میلوشارم، اسلامیہ ویلفیئر ایسوسی ایشن ٹرسٹیز کی جانب سے معززین کا اعزاز۔
(تملناڈو سے ٹی محمد رضوان اللہ کی رپورٹ)
اسلامیہ ویلفیئر ایسوسی ایشن، میلوشارم کے معزز ٹرسٹیز کی طرف سے آج ایک خصوصی تقریب میں ڈاکٹر راجیش جگن ناتھن، چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر، بلروتھ ہاسپٹلز، چینئی کو شاندار انداز میں اعزاز پیش کیا گیا۔ اس موقع پر کرپور عظیم الدین، ٹی یم امتیاز احمد،، ابراہیم خلیل اللہ موجود تھے
یہ اعزاز روبوٹک سرجری کی جدید سہولت کے افتتاح کے موقع پر دیا گیا، جو بلروتھ ہاسپٹلز کی جانب سے عوام کے لیے ایک بہترین اور انقلابی طبی پیش رفت ہے۔ ٹرسٹیز نے ڈاکٹر راجیش جگن ناتھن کی طبی خدمات، جدید علاج کی فراہمی اور عوامی صحت کے فروغ میں ان کی غیر معمولی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر ٹرسٹ کے اراکین نے کہا کہ روبوٹک سرجری جیسی سہولت کا آغاز ملکی و ریاستی سطح پر جدید صحت خدمات کے نئے دور کا آغاز ہے۔ اسلامیہ ویلفیئر ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر راجیش جگن ناتھن کی قیادت میں بلروتھ ہاسپٹلز کی ترقی اور عوامی فلاح میں اُن کے کردار کی تعریف کی۔
Comments
Post a Comment