متحدہ اردو تنظیم ٹرسٹ تملناڈو یومِ آزادی ڈرائنگ مقابلہ 2026 کے نتائج کا اعلان۔


میل وشارم : (محمد رضوان اللہ) یومِ آزادی کے موقع پر طلبہ میں حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینے اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے مقصد سے منعقد کیے گئے متحدہ اردو تنظیم ٹرسٹ تمل ناڈو یومِ آزادی ڈرائنگ مقابلہ 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اس مقابلے میں میل وشارم کے مختلف اسکولوں سے تقریباً 350 طلبہ و طالبات نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ مقابلے کے نتائج متعلقہ اسکولوں میں شائع کر دیے گئے ہیں، جبکہ کامیاب طلبہ کو انعامات اور اسناد سے نوازنے کے لیے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔

تقسیمِ انعامات کی تقریب 15 اگست 2026 کو یومِ آزادی کے موقع پر اسلامیہ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول، وانیامباڑی میں منعقد ہوگی۔ اس موقع پر مقابلے میں کامیاب ہونے والے تمام طلبہ کے ساتھ ساتھ شریک ہونے والے طلبہ کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

تقریب میں جناب ظہیر احمد صاحب، پرنسپل C.A.H.C، جناب ابو طاہر خان صاحب، ہینڈ ماسٹر I.B.H.S.S، جناب اعجاز احمد صاحب، پرنسپل K.H.B.H.S.S سمیت دیگر معززین، اساتذہ، طلبہ اور والدین کی شرکت متوقع ہے۔

منتظمین نے کہا کہ اس طرح کے تعلیمی و تخلیقی مقابلوں کے ذریعے طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے ساتھ ساتھ ان میں قومی یکجہتی، حب الوطنی اور ملک کی تعمیر و ترقی کے جذبے کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

تمام کامیاب اور شریک طلبہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں 15 اگست کی تقسیمِ انعامات تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔