معروف ادیب ستار فیضی کی تخلیق " مہک" بچوں کے ادب میں ایک خوشبو دار باغ "مہک" - (مصنف: ستار فیضی) پر تبصرہ... مبصر : سی. عبدالعزیز تسلیم، آندھراپردیش
معروف ادیب ستار فیضی کی تخلیق " مہک" بچوں کے ادب میں ایک خوشبو دار باغ "مہک" - (مصنف: ستار فیضی) پر تبصرہ... مبصر : سی. عبدالعزیز تسلیم۔ اسٹیٹ کنوینر آندھراپردیش اردو ٹیچرس اسوسیشن (اپوٹا) ڈسٹرکٹ کنوینر، کارواں اردو، نندیال ڈسٹرکٹ.. ______________________ کتاب "مہک" کا سرورق ماشاء اللہ سرورق خود کتاب کے نام اور مزاج کی مکمل ترجمانی کررہاہے. سرورق کا اصل حسن بیچ میں کھڑا وہ درخت ہے جس کی ہر شاخ پر مختلف رنگ کے پھول ہیں اور ان پھولوں سے خوشبو کی لہریں اٹھ کر اسمان کی طرف جارہی ہیں. یہ منظر بالکل یہ پیعام دیتا ہے کہ یہ کتاب ایک ایسا درخت ہے جس کے ہر مضمون سے علم اور اخلاق و معلومات کی مہک پھوٹتی ہیں. اور نیچے بائیں جانب مصنف " ستار فیضی" کا نام سفید خط میں درج ہے. سادگی کے ساتھ وقار بھی ہے. المختصر سرورق شور نہیں مچاتا مہکتا ہے. بچے کے لےء یہ پہلی دعوت ہے. درخت، پھول، خوشبو، کھلا آسمان یہ سب مل کر کہتے ہیں کہ اندر علم اور معلومات کا باغ ہے، تربیت کی خوشبو ہے. ایک لفظ میں...