تمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکیڈمی کی جانب سے 80ویں یومِ آزادی کی تقریب -
چنئی: (محمد رضوان اللہ) تمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکیڈمی کے زیرِ اہتمام 80ویں یومِ آزادی کی شاندار تقریب 15 اگست کو منعقد کی جائے گی۔
اس سلسلے میں اکیڈمی کے نائب چیئرمین ڈاکٹر محمد نعیم الرحمٰن نے اپنے عزیز دوستوں اور متعلقین کو دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ یومِ آزادی کی اس اہم تقریب کے دعوت نامے کو ذاتی دعوت سمجھتے ہوئے تمام احباب اپنی شرکت سے تقریب کی کامیابی کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے بتایا کہ تقریب کا آغاز دوپہر 2:45 بجے مقررہ وقت پر ہوگا۔ تمام مدعو حضرات سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ 2:30 بجے تک اپنی نشستوں پر تشریف فرما ہو جائیں اور پروگرام کے تمام امور میں بھرپور تعاون کریں۔
ڈاکٹر محمد نعیم الرحمٰن نے تمام احباب سے اپیل کی کہ وہ اپنی معزز شرکت کے ذریعے اس قومی تقریب کو کامیاب بنائیں۔
ڈاکٹر محمد نعیم الرحمٰن
نائب چیئرمین
تمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکیڈمی
Comments
Post a Comment