افسانچہ۔۔ "" گیس سلنڈر"" عبدالعزیز، نندیالی۔نندیال ڈسٹرکٹ. آندھراپردیش۔


افسانچہ۔۔

          "" "" گیس سلنڈر"" "" 

عبدالعزیز، نندیالی۔
نندیال ڈسٹرکٹ. 
آندھراپردیش۔ 

عبدالرحیم پڑھائی میں ہمیشہ نمایاں رہا۔ دسویں میں اسکول ٹاپر، انٹر میں ڈسٹرکٹ ٹاپر، اور NEET میں شاندار رینک حاصل کرکے ایم بی بی ایس میں داخلہ پا لیا۔ باکردار، باعمل، اور اساتذہ کا منظورِ نظر۔ ہم جماعت اس سے مشکل اسباق سمجھتے اور وہ سب کی مدد کرتا رہتا۔
ایم بی بی ایس کی اختتامی تقریب تھی۔ وزیر اعلیٰ مہمانِ خصوصی تھے۔ جب عبدالرحیم کا نام پکارا گیا تو پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ اسٹیج پر قدم رکھتے ہی سب کی نظریں اسی پر ٹک گئیں.وزیر اعلیٰ بھی اسے دیکھ کر مسکرائے بغیر نہ رہ سکے۔
لیکن اصل حیرت اُس وقت ہوئی جب عبدالرحیم اپنے کندھے پر ایک گیس سلنڈر اٹھائے اسٹیج پر پہنچا۔
یہ اس کے والد کی محنت، پسینہ اور قربانی کی علامت تھی. وہی والد جو گھروں میں سلنڈر پہنچا کر اپنی معمولی سی تنخواہ سے بیٹے کا خواب پورا کر رہے تھے۔
عبدالرحیم کو انعام لینا تھا، مگر وہ دنیا کو بتانا چاہتا تھا کہ اس کامیابی کا اصل حق دار کون ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔