید کر مطالعہ کی روایت کو نئی طاقت بخشی ہے۔
اس سرگرمی کے نتیجے میں طلبہ کی تعلیمی کارکردگی، خود اعتمادی، خود انحصاری اور مطالعہ سے محبت میں یقیناً مثبت تبدیلیاں دیکھنے میں آرہی ہیں۔
— ڈیجیٹل اردو اسکول، گلشن نگر موہول سولاپور

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔