بیگم قمر النساء کاریگر گرلز جونیئر کالج شولاپور کی کوشلیہ دیشمکھ اپنی 32 سالہ تدریسی خدمات سے سبکدوش۔


سولاپور (آفرین پیرمپلی) بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج شولاپور میں صدر مدرسہ محترمہ تحسینہ شیخ صاحبہ کی صدارت میں ایک شاندار الوداعی تقریب کے ساتھ اپنی 32 سالہ تدریسی خدمات کے بعد مدرسہ ہٰذا کے جونیئر کالج کی معاون معلمہ محترمہ کوشلیہ دیشمکھ میڈم سبکدوش ہوئی۔ اس موقع پر صدر مدرسہ و جملہ اسٹاف نے آپ کی تدریسی خدمات کا اعتراف کیا اور آئندہ زندگی کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ کوشلیہ دیشمکھ میڈم کے متعلق ام المدارس ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج شولاپور کے صدر مدرس ڈاکٹر ہارون الرشید باغبان سر، ڈاکٹر عبدالرشید شیخ سر، فرزانہ شیخ آپا، انیسہ نالبند آپا،محمد عرفان ڈوکا، سمیر کمیشنر سر، عارف خان پٹھان سر، وسیم باغبان سر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ جبکہ ڈاکٹر سریا جاگیر آپا اور آفرین پیرمپلی آپا نے الوداعی نظم کے ذریعہ اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر آپ کی خدمت میں روایتی تحائف پیش کیے گئے ساتھ ہی ساتھ *سیرت النبی ﷺ پر مولانا صفی الرحمن مبارکپوری کی لکھی کتاب الرحیق المختوم* تحفتاً پیش کی گئی آپا نے فراخ دلی سے قبول کیا اور اس کتاب کا احترام کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس جلسہ کی نظامت ڈاکٹر عبدالرشید شیخ سر نے کی اور رسم شکریہ نبی لال شیخ سر نے ادا کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔