اسکالرشپ کی کامیابی نے سویگاؤں کی ضلع پریشد اردو پرائمری اسکول کی شان بڑھا دی - امتحان پاس کرنے والے 9 میں سے 4 طلباء اسکالرشپ اہلیت فہرست میں شامل۔
جلگاؤں (سعید پٹیل) ضلع پریشد سنٹرل اردو پرائمری اسکول، سویگاؤں کے طلباء نے اسکالرشپ امتحان میں کوالیفائی کرکے اپنے اسکول کی کامیابی کی روایت کو برقرار رکھا ہے۔ طلباء کی اس شاندار کامیابی نے اسکول کے تعلیمی معیار کی شان کو مزید بڑھا دیا ہے۔اس نمائندے کو موصول ضلع دیہی علاقہ میریٹ فہرست کے مطابق
اسکالرشپ کی اہلیت فہرست میں ہونہار و کامیاب طلباء
میں اول مقام خان عشرہ آصف ، دوم مقام سقلگر مہین سید شفیق ، سوم دیشمکھ عبدالرحمن عبداللہ اور
چہاروم مقام پٹھان ذکرہ انیس نے حاصل کیا۔
ان چاروں طلباء نے اپنی محنت ، لگاتار مطالعہ اور عزم کے ساتھ اسکالرشپ امتحان میں اہلیت کی فہرست میں مقام حاصل کر کے اسکول، والدین اور سویگاؤں کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ تمام طلباء اور ان کے والدین کو ان کی کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکبادی پیش کی جارہی ہے۔ ان طلباء کی تعلیمی کامیابی میں اسکول کے اساتذہ کا گراں قدر تعاون حاصل رہا۔
اسکول کے صدر مدرس شیخ وقار سر کو خصوصی مبارکبادی پیش کی گئ ، جو طلبہ کی ہمہ جہت اور تعلیمی ترقی کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔ ان کی صحیح منصوبہ بندی ، رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی وجہ سے طلبہ کو کامیابی کی سمت مل رہی ہے۔
اس طرح معاون مدرس بلال باغبان سر نے بھی طلباء کو اسکالرشپ کے امتحان کے لیے تیار کرنے میں سخت محنت کرتے ہوۓ بھر پور رہنمائی کی۔
انہوں نے طلباء کی کامیابی کے لیے جو محنت کی ہے وہ یقیناً متاثر کن ہے۔ اس کامیابی پر مقامی اسکول انتظامیہ کمیٹی کو بھی خصوصی مبارکباد پیش کی گئ اور ان حضرات کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی گئ جو
مینجمنٹ کمیٹی کے طور پر اسکول کی تعلیمی ترقی کے لیے اساتذہ کے ساتھ تعاون کرتے ہیں اور طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہمیشہ فکرمند رہتے ہیں
ضلع پریشد اسکول کے طلباء نے محنت ، اساتذہ کی رہنمائی، صدر مدرس شیخ وقار سر ، مدرس بلال باغبان سر والدین کے تعاون اور اسکول انتظامیہ کمیٹی کے تعاون سے ہی حاصل ہوئی ہے۔
ہونہار طلباء، پر فخر کیا جارہا ہے۔ہے!
آپ کی کامیابی دوسرے طلباء کے لیے متاثر کن ہے۔ آپ اسی محنت، عزم اور اعتماد کے ساتھ مستقبل میں مزید بلندیوں کو چھوتے رہیں، اس طرح کا اظہار سرپرستوں نے بھی دلی و نیک تمناؤں کے ساتھ اسکول و طلباء کے روشن مستقبل کےلیۓ دعا کی۔
Comments
Post a Comment