کہتے ہیں ہیرے کی پرکھ جوہری کو ہی ہوتی ہے۔مہرالنّساء مہروؔ۔
تاثرات:
محترمہ مہرالنساء مہرو صاحبہ
السلام عليكم ورحمة الله و بركاته
بہت سے دیکھے ہیں اردو کے چاند تاروں کو
زمانے بھر میں کوئی آپ سا نہیں دیکھا
کہتے ہیں ہیرے کی پرکھ جوہری کو ہی ہوتی ہے۔
محترم عزیز صاحب! آپ علم کے دریا میں ڈبکی لگا کر قیمتی گوہر کو باہر لاتے ہیں اور زمانے سے روشناش کراتے ہیں۔ بے لوث خدمت ہے یہ اردو کے تئیں۔ ورنہ کئ شاعر اور شاعرات اپنی صلاحیت کے باوجود گمنام ہیں۔ آپ انہیں حوصلوں سے نوازتے ہیں۔ ہمت بڑھاتے ہیں، تاکہ وہ بلا جھجک اپنے قدم آگے بڑھائیں۔ یوں تو میں نے آپ کی بزم میں کئ شعراء سے انٹرویو لیتے دیکھا ہے، مگر اتنا غور نہیں کیا تھا۔جتنا بہن ثمینہ کی انٹرویو پر دھیان دےکر دیکھا اور سنا۔ان کی زندگی کے حالات جانے۔ بہت اچھا لگا۔
اسی طرح جناب عرفان اللہ قادری صاحب پر نظم لکھ کر ترغیب دی کہ توشیحی نظم کس طرح لکھی جاتی ہے۔توسیفی کلمات عمدہ ہیں۔قافیوں کو بخوبی نبھایا ہے۔
یہی استاد شاعر کی پہچان ہوتی ہے۔
اسی طرح اپنا کام جاری رکھیں نئے قلمکاروں کی حوصلہ افزائی کریں۔۔
مہرالنّساء مہروؔ۔
عزیز بلگامی:
بہت بہت شکریہ محترمہ مہرالنساء مہرو صاحبہ۔۔ آپ کے تاثرات ہمیں حوصلہ عطا کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سلامت رکھے آپ کو۔
جزاک اللہ خیرا
عزیز بلگامی
https://youtu.be/dsomRuAdXsY?si=SBy0Z2pMaS1VhvL
Comments
Post a Comment