سائنس نمائش مقابلہ منعقد کرنے کا اقدام نہایت قابلِ ستائش : —پروفیسر ڈاکٹر اِقبال تمبوْلی۔ اے پی جے عبدالکلام اسکول اور بیگم قمرو النّسا کاری گرلز ہائی اسکول اوّل۔
سائنس نمائش مقابلہ منعقد کرنے کا اقدام نہایت قابلِ ستائش : —پروفیسر ڈاکٹر اِقبال تمبوْلی۔
اے پی جے عبدالکلام اسکول اور بیگم قمرو النّسا کاری گرلز ہائی اسکول اوّل۔
سولاپور (اِقبال باغبان) : کل ہند اردو ادبی کانفرنس کی جانب سے سائنس نمائش مقابلہ منعقد کرنے کا اقدام نہایت قابلِ تعریف ہے، جس سے طلبہ کو ترقی کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ایسی مسابقتوں کے ذریعے کئی طلبہ سائنس کے میدان میں بہترین کارکردگی پیش کر سکتے ہیں، ایسے تعریفی کلمات سوشل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر اِقبال تمبوْلی نے کہے ۔ ـوہ کل ہند اردو ادبی کانفرنس کی طرف سے منعقدہ سائنس نمائش مقابلہ کے افتتاحی پروگرام میں بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ پروگرام کی صدارت سابق میئر ایڈوکیٹ یو۔ این۔ بیریا نے کی۔
اس سائنس نمائش مقابلہ میں دو گروپ بنائے گئے تھے: پانچویں سے ساتویں جماعت اور آٹھویں سے دسویں جماعت۔ اس مقابلے میں پرائمری سطح کے 19 اسکول اور ثانوی گروپ میں 17 اسکولوں نے حصہ لیا۔ ہر گروپ کے لیے پانچ انعامات رکھے گئے تھے۔ اس مقابلے میں ججوں کے طور پر اسلم آچکل اور سیفن پٹھان نے خدمات انجام دیں۔
مقابلے میں کامیاب اسکول حسبِ ذیل ہیں:
اوّل انعام : بیگم کمرو النّسا کاری گرلز ہائی اسکول اور اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول
دوّم انعام : نیشنل اردو ہائی اسکول اور سر سید احمد خان اردو اسکو ل
سوّم انعام : اردو مڈل اسکول مَندرُوپ اور آئیڈیل اردو اسکول
دونوں گروپوں میں ترغیبی انعامات:
اُتکرش اردو پرائمری اسکول، میونسپل اردو بوائز اسکول نمبر 6، سر سید احمد خان اردو ہائی اسکول اور ایس ایس مہترے اردو ہائی اسکول۔
پروگرام کا تمہیدی کلمات پروفیسر ریاض ولسنگکر نے پیش کیے۔ اس مقابلے سے متعلق معلومات اور مقصد جاوید استاد اور رفیق نلا مندو نے بیان کیئے ۔ پروگرام میں ہارون بندوق والا، رفیق خان، اشفاق ساتکھیڈ، وِکار شیخ، ناصر آلَندکر، حسین بکشی، اقبال سید، میہجبین ملّا، یعقوب منگلگیری وغیرہ موجود تھے۔ آخر میںشفیع شیخ کیپٹن نے شرکائے محفل کا شکریہ ادا کیا۔
Comments
Post a Comment