طلباء کو معیاری تعلیم کی فراہمی میں لیکچررز کا اہم رولگورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد میں اکیڈمک آڈٹ ڈاکٹر پروینا کا خطاب۔

طلباء کو معیاری تعلیم کی فراہمی میں لیکچررز کا اہم رول
گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد میں اکیڈمک آڈٹ ڈاکٹر پروینا کا خطاب۔
ظہیر آباد 29 نومبر پریس نوٹ..
پروفیسر محمد اسلم فاروقی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد کی اطلاع کے بموجب کمشنر آف کالجییٹ ایجوکیشن تلنگانہ کی جانب سے گورنمنٹ ڈگری کالجوں کی تعلیمی و تدریسی جانچ اکیڈمک آڈٹ برائے سال
2022-23
2023-24
کا گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد میں انعقاد عمل میں آیا. اکیڈمک ایڈوائزر کے طور پر ڈاکٹر ایم پراوینا پرنسپل تارا گورنمنٹ کالج سنگاریڈی اور ایم ویرندر اسسٹنٹ پروفیسر کامرس تارا گورنمنٹ کالج سنگاریڈی نے شرکت کی. اور گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد کے 15 شعبہ جات اور مجموعی طور پر کالج کے مظاہرے کی جانچ کی. اس جانچ کے اختتام پر ڈاکٹر ایم پراوینا نے کالج کے لیکچررز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کو معیاری اور عصری تعلیم فراہم کرنا لیکچررز کی ذمہ داری ہے انہوں نے کالج لیکچررز اور پرنسپل کی تعلیمی سرگرمیوں کی ستائش کی اور مشورہ دیا کہ اساتذہ تعلیم کے عصری تقاضوں سے خود کو ہم آہنگ کریں. ایم ویرندر نے کہا کہ ڈگری کالج کے اساتذہ اپنے تدریسی معیار کو بلند کریں. اور طلباء کو روزگار سے مربوط فنی تعلیم فراہم کریں. پروفیسر محمد اسلم فاروقی کالج پرنسپل نے اکیڈمک آڈٹ عہدیداروں سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد علاقے کے طلباء و طالبات کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے کوشش کر رہا ہے. اس موقع پر ڈاکٹر نرہری مورتی ڈاکٹر لچیا نے بھی خطاب کیا.

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔