اسٹارٹ اَپ اداروں اور نوجوان صنعت کاروں سے رانی پیٹ ضلع کلکٹر کی ملاقات۔
تملناڈو سے محمد رضوان اللہ کی رپورٹ : رانیپٹ ضلع کلکٹر ن. پریا روی چندرن نے میل وشارم سی. عبدالحکیم کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں قائم MIIC (Innovation Council) کا دورہ کرتے ہوئے اسٹارٹ اَپ اداروں اور نوجوان صنعت کاروں سے خصوصی ملاقات اور تبادلۂ خیال کیا۔
میل وشارم میں واقع سی. عبدالحکیم کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی ترقی کے سلسلے میں منعقدہ اس پروگرام میں ضلع کلکٹر محترمہ ن. پریا روی چندرن نے شرکت کی اور کالج کے MIIC (Innovation Council) کے تحت سرگرم اسٹارٹ اَپ اداروں اور نوجوان صنعت کاروں سے ان کے کاروباری منصوبوں، اختراعی سرگرمیوں اور مستقبل کے امکانات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
اس موقع پر کالج کے صدر جناب ڈاکٹر ایس. ضیاء الدین احمد صاحب، کالج کے سکریٹری جناب وی. محمد رضوان اللہ صاحب، ضلعی صنعتی مرکز کے جنرل منیجر جگن راج، EDII-TN کے ضلعی پروجیکٹ مینیجر جگت، StartupTN کے متعلقہ عہدیداران، MIIC کے نمائندگان، اسٹارٹ اَپ اداروں کے ذمہ داران، طلبہ اور نوجوان صنعت کار بڑی تعداد میں موجود تھے۔
ضلع کلکٹر نے نوجوانوں کو نئی سوچ، اختراع اور صنعت کاری کے میدان میں آگے بڑھنے کی ترغیب دیتے ہوئے اسٹارٹ اَپ منصوبوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ پروگرام کے دوران شرکاء نے اپنے تجربات اور مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔
Comments
Post a Comment