الفیض فاؤنڈیشن کے زیر انتظام آئیڈیل انگلش میڈیم اسکول فاطمہ نگر میں شجرکاری ۔۔


درخت زندگی بچانے کا عظیم ترین قدرتی سرمایہ ہے ۔۔۔ریحان عبدالکریم سالار۔ جلگاؤں (نامہ نگار )الفیض فاؤنڈیشن جلگاؤں اپنے سرپرست و بانی کے زیر قیادت اپنی تعلیمی و فلاحی خدمات میں کافی شہرت بام کا مقام رکھتا ہے گزشتہ ١٠ اگست فاؤنڈیشن کے زیر انتظام ایڈیل انگلش میڈیم اسکول نے شجرکاری پروگرام کا انعقاد کیا تا کہ ماحول میں توازن کے برقرار رکھنے مدد حاصل ہو اس پر مسرت موقع پر اسکول کے پرنسپل، اساتذہ، و روح رواں ریحان سالار نیز طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی 
پروگرام کے دوران اساتذہ اور طلباء نے جوش و خروش سے پودے لگائے اور ماحولیاتی تحفظ کا پیغام دیا۔ طلباء کو درختوں کی اہمیت اور فطرت کے تحفظ کے بارے میں آگاہی دی گئی۔
اس موقع پر سب نے زیادہ سے زیادہ پودے لگانے عالی جناب ریحان سالار نے اس موقع پر کہا کہ درخت قدرت کا عظیم سرمایہ ہےاور ان کی باقاعدگی سے دیکھ بھال ہونی ضروری ہے اس موقع پر شرکاء نے عہد بھی لیا پروگرام کا مقصد طلباء میں ماحول کے تئیں محبت، ذمہ داری اور بیداری کا احساس پیدا کرنا تھا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔